وزارتِ تعلیم
کووڈ-19 اور اس کے نتیجے میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے پیش نظر یونیورسٹیوں کے لئے امتحانات اور اکیڈمک کلینڈرسے متعلق یو جی سی رہنما خطوط
رہنما خطوط کا اجرا وزیر موصوف کی موجودگی میں عمل میں آیا
Posted On:
29 APR 2020 8:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 30اپریل2020،کووڈ-19 وبائی مرض اور بعدازاں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کے پیش نظر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کا مقصد یہ تھا کہ امتحانات اور اکیڈمک کلینڈر سے متعلق موضوعات پر غوروفکر کر کے یہ کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے اور طلبا کے مستقبل کے تحفظ کے لئے لاحق ہونے والے تعلیمی خسارے کا ازالہ کرے اور اس سلسلے میں معقول اقدامات کی سفارش بھی کرے۔
مذکورہ ماہرین کی کمیٹی کی قیادت یو جی سی کے سابق رکن اور سنٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ ، مہندر گڑھ، ہریانہ کے وائس چانسلر پروفیسر آر سی کوہد کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ دیگر اراکین بھی اس کمیٹی میں شامل تھے۔
کمیشن نے 27اپریل 2020 کو منعقدہ اپنی میٹنگ میں مذکورہ کمیٹی کی رپورٹ کو منظوری دے دی اور امتحانات و اکیڈ مک کلینڈر سے متعلق رہنما خطوط کو بھی منظوری دی۔
کووڈ-19وبائی مرض اور اس کے بعد لاحق ہونے والےلاک ڈاؤن کے پیش نظر یونیورسٹیوں کےلئے امتحانات سے متعلق یو جی سی رہنما خطوط اور اکیڈمک کلنڈر، انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک کی موجودگی میں نئی دلی میں جاری کئے گئے۔انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت کے اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری ، جناب امت کھرے اور وزارت اور یوجی سی کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یوجی سی نے اپنے رہنما خطوط میں جو اہم سفارشات کی ہیں، ان میں درج ذیل عناصر شامل ہیں:
1.انٹرمیڈیٹ سمسٹر کے طلبا: انہیں موجودہ اور سابق سمسٹر کے داخلی احتساب یا اسسمنٹ کی بنیاد پر درجے عطا کئے جائیں گے۔ ایسی ریاستوں میں جہاں کووڈ-19 کی صورتحال معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے، امتحانات کا انعقاد ماہ جولائی میں کیا جائے گا۔
2.ٹرمنل سمسٹر طلبا: امتحانات کا انعقاد ماہ جولائی میں کیا جائے گا۔
3.کووڈ-19 سیل، ہر یونیورسٹی میں تشکیل دیئے جائیں گے، جو طلبا کے اکیڈمک کلنڈر اور امتحانات سے متعلق مسائل کا حل نکالنے کے اختیارات کے حامل ہوں گے۔
4.یوجی سی میں ایک کووڈ-19 شعبہ قائم کیا جائے گا جو تیزی سے فیصلے لے سکے گا۔
رہنما خطوط اپنی نوعیت کے لحاظ سے مشاورتی ہیں۔ یونیورسٹیاں اپنے طورپر منصوبہ عمل وضع کر سکتی ہیں ۔ یعنی کووڈ-19 وبائی مرض سے متعلق موضوعات اور مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے لائحہ عمل وضع کر سکتی ہیں ۔ سماجی طورپر فاصلے برقرار رکھنےکے عمل کو یقینی بنا سکتی ہے۔ یونیورسٹیاں امتحانات کے متبادل اور آسان طریقےوضع کر سکتی ہیں تاکہ یہ پورا عمل نسبتاً کم مدت میں مکمل ہو جائے۔ یونیورسٹیاں امتحانات کے مؤثر اور اختراعی طریقے اپنا سکتی ہیں اور 3گھنٹے کی امتحان کی مدت کو 2گھنٹے میں بھی بدل سکتی ہے۔یونیورسٹیاں اپنے طور پر ٹرمنل ؍ انٹرمیڈیٹ سمسٹر ؍ سالانہ امتحان ؍آف لائن ؍آن لائن طریقے سے بھی منعقد کرا سکتی ہیں یعنی وہ اپنا لائحہ عمل ، احکامات قواعد و ضوابط کے مطابق اپنا سکتی ہیں اور امتحانات کے انعقاد کی اسکیم کا بھی تعین کر سکتی ہیں ۔ تاہم انہیں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا اصول ہر حال میں مد نظر رکھنا ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں اس امر کو بھی یقینی بناناہوگا کہ تمام طلبا کو مناسب مواقع حاصل ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U- 2139
(Release ID: 1619511)
Visitor Counter : 224
Read this release in:
Punjabi
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada