وزیراعظم کا دفتر

صاحب کمال اداکار رِشی کپور کی رحلت پر وزیراعظم کی تعزیت

Posted On: 30 APR 2020 12:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے صاحب کمال اداکار رِشی کپور کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ‘ کثیر پہلوئی شخصیت کے مالک ،  ہر دالعزیزاورزندگی سے بھرپور۔۔۔یہ تھے رِشی کپور جی۔ وہ صلاحیتوں کا مخزن تھے۔ میں ہمیشہ ان کے ساتھ اپنی ملاقات خواہ یہ سوشل میڈیا پر ہی تھی، کو یاد رکھوں گا۔وہ فلموں اور بھارت کی ترقی کے لئے جوش و جذبے سے معمور تھے۔ان کی رحلت باعث  رنج  ہے۔ ان کےکنبے اور ان کے مداحین کے لئے اظہار تعزیت۔اوم شانتی’۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ک ا۔

U-2148



(Release ID: 1619543) Visitor Counter : 120