بھاری صنعتوں کی وزارت

آٹو موبائل صنعت کے اعلیٰ صنعت کاروں نے کووڈ سے نمٹنے میں وزیر اعظم کی قیادت کی ستائش کی


اس شعبے کو احیا کرنے، ذریعہ معاش اور وسائل جٹانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا: شری پرکاش جاوڈیکر

Posted On: 30 APR 2020 4:32PM by PIB Delhi

نئی دہلی: 30 اپریل 2020، بھاری صنعتوں اور عوامی کاروباری اداروں کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے آج ہندوستانی آٹو موبائل صنعت کے منتخب سی ای اوز کے ایک گروپ کی میٹنگ بلائی تاکہ ہندوستانی آٹو موبائل صنعت پر کووڈ۔ انیس کے ممکنہ اثرات کو سمجھا جا سکے اور اس کے اثرات کو کم از کم کرنے کے لئے ممکنہ پالیسی کوششوں سے متعلق صنعت کے مشوروں اور تجاویز کو سنا جا سکے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والی اس میٹنگ میں اس شعبے کے احیا، ذریعہ معاش اور وسائل کو جٹانے سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ نہ صرف مطالبات پیش کیے گئے بلکہ گفتگو کے دوران بہت ٹھوس تجاویز بھی سامنے آئیں۔

جناب جاوڈیکر نے کہا کہ میٹنگ میں کام میں دوبارہ شامل ہونے سے پہلے کارکنوں کے لئے بیچ ٹیسٹنگ ، آن لائن رجسٹریشن پھر سیلنگ پوائنٹس کو سینیٹائز کرنے ، دو کارکنوں کے مابین جسمانی دوری برقرار رکھنے جیسے بہت اچھے مشورے سامنے آئے۔

صنعت نے پوری آٹوموٹیو انڈسٹری ویلیو چین کے دوبارہ افتتاح سے متعلق کچھ تجاویز کے ساتھ ڈیلرشپ کے لئے تعاون، روزگار معاون کوششیں، مانگ کو فروغ دینے اور مالی اعانت کی ضرورت کے ضمن میں کچھ اہم مسائل کو اجاگر کیا۔

مرکزی وزیر نے صنعت کے کپتانوں کو یقین دلایا کہ ہم ان تمام تجاویز اور مطالبات پر متعلقہ وزارتوں جیسے وزارت ٹرانسپورٹ ، وزارت تجارت ، وزارت خزانہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں سے بات کریں گے۔

اعلیٰ صنعت کاروں نے کوویڈ سے نمٹنے میں وزیر اعظم کی قیادت کی تعریف کی۔ بھاری صنعتوں کے وزیر نے زور دے کر کہا ،" ہندوستان نے کوویڈ سے نمٹنے میں بہت اچھا کام کیا اور ہم نے قیمتی جانیں بچائیں ، اب ہمیں معاش پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

بھاری صنعتوں اور عوامی کاروباری اداروں کے وزیر مملکت جناب ارجن میگھوال نے بھی اس بات چیت میں حصہ لیا۔

او ای ایم اور آٹو کمپوننٹ شعبے دونوں کی طرف سے میٹنگ میں نمائندگی کی گئی۔ جناب راجن وڈھیرا، صدر، ایس آئی اے ایم اور جناب دیپک جین، صدر اے سی ایم اے نے بھی اس صنعتی ٹیم کی مشترکہ طور پر قیادت کی۔ میٹنگ میں شامل ہونے والے دیگر سینئر سی ای اوز میں جناب آر سی بھارگو، جناب پون منجل، جناب وکرم کرلوسکر اور ڈاکٹر پون گوینکا شامل تھے۔

 

 

 (م ن- ن ا- ن ر)

U-2154

 



(Release ID: 1619883) Visitor Counter : 177