امور داخلہ کی وزارت
لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے جس کا نفاذ 4 مئی 2020 سے ہوگا
Posted On:
01 MAY 2020 6:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم مئی 2020 / ملک میں کووڈ – 19 کی صورتحال میں لاک ڈاؤن اقدامات کی وجہ سے ہونے والی بہتری کے پیش نظر اور تفصیلی جائزے کے بعد حکومت ہند کی امور داخلہ کی وزارت ایم ایچ اے نے آج قدرتی آفات سے نمٹنے کے قانون 2005 کے تحت ایک حکم جاری کیا ہے جس کے تحت لاک ڈاؤن کی مدت مزید دو ہفتے کے لیے بڑھائی گئی ہے۔ اس توسیع کی مدت 4 مئی 2020 سے شروع ہوگی۔ وزارت داخلہ نے اس مدت میں مختلف سرگرمیوں کو ضابطے میں لانے کے لیے نئے رہنما خطوط بھی جاری کیے ہیں ۔ یہ رہنما خطوط ملک کے کووڈ – 19 سے متاثر ہونے کے تحت مختلف ضلعوں کو ریڈ ہاٹ اسپاٹ ، گرین اور آرینج زون میں تقسیم کرنے کی بنیاد پر تشکیل دیئے گیے ہیں۔ رہنما خطوط میں گرین اور اورینج زون میں آنے والے ضلعوں میں خاطر خواہ نرمیاں دی گئی ہیں۔
ریڈ، گرین اور اورینج زون کے طور پر ضلعوں کی نشاندہی کرنے کے طریقۂ کار کو مورخہ 30 اپریل 2020 کے خط میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ خط صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جاری کیا ہے۔ گرین زون وہ ضلعے ہوں گے جن میں آج تک کوئی بھی تصدیق شدہ کیس نہیں پایا گیا ہے یا پچھلے 21 دن میں کوئی تصدیق شدہ کیس نہیں پایا گیا ہے۔ اضلاع کو ریڈ زون اس بنیاد پر قرار دیا گیا ہے کہ اس میں مجموعی طور پر کتنے کیس سرگرم ہیں ، تصدیق شدہ کیسوں کے دوگنا ہونے کی شرح کیا ہے۔ وہ اضلاع جنہیں نہ تو ریڈ قرار دیا گیا ہے اور نہ ہی گرین قرار دیا گیا ہے ان کی نشاندہی اورینج زون کے طور پر کی گئی ہے۔ اضلاع کو ریڈ ، گرین اور اورینج زون میں تقسیم کیے جانے کی جانکاری صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی طرف سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہفتہ وار بنیاد پر یا اس سے پہلے ہی ضرورت کے مطابق دے دی جائے گی۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اضافی ضلعوں کو بھی ریڈ اور اورینج زون میں شامل کر سکتے ہیں۔ البتہ وہ ریڈ یا اورینج زون کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی تیار کردہ فہرست میں اضلاع کی تعداد کم نہیں کر سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔
U - 2200
(Release ID: 1620476)
Visitor Counter : 293
Read this release in:
Telugu
,
Punjabi
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam