عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

وزیر مملکت(پی پی) ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کووڈ-19وبائی مرض کے پس منظر میں آئی اے ایس افسران کے لئے آن لائن تربیتی پروگرام جاری رکھنے کے لئے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) کی ستائش کی

Posted On: 28 APR 2020 5:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،28؍اپریل2020: وزیر مملکت (آزادانہ چارج)شمال مشرقی خطے کی ترقیات(ڈونر)، وزیر مملکت وزیر اعظم کا دفتر ، عملہ عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی امور ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے )کے ڈائرکٹر سے کووڈ-19 سے متعلق مسائل کے سلسلے میں وسیع پیمانے مبنی تبادلہ خیال کئے اور یہ بھی جانا کہ اکیڈمی ان مسائل کو کس طرح حل کررہی ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ کس طریقے سے ایس او پی کی تشکیل عمل میں آئی ہے، تاکہ آئی اے ایس افسران کی تربیت سے متعلق پہلے مرحلے سمیت دیگر تمام کارکردگی کے پہلو جاری رہ سکیں۔ انہیں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں کلاسز کا ہتمام آن لائن طریقے سے کیا جارہا ہے، یعنی آئی اے ایس افسران اپنے اپنے کمروں سے اس تربیتی پروگرام تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اسی طریقے سے ہوسٹلوں تک کھانا پہنچایاجارہا ہے اور کمرے اور برتنوں کی صفائی زیر تربیت افسران از خود کرتے ہیں۔ کووڈ-19 سے متعلق اِن پُٹ فلم دکھا کر، آن لائن مباحثوں، خصوصی تحریری شکل کے کاموں اور ایک ڈھلے ڈھلائے اِن پُٹ کی شکل میں فراہم کرائے جارہے ہیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MZB5.jpg

ایل بی ایس این اے اے کے ڈائرکٹر نے وزیر موصوف کو وبائی مرض کے پس منظر میں اپنائی جانے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ یعنی  انہیں بتایا گیا کہ اکیڈمی نے کووڈ-19 کے خطرات کو کم کرنے کے لئے بہترین طریقہ ہائے کار کو یکجا کیا ہے اور آن لائن طریقے سے جائزے وغیرہ کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ کووڈ-19 کےلئے آئی ٹی بنیادی ڈھانچہ تازہ کاری کی گئی ہے۔ کووڈ-19 کے لئے طبی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرایا گیا ہے، اس کی تازہ کاری کی گئی ہے۔ سول سروسز ایسو سی ایشن ،قومی ڈیزاسٹر(کرونا)کے توسط سے مدد دے رہی ہے۔

اکیڈمی نے ٹیکنالوجی کے استعمال اور لرننگ انتظام نظام کے توسط سے اپنے تربیتی عمل کا احیاء کیا ہے اور تمام اِن پُٹ گیان پورٹل کے سہارے فراہم کرائے جارہے ہیں۔ ان کوششوں میں انٹر نیٹ ریڈیو سہولت سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ زیر تربیت افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ مختلف کلبوں اور سوسائٹیوں کی توسط سے مختلف النوع سرگرمیاں اور مسابقتی امور انجام دیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اکیڈمی کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی اور توقع ظاہر کی کہ اس بحران کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ نئی کوششیں کی جائیں گی۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 2118)



(Release ID: 1619203) Visitor Counter : 113