شہری ہوابازی کی وزارت

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے  کووڈ – 19 بحران کے دوران ہوا بازی  کے پیشہ ور افراد  اور متعلقہ  افراد کی کوششوں کے لئے ستائش کی


لائف لائن  اڑانوں  کے ذریعہ  کووڈ – 19 لاک ڈاؤن  کے دوران 343635 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے  591 ٹن کارگو کی ترسیل کی گئی

Posted On: 24 APR 2020 5:27PM by PIB Delhi

 نئی دلّی  ، 24  اپریل / شہری ہوا بازی  کے مرکزی وزیر  مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ  پوری نے  لائف لائن  اڑان  کے ذریعہ  پورے ملک میں شہریوں  کو طبی اور ضروری  اشیاء کی سپلائی  دستیاب کرنے کے لئے کووڈ – 19 کے لاک ڈاؤن  کے دوران ہوا بازی کے پیشہ ور افراد  اور متعلقہ افراد  کی کوششوں  کی ستائش کی  ہے ۔ آج ایک ٹوئیٹ   کرتے ہوئے   وزیر موصوف نے کہا کہ آج  تک لائف لائن  اڑان کی پروازوں نے 343635 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا ہے ۔ ایئر انڈیا ، الائنس ایئر   ، آئی  اے ایف اور  پرائیویٹ   ایئر لائنوں  نے لائف لائن  اڑان کے تحت   347 پروازیں  کیں ۔ ان میں 206 پروازیں  ایئر انڈیا   اور الائنس  ایئر نے  کیں ۔ اب تک 591.66  ٹن کارگو کی نقل و حمل  کی گئی ہے ۔

          وستارا نے  19 – 23 اپریل  کے درمیان   7 کارگو  پروازیں  چلائیں ، جس  میں 8989 کلو میٹر  فاصلہ طے کرتے ہوئے   تقریباً 20 ٹن سامان پہنچایا گیا  ۔ اسپائس  جیٹ نے  24 مارچ سے 23 اپریل ، 2020 ء کے دوران  522 کارگو پروازیں  چلائیں  ، جس میں  794846  کلو میٹر کا  فاصلہ طے کیا گیا  اور 3993 ٹن کارگو سپلائی  کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ، 178 بین الاقوامی کارگو پروازیں چلائی گئیں  ۔ بلیو ڈارٹ  نے 25 مارچ سے 23 اپریل ، 2020 ء کے دوران 184 پروازیں  چلائیں   ، جس میں  187155 کلو میٹر کا فاصلہ  طے کرتے ہوئے 2957 ٹن سامان  کی نقل و حمل  کی گئی ۔  ان میں 6 بین الاقوامی پروازیں تھیں  ۔ انڈیگو  نے 3 سے 23 اپریل ، 2020  ء  کے دوران  37 کارگو پروازیں چلائیں  ۔ 48344 کلو میٹر کا فاصلہ  طے کیا گیا  اور  101 ٹن سامان  کی ترسیل کی گئی ۔ ان میں 8 بین الاقوامی  پروازیں  شامل ہیں  ۔ اس کے علاوہ ، ان پروازوں   میں حکومت کے لئے   سامان کی مفت  ترسیل بھی کی گئی ۔  گھریلو   کارگو  آپریٹر تجارتی بنیاد پر پروازیں  چلا رہے ہیں ۔

          بین الاقوامی سیکٹر میں 23 اپریل ، 2020 ء کو   ایئر انڈیا  کی پروازوں  کے ذریعہ  ہانگ کانگ  اور گونگژو  سے 61 ٹن  طبی ساز و سامان  لایا گیا ۔ ا س کے علاوہ ، بلیو ڈارٹ  نے 14 اپریل اور 23 اپریل ، 2020 ء کو  گونگژو  سے 86 ٹن طبی سامان  پہنچایا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.2021



(Release ID: 1618070) Visitor Counter : 166