امور داخلہ کی وزارت

مرکزی حکومت نے کووڈ – 19 سے موثر طور پر  نمٹنے اور پھیلنے  سے روکنے کے لئے  ریاستی کوششوں کو مستحکم کرنے اور صورت حال  کا جائزہ  لینے کے لئے  بین وزارتی مرکزی ٹیمیں ( آئی ایم سی ٹی ) تشکیل دیں

Posted On: 24 APR 2020 5:10PM by PIB Delhi

 نئی دلّی  ، 24  اپریل / ملک کے کچھ  اضلاع میں لاک ڈاؤن  کے اقدامات کی خلاف ورزی کی اطلاع ہے ، جس  سے کووڈ – 19 کے پھیلنے  کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے ، جو عوام کے مفاد کے خلاف ہے ۔ ان خلاف ورزیوں میں صف اول  کے صحت کارکنوں پر تشدد کے واقعات  سے لے کر پولیس  کے عملے ، بازاروں میں ایک دوسرے سے فاصلہ قائم رکھنے کے ضابطوں اور قرنطینہ مراکز کے قیام کی مخالفت شامل ہے ۔

          مرکز نے بین وزارتی مرکزی ٹیمیں تشکیل دی  ہیں  ، جن میں 2 گجرات کے لئے ، جب کہ ایک ایک تلنگانہ  ، تمل ناڈو اور  مہاراشٹر کے لئے ہے  ( پہلے  ممبئی – پونے کے لئے  تشکیل دی گئی  ٹیم کی ذمہ داری   کے علاقے میں اضافہ کیا گیا ہے ) ۔  یہ ٹیمیں صورت حال کا موقع پر جائزہ  لیں گی اور اس کے حل کے لئے  ریاستی حکام  کو ہدایت  دیں گی اور اپنی رپورٹ ، وسیع تر عوامی مفاد میں ، مرکزی حکومت کو پیش   کریں گی ۔

          آئی  ایم سی ٹی بہت سے  امور پر توجہ مرکوز کریں گی ، جس میں آفات  کے بندوبست  کے قانون ، 2005 کے تحت جاری رہنما خطوط کے مطابق   لاک ڈاؤن   کے ضابطوں  کا نفاذ اور عمل درآمد   ، گھروں سے باہر نکلنے پر لوگوں  کے درمیان سوشل ڈسٹنسنگ   پر عمل ، صحت کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری  ، ضلع میں اسپتال کی سہولت اور نمونوں کے اعداد و شمار  ، صحت کارکنوں کا تحفظ  ، ٹسٹ کٹس  ، پی پی ای   ، ماسک ، دیگر حفاظتی  سامان کی دستیابی،  مزدوروں اور  غریب لوگوں کے لئے  راحت کیمپوں کی حالت وغیرہ شامل ہیں ۔

          اگر مذکورہ  بالا خلاف ورزیوں  کو ہاٹ اسپاٹ  اضلاع / ابھرتے ہوئے  ہاٹ اسپاٹس ، یا ایسے علاقوں  میں ، جہاں وباء کے   کئی مریض  سامنے آچکے ہیں  ، یا متوقع کلسٹروں  میں جاری  رہنے کی اجازت دی گئی   ، تو یہ ملک  کے عوام کے لئے  صحت کا خطرہ  ثابت ہو سکتا ہے ۔ 

          مرکزی حکومت  نے   آفات  کے بندوبست    سے متعلق قانون ، 2005  کی دفعہ 35 ( 1 ) ، 35 ( 2 ) ( اے ) ، 35 ( 2 ) (ای ) اور 35 ( 2 ) ( i ) کے تحت حاصل اختیارات کے تحت یہ کمیٹیاں تشکیل دی  ہیں ۔  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی سرکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ  وہ آفات  کے بندوبست  کے قانون ، 2005 کے تحت جاری ایم ایچ اے کے رہنما خطوط میں دیئے گئے  اقدامات کو سختی سے نافذ کریں اور ان میں نرمی نہ کی جائے ۔

          سپریم کورت نے بھی 31 مارچ ، 2020 ء  کو جاری اپنے حکم میں کہا ہے کہ تمام متعلقہ ریاستی حکومتوں ، سرکاری حکام اور شہریوں کو چاہیئے کہ وہ  مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ حکم  پر پوری طرح  عمل کریں اور عوام   کے تحفظ کی خاطر سختی سے نافذ کریں  ۔ اس حکم سے بھی ، جسے عدالت عالیہ  کی ہدایت   کے طور پر سمجھا جا چاہیئے  ، تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں  کو مطلع کرایا گیا ہے ۔

          آئی ایم سی ٹی  جلد از جلد اپنے دورے شروع کریں گی ۔ 

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.2019


(Release ID: 1618067) Visitor Counter : 249