کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیاوی اشیا اورکیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب سدانند گوڑا کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کووڈ -19 نے سرمایہ کاری کا جو ماحول فراہم کیا ہے، اسے بروئے کار لاتے ہوئے ایچ آئی ایل نے زرعی – کیمیاوی پروجیکٹوں میں بھارت میں سرمایہ کاری کے لئے مشترکہ صنعتیں لگانے کے لئے بھارتی مشنوں کو حرکت میں آنے کے لئے کہا ہے


ایچ آئی ایل (انڈیا ) لمٹیڈ کووڈ -19 بحران کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے

Posted On: 27 APR 2020 5:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی  27 اپریل 2020 ۔کیمیاوی اشیا اور پیٹرو کیمکلز کے محکمے نے اپنے دائرہ اختیار میں آنے والی سرکاری دائرہ کا ر کی صنعتوں کی کارکردگی حسب معمول برقرار ردکھنے کےلئے کووڈ -19  وبائی مرض کے نتیجے میں  پیداہونے والی روکارٹوں  اور مشکلات پر قابو حاصل کرنے کے لے متعدد

اقدامات کئے ہیں اور انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے طور پر عالمی صنعتی اداروں کے ساتھ مشترکہ صنعتوں کے قیام کے لئے اپنی کارکردگی کو مضبوط بنائیں اور خواہشمند اداروں کو یہاں سرمایہ کاری کے لئے راغب کریں۔ محکمے نے یہ اقدامات  کیمیاوی اشیا اورکیمیاوی کھادوں کے وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑ کی ہدایت کے مطابق کئے ہیں ہیں ، جنہوں نے بھارتی کارپوریٹ اداروں  خصوصاَََ اپنی وزارت کے تحت آنےوالی سرکاری دائرہ کار کی صنعتوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کووڈ -19 کی برعکس صورتحال کو بیرون ملک سے سرمایہ کاری راغب کرنے کے ایک موقع کے طور پر استعمال کریں ۔

مذکورہ مشورے پرعمل کرتے ہوئے محکمے کے تحت  مرکزی سرکاری دائرہ کار کی صنعت ، ایچ آئی ایل اپنے کاروباری شعبے کو توسیع دینے کے پہلو پر غور کررہی ہے اور اس ادارے نے چین  ، جاپان اورجنوبی کوریا میں واقع بھارتی سفارت خانوں / مشنوں کو تجاویز ارسال کی ہیں کہ وہ  بھارت میں سرمایہ کاری کے لئے یعنی زرعی کیمیاوی مینوفیکچرر حضرات کو   یہاں سرمایہ لگانے کے لئے راغب کریں  اور ایچ آئی ایل کے ساتھ کاروباری تعلقات استوار کرائیں  اور منصوبے کے تحت  پٹہ معاہدہ  پر ٹھیکے کی مینوفیکچرنگ کا راستہ بھی ہموار کریں ۔

حالیہ کارکردگی کے محاذ پر ، کووڈ -1*9  بحران کے نتیجے میں متعددروکاوٹوں  کا سامنا کرنے کے باوجود ایچ آئی ایل ملک کے مختلف حصوں میں   صحت کے شعبے میں  ضروری کیمیاوی اشیا نیز زرعی شعبے میں بیج اور  کیڑے کش  ادویہ کی سپلائی کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔

کووڈ -19  کے نتیجے میں لاحق ہونے والے ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایچ آئی ایل کی اکائیوں میں  پیداوار متاثر ہوئی ہے تاہم ایچ آئی ایل کی اکائیوں نے 24 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں فروخت کے لحاظ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ  کیا اور 37.99  ایم ٹی زرعی -  کیمیاوی اشیا فروحت کی ہیں،  97 ایم ٹی ڈی ڈی ٹی ارسال کی ہیں اور مین کوزل کی 10  ایم ٹی کے برآمداتی آرڈر کی تکمیل کی ہے جو پیرو کی ڈبلیو ٹی کو کی گئی ہے ۔ ایچ آئی ایل نے ایک معاہدے کا خاکہ بھی وضع کیا ہے جسے ٹڈیو ں پر قابو  حاصل کرنے کے پروگرام کے لئے مالے  تھیئین  کی سپلائی کی غرض سے  وزارت زراعت کے ساتھ ساجھا کیا گیا ہے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔ رم

U-2085



(Release ID: 1618870) Visitor Counter : 85