دیہی ترقیات کی وزارت

دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے گورنمنٹ –مارکیٹ پلیس(جی ای ایم)پورٹل کے تحت ‘‘دی سرس کلیکشن’’ کا آغاز کیا


سرس کلیکشن دیہی اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں(ایس ایچ جی)کی یومیہ استعمال میں آنے والی مصنوعات کے مجموعے کی جھلک پیش کرتا ہے اور دیہی علاقوں کے ایس ایچ جی کو سرکاری خریداروں کے سلسلے میں منڈی رسائی فراہم کرتا ہے

پہلے مرحلے کےتحت 11ریاستوں 913ایس ایچ جی پہلے ہی اپنے آپ کو فروخت کار کے طورپر درج رجسٹر کراچکے ہیں اور442مصنوعات آن بورڈ آچکی ہیں

Posted On: 04 MAY 2020 2:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،04؍ مئی2020: دیہی ترقیات اور پنچایتی راج، نیز زراعت اور کاشتکاروں کے فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج نئی دہلی میں کرشی بھون میں گورنمنٹ –ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر سرس کلیکشن کا آغاز کیا۔ایک منفرد پہل قدمی کے طورپر جی ای ایم اور دین دیال انتیودیہ یوجنا –دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی-این آر ایل ایم)کے ذریعے دیہی ترقیات کی وزارت نے سرس کلیکشن کی جھلک پیش کی ہے، جو دیہی علاقوں میں سرگرم عمل از خود اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں(ایس ایچ جی) کے ذریعے تیار کی جانے والی روز مرہ میں استعمال کی جانے والی مصنوعات کی جھلک پیش کرتا ہے اور ریاستی اور مرکزی خریداروں کے سلسلے میں منڈی رسائی فراہم کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CXG8.jpg

 

اس پہل قدمی کے تحت ایس ایچ جی فروخت کار پانچ زمروں کے تحت اپنی مصنوعات فہرست بند کرسکیں گے۔ (i)دستکاری(ii)ہتھ کرگھا اور ٹیکسٹائل(iii)دفتر میں کام آنےو الے لوازمات، گروسری اور پینٹری(iv)ذاتی دیکھ بھال اور صفائی ستھرائی، پہلے مرحلے کے تحت 11ریاستوں سے تعلق رکھنے والے از خود اپنی مدد آپ کرنے والے ایس ایچ جی کے 913گروپوں نے اپنے آپ کو فروخت کار کے طور پر درج رجسٹر کرایا ہے اور 442مصنوعات کو آن بورڈ رکھا گیا ہے۔ملک بھر میں ایس ایچ جی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان کی تمام تر مصنوعات کی  کم سے کم وقت میں آن بورڈ نگ کے لئے جی ای ایم نے این آر ایل ایم ڈاٹا بیس کے ساتھ ایک اے پی آئی پر مبنی مربوط میکنزم وضع کیا ہے۔

جی ای ایم قومی ، ریاستی، ضلعی، بلاک کی سطح پر کارکنان کے لئے ڈیش بورڈ فراہم کرے گا، تاکہ وہ ایس ایچ جی کی جانب سے اپلوڈ کئے جانے والی مصنوعات کے سلسلے میں اصلاً اور بروقت اطلاع حاصل کرسکیں اور انہیں یہ بھی معلوم ہوسکے کہ موصولہ آرڈر کی مقدار اور مالیت کتنی ہے اور کتنے آرڈروں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری خریداروں کو اس نظام کے ذریعے فراہم کردہ پیغامات اور مارکیٹ پلیس میں الرٹ کے ذریعے ایس ایچ جی مصنوعات کے تئیں پورٹل پر آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔مضمراتی خریدار ایسی مصنوعات کی تلاش کرکے انہیں ملاحظہ کرسکیں گے، انہیں پرکھ سکیں گے اور طے شدہ حصولیابی طریقوں سے حاصل بھی کرسکیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00204XQ.jpg

 

ایس ایچ جی کے آن بورڈنگ کا عمل اس پہل قدمی کے تحت ابتداً بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، ہماچل پردیش، مہاراشٹر، اُڈیشہ، راجستھان،اترپردیش اور مغربی بنگال میں شروع کیا گیا تھا۔ اس کے احاطے کو آہستہ آہستہ وسعت دی جائے گی، تاکہ تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایس ایچ جی اس کے توسط سے سرکاری خریداروں کو اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(U: 2259)


(Release ID: 1620918) Visitor Counter : 240