پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے او ایم سی حکام سے پی ایم یو وائی مستفدین کے لیے مفت سلینڈروں کی تقسیم میں تیزی لانے کی اپیل کی

Posted On: 23 APR 2020 7:29PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسپات کی وزارت کے وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے ایل پی جی سلینڈروں کی سپلائی سیریز کے تمام مستفدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ایم یو وائی مستفدین کے لیے مفت سلینڈروں کی تقسیم تیزی لانے کے لیے پوری لگن کے ساتھ اور منظم تریقے سے کام کریں۔ پردھان منتری غریب کلیان پیکج کے تحت آئندہ تین ماہ میں آٹھ کروڑ پی ایم یو وائی مستفدین ، تین مفت سلینڈر حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ ملک بھر میں تیل مارکٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) کے ضلع نوڈل افسران (ڈی این او) کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں جناب دھرمیندرپردھان نے آج کہا کہ کووڈ-19 اور لاک ڈاون کی وجہ سے پیدا شدہ اس طرح کے غیر مثالی بحران کے دوران حکومت نے غریبوں کے لیے ایک راحت پیکج فراہم کیا ہے اور مفت گیس سلینڈر اس کا ایک عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے تین شروعاتی ہفتوں میں تقریبا 40 فیصد مستفدین کو ان کا سلینڈر مل چکا ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہدف کے حصول کی سمت میں سلینڈر بکنگ اور تقسیم کے رفتار میں زبردشت اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے ضلع نوڈل افسران سے ہترین پریکٹیس کو اپنانے ، ہدف شدہ اسکیم کے مطابق کام کرنے اور ان کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی۔ جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ گھر پر سلینڈر مہیا کرانے کی سمت میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے اور آگاہ کیا کہ اضافی چارج اصولنے جیسی کسی قسم کی شکایت نہیں انئی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم یو وائی مستفدین کو اولین ترجیح دی گئی ہے، لیکن اس سے دیگر باقاعدہ گاہکوں کے لیے سپلائی متاثر نہیں ہونے چاہئے۔ انہوں نے ضلع نوڈل افسران سے صحت سے متعلق تمام احتیاطوں کو برتنے ، لاک ڈاون کے لیے وزارت داخلہ کی ہدایات پر عمل کرنے اور آروگیہ سیتو ایپ کے بارے میں لوگوں میں بیدرای پھیلانے کی بھی اپیل کی۔

بات چیت کے دوران ضلع نوڈل افسران نے بتایا کہ انہوں نے لوگوں تک پہنچنے ، صارفین کو ان کے کھاتے سے پیسے نکانے اور سلینڈر بک کرنے میں مدد کرنے کے لیے جدید نظریات کا سہارا لیا ہے۔ وہ لوگوں کو اس اسکیم اور اس کے عمل کے بارے میں اپنی کوششوں کے لیے لچیلے اوقات کا سہارا لے رہے ہیں اور کیرانہ اسٹورس اور ضلع انتظامیہ سے مدد حاصل کر رہے ہیں۔ ان میں سے کئی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے اجتماعی طور سے پی ایم کیئر فنڈ میں تعاون دیا ہے اور آروگیہ ستیو ایپ کی تشہیر بھی کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے بہار کے سپول میں لٹیئروں کے ذریعے حملہ کئے جانے کے واقعہ میں ایک ایل پی جی ڈیلوری بوائے کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ میٹنگ شروع ہونے سے پہلے مرحوم کی روح کے سکون کے لیے ایک منٹ کا مون رکھ کر دعا کی گئی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ اس کے کنبے کا خیال رکھا جائے اور انہیں تمام طرح کی راحت فراہم کی جائے۔

*************

 

U-1997



(Release ID: 1618113) Visitor Counter : 146