عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طبی اور پولیس عملہ کے استعمال کیلئے کیندریہ بھنڈار کےذریعے تیار کردہ 4900 سے زیادہ حفاظتی کٹس سونپے
Posted On:
01 MAY 2020 5:32PM by PIB Delhi
شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج) نیز وزیراعظم کے دفتر، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کےوزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طبی برادری اور پولیس فورس کی بے لوث خدمت کی ستائش کی اور ان کی خدمت کے اعتراف کے طور پر طبی اور پولیس عملے کے استعمال کیلئے سینیٹائزر، ہینڈ واش وغیرہ سمیت کیندریہ بھنڈارکے ذریعے تیار کردہ 4900 سے زیادہ حفاظتی کٹس سونپے۔ یہ کٹس آج ان کی رہائش پر منعقدہ ایک چھوٹی سی تقریب میں صحت کی وزارت اور دہلی پولیس کے نمائندوں کوسپرد کیے گئے۔ اس تقریب کے دوران سماجی دوری کے اصول کا لحاظ رکھا گیا۔
بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ ہمارا ملک پچھلے کئی ہفتوں سے کورونا وائرس کے خلاف لڑائی لڑ رہا ہے جہاں زیادہ تر شہری ملک گیر لاک ڈاؤن کے سبب لگائے گئے ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں کے اندر ہی ہیں۔ کچھ ہی افراد مثلاً میڈیکل اور پولیس کے اہلکار اس مشکل وقت میں اپنی معمول کی ڈیوٹی سے آگے بڑھ کر کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ-19 وبا کے بعد وزیراعظم کی اپیل پر محنت ، عوامی شکایات ، پنشن کی وزارت اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت نے لاک ڈاؤن کےاعلان کے بعد متعدد اقدامات کررہی ہیں۔
عملہ اور تربیت کے محکمے کے زیرانتظام کام کرنے والے ایک ویلفیئر پروجیکٹ کیندریہ بھنڈار ضروری اشیاء کی باقاعدگی اور مسلسل سپلائی کے ساتھ صارفین کی خدمت کرتا رہا ہے۔ اس سے پہلے اس مہینے کے پہلے ہفتے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کیندریہ بھنڈار کے ذریعے تیار کردہ کھانے اور گھریلو اشیاء کی 2200 سے زیادہ کٹس ضرورتمند کنبوں کے درمیان تقسیم کے لئے ڈی ایم (سینٹرل) اور ایس ڈی ایم،سول لائنس، سینٹرل دہلی ضلع کو سونپے تھے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO: 2213
(Release ID: 1620361)
Visitor Counter : 106