بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کمپنیاں ’’کھادی‘‘ برانڈ کا نام استعمال کرکے نقلی پی پی ای کٹس فروخت کررہی ہیں، کے وی آئی سی قانونی کارروائی پر غور کررہا ہے

Posted On: 04 MAY 2020 5:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 4 مئی 2020 ۔ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) کےعلم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ بے نام کاروباری کمپنیاں ذاتی حفاظتی ساز و سامان (پی پی ای) کٹس کی مینوفیکچرنگ اور فروخت کررہی ہیں اور دھوکے سے کے وی آئی سی کے رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ’کھادی انڈیا‘ کا استعمال کررہی ہیں۔ کے وی آئی سی یہ واضح کرتا ہے کہ اب تک اس نے کوئی پی پی ای کٹ بازار میں نہیں اتاری ہے۔

ایسا معلوم ہوا ہے کہ یہ نقلی پی پی ای کٹس کھادی کی ہی ایک پروڈکٹ کی طرح فروخت کی جارہی ہے، جو پوری طرح سے غلط اور گمراہ کن ہے۔ یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ کے وی آئی سی خاص طور پر اپنی مصنوعات کے لئے دوہرے – گھماؤ والے ہاتھ کے کاتے ہوئے، ہاتھ سے بنے ہوئے کھادی کے کپڑوں کا استعمال کرتا ہے اور اس لئے پولسٹر اور پولی پروپائلین جیسے بغیر بنے ہوئے مٹیریل سے تیار یہ کٹ نہ تو کھادی کے پروڈکٹ ہیں اور نہ ہی کے وی آئی سی کے پروڈکٹ ہیں۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا ہے کہ کے وی آئی سی نے کھادی کپڑے سے بنے اپنے خود کے پی پی ای کٹ تیار کئے ہیں جو ابھی تجربے کے مختلف مراحل میں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابھی تک ہم نے کھادی پی پی ای کٹ بازار میں نہیں اتاری ہے۔ پی پی ای کٹس کو ’کھادی انڈیا‘ کے نام پر دھوکے بازی سے فروخت کرنا غیرقانونی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کٹ ہمارے ڈاکٹروں، ڈائیگنوسٹک اور پیرامیڈک اسٹاف کے تحفظ کے تئیں بھی سنگین خطرہ پیدا کرتے ہیں، جو کورونا کی وبا سے مستقل طور پر نبرد آزما ہیں۔ جناب سکسینہ نے کہا کہ کے وی آئی سی ایسے دھوکے بازوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے پر غور کررہا ہے۔

دہلی واقع ایک ’نچیا کارپوریشن‘ کے ذریعے تیار کئے گئے نقلی پی پی ای کٹس کا معاملہ کے وی آئی سی کے ڈپٹی سی ای او جناب ستیہ نارائن کے علم میں لایا گیا، جنھوں نے بتایا کہ کے وی آئی سی نے کوئی بھی پی پی ای کٹ لانچ نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کا کام کسی نجی ایجنسی کو دیا ہے۔

فی الحال کے وی آئی سی صرف خاص طور پر ڈیزائن کئے گئے کھادی فیس ماسک کی مینوفیکچرنگ اور ڈسٹریبیوشن کا کام کررہا ہے، جو اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کے مطابق ہے۔ کے وی آئی سی ان ماسک کی تیاری کے لئے ڈبل –ٹوسٹیڈ یعنی دوہری بنائی والے کھادی کے کپڑے کا استعمال کررہا ہے، کیونکہ یہ 70 فیصد نمی کو اندر ہی بنائے رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ماسک ہاتھ سے کاتے ہوئے اور ہاتھ سے بنے ہوئے کھادی کے کپڑے سے بنے ہوتے ہیں، جو سانس لینے، دھونے کے لائق ہوتے ہیں اور بایوڈی گریڈیبل یعنی فطری طریقے پر سڑگل جانے لائق ہوتے ہیں۔

******

م ن۔ م م۔ م ر

U-NO. 2664


(Release ID: 1621123) Visitor Counter : 174