وزارت خزانہ

رپورٹ نہیں طلب کی گئی تھی، جانچ کا آغاز کیا جا رہا ہے: سی بی ڈی ٹی

Posted On: 26 APR 2020 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 26اپریل2020،براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے آج کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کووڈ-19 کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چند آئی آر ایس افسران کی جانب سے موصولہ تجاویز کے سلسلےمیں ایک رپورٹ  تذکرے میں ہے۔

واضح الفاظ میں  وضاحت مطلوب ہے کہ سی بی ڈی ٹی نے آئی آر ایس ایسوسی ایشن یا ان افسران سے اس امر کی کوئی رپورٹ نہیں طلب کی تھی۔ افسران مذکور نے اپنے ذاتی نظریات اور خیالات نیز سرکاری معاملات میں تجاویز کو منظر عام پر لانے سے پہلے کوئی اجازت طلب نہیں کی تھی اور ان کا یہ عمل کنڈکٹ رولس کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ اس معاملے میں ضروری جانچ شروع کی جا رہی ہے۔

دوبارہ دوہرایا جاتا ہے کہ منسوخ شدہ رپورٹ سے سی بی ڈی ٹی ؍ وزارت خزانہ کے سرکاری نظریات و خیالات کا ہر گز اظہار نہیں ہوتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 2067


(Release ID: 1618612) Visitor Counter : 194