کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
گوڑا نے کیمیکل اور پیٹروکیمیکلز صنعت کو پہلی مرتبہ سب سے بڑا برآمدی شعبہ بننے پر مبارک باد دی ہے جس نے اپریل 2019 سے جنوری 2020 کے دوران 2.68 لاکھ کروڑ روپئے کا مال برآمد کیا ہے
Posted On:
25 APR 2020 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25اپریل2020 کیمیاوی اشیا اور کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز صنعت کو پہلی مرتبہ ملک کا سب سے بڑا برآمد شعبہ بننے پر مبارک باد دی ہے۔ انھوں نے بھارت کو کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز تیار کرنے کا عالمی مرکز بنانے اور دنیا کو اپنا معیاری سامان سپلائی کرنے کے لیے اس صنعت کو ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔
اس مقصد کے حصول میں ان کے محکمے کے اہم رول کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوڑا نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے ‘‘کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے میرے محکمے کی طرف سے کی گئی مسلسل کوششوں کی بدولت یہ صنعت پہلی مرتبہ سب سے بڑا برآمدی شعبہ بننے میں کامیاب رہی ہے’’۔
انھوں نے مطلع کیا کہ اپریل 2019 سے جنوری 2020 کے دوران کیمیکلز کی برآمدات میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.43 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس مدت کے دوران کیمیکلز کی کل برآمدات 2.68 لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گئی۔ یہ کل برآمدات کا 14.35 فیصد حصہ ہے۔
***************
م ن۔ا ج۔ ر ا
U: 2042
(Release ID: 1618454)
Visitor Counter : 134