وزارتِ تعلیم

انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر نے آج نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنس کے توسط سے تمام ریاست کے وزرائے تعلیم اور تعلیم سیکریٹری  حضرات سے گفت وشنید کی


جناب رمیش پوکھریال‘نشنک’ نے کووڈ-19 کے نتیجے میں پیدا ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایم ڈی ایم اسکیم کے تحت مختص کردہ رقم میں 10.99 فیصد کا اضافہ کرتے ہوئے 8100کروڑ روپے کی رقم مرکزی تخصیص کے طورپر جاری کرنے کااعلان کیا ہے

Posted On: 28 APR 2020 6:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،28؍اپریل2020: انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر نے جناب رمیش پوکھریال‘نشنک’ نے انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کے وزیر مملکت جناب سنجے دھوترے کے ساتھ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے تمام ریاستوں کے وزرائے تعلیم اور تعلیم سیکریٹری حضرات سے گفت و شنید کی ہے۔22 ریاستوں کے وزرائے تعلیم اور 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے تعلیم سیکریٹری حضرات نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کی سیکریٹری محترمہ انیتا کاروال اور وزارت کے سینئر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ سے خطاب کرتے وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ-19کی موجودہ صورتحال بد بختانہ ہے، تاہم یہ دانش مندی سے کام کرنے کا وقت ہے اور صورتحال کو طلباء کی سلامتی اور تعلیمی بہبود کو یقینی بناتے ہوئے نئے تجربے کرنے ہیں اور اس طریقے سے اس پوری صورتحال کو ایک موقع میں بدل دینا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ماہانہ من کی بات پروگرام سے خطاب کے دوران ہمارے وزیر اعظم نے بھی یہی کہاتھا کہ نوول کورونا وائرس کے خلاف بھارت کی نبردآزمائی اب عوام پر مرتکز ہوچکی ہے، جس میں ہر شہری اپنا اپنا کردار ادا کررہا ہے۔چاہے یہ کاروباری ادارے ہوں، دفاتر ہوں، تعلیمی ادارے ہوں،طبی شعبہ ہو، ہر کس و ناکس کورونا وائرس والی دنیا میں رونما ہوئی تبدیلی کے مطابق اپنے کو تغیر سے ہمکنار کررہا ہے۔ وزیر موصوف نے توقع ظاہر کی کہ ہم سب مل کر اس مرض سے نمٹ لیں گے اور صورتحال قابو میں آجائے گی۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ ہماری پوری کوشش یہی ہونی چاہئے کہ 33کروڑ طلباء کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ لاحق ہو اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔اس مقصد کے حصول کے لئے مختلف النوع کوششیں کی جارہی ہیں، تاکہ آن لائن تعلیمی پروگراموں مثلاً دیکشا، سوویم، سوویم پربھا، ودیا دان2.0، ای پاٹھ شالہ، دور درشن کا تعلیمی ٹی وی  چینل، ٹا ٹا اسکائی، جیو، ایئر ٹیل ڈی ٹی ایچ وغیرہ کو مستحکم بنایا جاسکے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے علاوہ این سی ای آرٹی کی جانب سے متبادل تعلیمی کیلنڈر بھی جاری کیا جا چکا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کون سی ریاست اپنی مقامی صورتحال کے مطابق کیا طریقہ اپنا سکتی ہے۔ ہمیں اسکول کھولنے کے بعد اپنائے جانے والے سلامتی اقدامات سے متعلق رہنما خطوط بھی ترتیب دینے ہوں گے۔

طلباء کی صحت کو مد  نظر رکھتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی صورت میں بچوں کو مڈ ڈے میل فراہم کرایا جارہا ہے، تاکہ انہیں وافر تغدیہ آمیز کھانا مل سکے۔وزیر موصوف نے اس موقع پر ایک سنگ میل فیصلے کا بھی اعلان کیا اور بتایا کہ اسکول کی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھی طلباء کو مڈ ڈے میل کی فراہمی کے لئے منظوری دی جارہی ہے۔ جس کے لئے تقریباً 1600کروڑ روپے کے اضافی اخراجات عائد ہوں گے۔اس کے علاوہ مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت پہلی سہ ماہی کے لئے 2500کروڑ روپے کی ایڈہاک امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

مڈ ڈے میل پروگرام کو منظم بنانے کے لئے وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ کووڈ-19 کے پس منظر میں دالوں، سبزیوں، تیل، مصالحوں اور ایندھن کے حصول کے لئے کھانا پکانے میں آنے والی لاگت کے صرفے کو برداشت کرنے کے لئے سالانہ مرکزی تخصیص یعنی مڈ ڈے میل اسکیم کے تحت کی جانے والی یہ تخصیص پہلے 7300کروڑ روپے کے بقدر تھی، جو اب بڑھا کر 8100کروڑ روپے کے بقدر کردی گئی ہے، یعنی اس میں 10.99فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جناب پوکھریال نے بتایا کہ سمگر شکشا کے تحت اصولوں میں نرمی برتی گئی ہے اور حکومت ہند نے ریاستوں کو اجازت دی ہے کہ وہ گزشتہ برس کی بقایا رقم جو 6200روپے کے بقدر ہے، اس کو صرف کرسکتی ہیں اور پہلی سہ ماہی کے لئے 4450کروڑ روپے کی عارضی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

میٹنگ کے دوران وزیر موصف نے بتایا کہ ایچ آر ڈی کی وزارت کی جانب سے موصول ہوئی درخواست پر عمل کرتے ہوئے، جس کا تعلق اسٹوروں میں نصابی کتب کی دستیابی سے تھا، وزارت داخلہ نے بک اسٹور کھولنے کی لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں میں قدر نرمی کی ہے، تاکہ طلباء اپنی پڑھائی جاری رکھنے کے لئے کتابیں حاصل کرسکیں۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ ایسی ریاستیں جہاں کیندریہ ودیالیہ اور نوودیہ ودیالیہ  منظور ہوچکے ہیں، تاہم اراضی کی عدم دستیابی یا کم صلاحیت کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکے ہیں، ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اراضی کا حصول فوری طورپر کریں ، تاکہ ریاست کے بچے ان سے مستفید ہوسکیں۔

وزیر موصوف نے تمام ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بورڈ امتحانات کی کاپیوں کی جانچ کا عمل فوری طور پر شروع کریں اور اسے آگے بڑھائیں اور سی بی ایس ای کو چاہئے کہ وہ متعلقہ ریاستوں میں امتحانات کی کاپیوں کے جانچ کے عمل کو آگے بڑھائے۔

جناب پوکھریال نے ریاستی وزرائے تعلیم اور افسران کی جانب سے پیش کئے گئے تمام مسائل اور تجایز کو تحمل سے سنا۔ ریاستوں نے انسانی وسائل کی فروغ کی وزارت کی جانب سے ریاستوں کو طلباء کی تعلیمی بہبود کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔وزیر موصوف نے ریاستوں کے تمام وزراء اور افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے تعلیم کے شعبے قابل ستائش کام انجام دیا ہے۔وزیر موصوف نے انہیں یقین دلایا کہ وزارت اس مشکل گھڑی میں اپنی جانب سے پوری پوری مدد فراہم کرے گی اور ہم سب مل کر اس مسئلے سے نمٹیں گے۔

 

*************

م ن۔ ن ع

 (U: 2116)



(Release ID: 1619201) Visitor Counter : 255