بھارتی چناؤ کمیشن

ای سی آئی نے 21 مئی 2020 کو قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے ذریعے مہاراشٹر قانون ساز کونسلوں کے دو سال میں ایک بار ہونے والے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا

Posted On: 01 MAY 2020 2:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  یکم مئی 2020  / انتخابی کمیشن نے آج مہاراشٹر ریاست میں قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے ذریعے قانون ساز کونسل کے ممبروں کی 9 خالی سیٹوں کے لیے دو سال میں ایک بار ہونے والے انتخابات کرانے کے قابل عمل ہونے سے متعلق معاملے کا جائزہ لیا۔  اعلیٰ انتخابی کمشنر جناب انل اروڑہ نے انتخابی کمشنر جناب اشوک لواسا اور انتخابی کمشنر جناب سشیل چندر کے ساتھ امریکہ سے ویڈیو کال پر ایک میٹنگ میں شرکت کی۔

مہاراشٹر میں ایم ایل اے کے ذریعے ایم ایل سی کی 9 سیٹیں 24 اپریل 2020 کو خالی ہو گئیں ۔ 3 اپریل 2020 کو ای سی آئی نے کووڈ – 19 صورتحال کے پیش نظر یہ انتخابات  مزید احکامات جاری ہونے تک ملتوی کرنے کے لیے  دفعہ 324 کے تحت ایک حکم جاری کیا۔

انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کا ایک خط مورخہ 30 اپریل 2020 موصول کیا۔  جس میں چیف سکریٹری نے  وبا پر قابو پانے کے لیے کیے گیے مختلف اقدامات کا اشارہ دیا اور یہ کہ ریاستی سرکار کا اس نظریے سے جائزہ لیا کہ ایم ایل اے کے ذریعے ایم ایل سی کی 9 سیٹوں کے انتخابات محفوظ ماحول میں کرائے جا سکتے ہیں۔ ریاستی سرکار نے کمیشن کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس بات کی یقین دہانی کے پوری طرح پرعزم ہے کہ یہ انتخابات پوری صفائی ستھرائی اور سوشل ڈسٹینسنگ نیز بااختیار حکام کی طرف سے لاگو کی گئی دیگر شرائط کے ساتھ کرائے جائیں  گے۔

مرکزی وزارت داخلہ کے  مورخہ 29 اپریل 2020 کے اُس حکم کا حوالہ دیتے ہوئے جن کا تعلق مائیگرینٹ ورکروں ، عقیدت مندوں، سیاحوں، طلبا اور دیگر افراد جو لاک ڈا ؤن کی وجہ سے  مخلف جگہوں پر پھنسے رہ گئے ہیں انہیں ان کے وطن جانے کی اجازت دینے سے متعلق ہے ، ریاستی سرکار نے دہرایا ہے کہ وہ اس بات کی سہولت دیگی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ  یہ انتخابات اس سلسلے میں جاری کی گئی تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کرائے جائیں گے۔

کمیشن نے مہاراشٹر کے عزت مآب گورنر کا ایک ڈی او لیٹر مورخہ 30 اپریل 2020 بھی موصول کیا ہے۔  جس میں سی ای سی سے خطاب کیا گیا ہے اور جس میں ریاست میں انتخابات کرائے جانے کو قابل عمل بتایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مہاراشٹر کے گورنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ جناب ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کو 28 نومبر 2019 کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ  کے طور پر حلف دلایا گیا تھا۔ اس میں یہ اشارہ بھی دیا گیا ہے کہ آئینی شقوں کے مطابق انہیں چھ مہینے کے اندر اندر یا تو مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی یا قانون ساز کونسل کا رکن ہونا چاہیے اور یہ چھ مہینے کی مدت 27 مئی 2020 کو ختم ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حقیقی صورتحال قابو میں ہے اور اب اس میں بہتری آرہی ہے نیز اس کے پیش نظر حکومت نے  لاک ڈاؤن میں بہت سی نرمیاں کر دی ہیں۔ لہذا پوری صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انتخابی کمیشن سے  درخواست کی گئی ہے کہ وہ انتخابات کرانے کے طور طریقے تیار کرنے پر غور کرے۔  

کمیشن نے  ان انتخابات کے لیے مہاراشٹر کے اعلیٰ انتخابی افسر کو مشاہد کے طور پر منتخب کیا ہے۔

کمیشن نے  دیگر ملتوی انتخابات کا اگلے ہفتے جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

م ن ۔ ا س۔ ت ح ۔

U -2199

 



(Release ID: 1620475) Visitor Counter : 174