وزارتِ تعلیم

ایک حیرت انگیز حصولیابی کرتے ہوئے آئی آئی ٹی دلّی نے کووڈ-19 کا پتہ لگانے والا کفایتی جانچ فری اَ سےتیار کیا ہے


مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل نے کووڈ-19 کا پتہ لگانے والے جانچ فری اَ سے کو تیار کرنے کیلئے آئی آئی ٹی دلّی کے سائنس دانوں کو مبارکباد دی

جانچ کٹ حفظان صحت خدمات کو مزید مستحکم بنائے گااور کووڈ-19 سے نمٹنے کی سرکاری کوششوں میں تعاون فراہم کرے گا:وزیر برائے فروغ انسانی وسائل

جانچ کٹ آئی سی ایم آر کے ذریعے منظور کووڈ-19 کے لئے پہلا جانچ فری اِسے ہے

آئی آئی ٹی دلّی کے ذریعے تیار کردہ کووڈ-19 جانچ کٹ میک اِن انڈیا پہل کی طرز پر ہے:جناب رمیش پوکھریال نشنک

Posted On: 24 APR 2020 6:31PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:24 اپریل 2020: مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج کووڈ-19 جانچ فری ریئل ٹائم  پی سی آر ڈائگنوسٹک کٹ تیار کرنے میں شامل  آئی آئی  ٹی دلّی کے سائنسدانو ں کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ اس میٹنگ میں فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے ، فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری جناب راکیش سروال، آئی آئی ٹی دلّی کے ڈائرکٹر  جناب را م گوپال راؤ اور پروفیسر وویکانند پیرومل اور پروفیسر منوج مینن کی سربراہی میں آئی آئی ٹی دلّی کے سائنسدانو ں کی ایک ٹیم موجود تھی۔

https://twitter.com/DrRPNishank/status/1253636361896132609?s=19

https://twitter.com/DrRPNishank/status/1253656017059098625?s=19

https://twitter.com/DrRPNishank/status/1253637288019415040?s=19

https://twitter.com/DrRPNishank/status/1253637291060289538?s=19

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فروغ انسانی وسائل کے وزیر نے کہا  کہ ہمارے  وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کیلئے  سائنسدانوں ، طلباء ار محققین کو آگے آنے کیلئے  مدعو کیا ہے اور وزیراعظم  کی اپیل کو ذہن میں رکھتے ہوئے فروغ  انسانی وسائل کی وزارت کے تحت آنے والے  سبھی اہم ادارے آگے آئے ہیں۔ انہوں نے قابل ستائش کام کیے ہیں اور وہ کووڈ-19 سے پیدا شدہ حالات سے نمٹنے میں اپنا غیرمعمولی تعاون دے رہے ہیں۔ جناب پوکھریال نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم  ہمیشہ یہ امید کرتے ہیں کہ ہم اپنی طاقت  کو مزید تقویت پہنچائیں اور ہمیں دنیا پر انحصار نہیں کرناچاہئے۔ اس لئے ہمارے  اداروں ، خاص طور سے آئی آئی ٹی کی  تحقیقی صلاحیت  اور اس کے  اعلیٰ معیار کو دھیان میں رکھتے ہوئے وبا کی شروعات سے ہی  آئی آئی ٹی کے ساتھ میٹنگ کی گئی تاکہ  کووڈ -19 کے سلسلے میں  ان کی تحقیق اور  اختراعی اقدامات کو آگے بڑھایا جاسکے۔

جناب پوکھریال نے سائنسدانوں کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت کو اپنے سبھی اداروں ، محققین ، اساتذہ   اور طلباء پر بیحد فخر ہے جو مکمل لاک ڈاؤن کے وقت میں  انتھک کوشش کررہے ہیں تاکہ کووڈ-19 سے پیدا شدہ مسائل اور  جن  کا نہ صرف ملک کے عوام کو بلکہ  پوری انسانیت کو سامنا کرنا پڑرہا ہے، ان کا حل نکالا جاسکے۔

وزیر موصوف نے ہندوستان کے لوگوں کیلئے  بہت کم لاگت  پر ایک جانچ کٹ تیار کرنے کیلئے  آئی آئی ٹی دلّی کی کوششوں کو سراہا ۔یہ کٹ نہ صرف صحت دیکھ بھال کی خدمات کو مضبوط بنائے گا بلکہ بحران کے اس دور میں حکومت کا تعاون بھی کرے گا۔ انہوں نے آئی آئی ٹی دلّی ،کوسوما  اسکول آف بایولوجیکل سائنسز (کے ایس بی ایس) کے محققین کو  مبارکباد دی۔ جنہوں نے کووڈ-19 کا پتہ لگانے کیلئے  ایک اِسّے تیار کیا ہے جو آئی سی ا یم آر نے منظوری دے دی ہے۔ انہیں یہ جان کر بیحد خوشی ہوئی کہ  آئی سی ایم آر نے 100 فیصد کی  مہارت اور حساسیت کے ساتھ  اِسّے کی توثیق کردی ہے۔ آئی آئی ٹی  دلّی  پہلا ایسا تعلیمی ادارہ ہے جس نے ریئل ٹائم  پی سی آر پر مبنی ڈائیگنوسٹک اِسّے کیلئے آئی سی ایم آر کی منظوری حاصل کرلی ہے۔

جناب پوکھریال نے اس بات پر خصوصی روشنی ڈالی کہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت  اداروں کو ان کی تحقیقی کوششوں کیلئے ہر ممکن تعاون کریگی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی پالیسی حکومت کی میک اِن انڈیا پہل  کی طرز  پر ہے۔ جناب پوکھریال نے  ٹیکنالوجی اور تحقیق کو جواز فراہم کرنے کیلئے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی کوششوں کیلئے  مرکزی وزیر صحت  ڈاکٹر ہرش وردھن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جناب رام گوپال راؤ نے وزیر موصوف کو بتایا کہ یہ کووڈ-19 کے لئے پہلا جانچ فری اِسّے ہے جسے آئی سی ایم آر نے منظوری دی ہے اور یہ  کفایتی اور کافی مؤثر جانچ کیلئے قابل استعمال ہوگا۔ اس اِسّے کو آسانی سے پڑھایا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں فلوریسنٹ جانچ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ ٹیم جلد سے جلد مناسب صنعتی شراکت داری کے ساتھ کفایتی قیمتوں پر کٹ کا بڑے پیمانے پر  استعمال کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021QWW.jpg

یہ تحقیقی ٹیم  آئی آئی ٹی دلّی کے پرشانت پردھان (پی ایچ ڈی اسکالر) ، آسوتوش پانڈے (پی ایچ ڈی اسکالر) ، پروین ترپاٹھی (پی ایچ ڈی اسکالر) ، ڈاکٹر اکھلیش مشرا، ڈاکٹر پارول گپتا، ڈاکٹر سونم دھمیجا، پروفیسر وویکانندن، پیرومل، پروفیسر منوج بی مینن، پروفیسر پشوجیت کندو اور پروفیسر جیمس گومس پر مشتمل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ULP1.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JBB6.jpg

 

 

 

م ن۔م ع۔ ع ن

U NO 2032

 


(Release ID: 1618301) Visitor Counter : 188