صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ – 19 سے متعلق تازہ جانکاری

Posted On: 02 MAY 2020 4:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  02  مئی 2020  / حکومت ہند کووڈ – 19 کی روک تھام ، اس پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر سرگرم طریقے سے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔ ان اقدامات کا اعلیٰ ترین سطح پر لگاتار جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے ذاتی حفاظتی سامان کے معقول انتظام سے متعلق اضافی  کل رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے ۔ یہ رہنما خطوط ذاتی حفاظتی سامان کے معقول استعمال پر پہلے جاری کیے گیے رہنما خطوط کے سلسلے کا ایک حصہ ہیں۔ تفصیلی رہنما خطوط اس ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں:

https://www.mohfw.gov.in/pdf/AdditionalguidelinesonrationaluseofPersonalProtectiveEquipmentsettingapproachforHealthfunctionariesworkinginnonCOVIDareas.pdf

ابھی تک مجموعی طور پر  9950 لوگوں کو علاج کیا جا چکا ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 1061 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ اس طرح صحتیاب ہونے کی مجموعی شرح  26 اعشاریہ چھ پانچ فیصد ہو گئی ہے۔ تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد اب 37336 ہے۔ بھارت میں کل سے اب تک کووڈ – 19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں 2293 کیسوں کا اضافہ ہوا ہے۔

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی معاملات، رہنما خطوط اور ہدایتوں  کے بارے میں سبھی صحیح معلومات  اور تازہ ترین جانکاری کے لیے اس ویب سائٹ پر لاگ آن کریں : https://www.mohfw.gov.in/

کووڈ – 19 سے متعلق تکنیکی سوالات اس ای – میل  پتے پر بھیجے جا سکتے ہیں : technicalquery.covid19[at]gov[dot]in اور دوسرا ای میل ncov2019[at]gov[dot]in

کووڈ – 19 کے بارے میں کسی بھی سوال کے جواب کے لےی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے اس ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں  : +91-11-23978046 or 1075 کووڈ – 19 سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہیلپ لائن نمبر کی فہرست  (ٹال فری نمبر)۔

اس ویب سائٹ پر دستیاب ہے :

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf .

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  •  م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U - 2228


(Release ID: 1620733) Visitor Counter : 145