قبائیلی امور کی وزارت

حکومت نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ کووڈ-19 کے پس منظر میں پیدا ہوئی صورتحال کے دوران قبائلی افراد کی مدد کےلئے چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار کی حصولیابی کے عمل کو تیز کریں


ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے ذریعے قائم کئے گئے ڈیش بورڈ کی آن لائن نگرانی

Posted On: 03 MAY 2020 4:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 3 ؍مئی، 2020،قبائلی امور کی وزارت نے تمام ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کووڈ-19 کی صورتحال کے پس منظر میں بطور خاص قبائلی افراد کی مدد کےلئے چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار کی خریداری اور حصولیابی کے آپریشنوں میں تیزی لائیں، کیونکہ چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار یعنی ایم ایف پی کے جمع کرنے کا سب سے مالا مال سیزن  یہی ہے۔

 

10ریاستوں نے  چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار کی حصولیابی کا عمل شروع کر رکھا ہے۔ 21-2020 کے مالی سال میں تاحال 20.30کروڑروپے کی حصولیابی کی جا چکی ہے۔ ایم ایف پی کی مکمل حصولیابی  کا آپریشن اس وقت مہمیز ہوا، جب قبائلی امور کی وزارت نے یکم ؍ مئی 2020 کو 49 جنگلاتی اشیاء کے سلسلے میں نظرثانی شدہ ایم ایس پی  یعنی کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کیا، کیونکہ کووڈ-19وبائی مرض کے نتیجےمیں پیداہونے والی صورتحال اور مشکلات کے مدنظر ایسا کرنا ضروری ہو گیا تھا۔

 

چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار کے سلسلے میں ریاستی سطح پر تمام تر انجام دی جانے والی سرگرمیوں کی رپورٹنگ کےلئے ایک آن لائن مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کیا گیاہے۔ اسے وَن دھن مونت ڈیش بورڈ کا نام دیا گیا ہے، جسے ٹرائفیڈ ای -سمپرک سیتو کے ایک حصے کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہر پنچایت اور وَن دھن کیندر کے مابین اطلاعات کا باہم تبادلہ ممکن ہو سکے۔ یہ تبادلہ میل یا موبائل کےذریعے عمل میں لایا جائے گا۔ ٹرائفیڈ نے تجویز رکھی ہےکہ وہ 10لاکھ گاوؤں، اضلاع اور ریاستی سطح کے شراکت داروں، ایجنسیوں اور ایس ایچ جی اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔ ریاستی سطح کی نفاذ ایجنسیوں نے جیسے جیسے ان کی ریاستوں میں کام آگے بڑھ رہے ہیں، ویسے ویسے اپنے ڈیش بورڈوں کو تازہ کاری سے ہمکنار کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

ریاستوں نے اپنے بنیادی حصولیابی ایجنٹس مقرر کئے ہیں تاکہ ہاٹ بازاروں سے ایم ایف پی کی  حصولیابی کر سکیں۔ وَن دھن کیندروں نے 1.11کروڑروپے کی 31.35ایم ٹی کے بقدر کی چھوٹی موٹی جنگلاتی پیداوار حاصل کئے ہیں۔ یہ حصولیابی پردھان منتری وَن دھن پروگرام کے تحت کی گئی ہے۔1126وی ڈی کے ایس یعنی ون دھن کیندروں کو 21 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت 3.6لاکھ قبائلی استفادہ کنندگان کو کاروبار کے راستے پر گامزن کیاگیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LOKT.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن۔ک ا۔

U-2254

   



(Release ID: 1620848) Visitor Counter : 175