حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر

وارانسی میں خصوصی ڈرونس کا استعمال کرکے کووڈ کے اثرات کو دور کرنے کے لیے جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا

Posted On: 23 APR 2020 6:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23اپریل2020،   بھارت کی قومی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسی انویسٹ انڈیا نے اگنی مشن اور انویسٹ انڈیاز بزنس امیونٹی پلیٹ فارم(بی آئی پی) کے ساتھ قریبی تال میل کیا ہے تاکہ وارانسی میں کووڈ-19 کے جراثیم کو مارنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے ڈرونس کا استعمال کیا جاسکے۔

حکومت کی کووڈ-19 کے سلسلے میں پالیسیاں عالمی بہترین کارروائی سے مطابقت رکھتی ہیں: بھارت کے افراد کا کووڈ-19 کے خلاف تحفظ کیا جائے اور یہ کام جراثیم کا شکار ہونے کے ان کے امکانات کو کم سے کم کرکے کیا جائے۔اس مقصد کے حصول میں مقامی حکام کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں حکومت ٹیکنالوجی کی طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

اس کوشش کا جواب ڈرونس کی شکل میں ہے۔  ڈرونس کا استعمال کرکے حکام جراثیم کش ادویات کو بڑے علاقے ، بھیڑ بھاڑ والے علاقے اور آسانی سے بیماری کا شکار ہوجانے والے شہری علاقوں میں چھڑکاؤ کر رہے ہیں۔ شہر کے لوگو ں کا کووڈ-19 سے تحفظ کرنے کے لیے انسان سے انسان کے درمیان رابطے کو کم سے کم کرکے صف اول کے کارکنوں کو محفوظ بنانے کے لیے یہ کام انجام دیا جارہا ہے۔

چنئی میں واقع ایک ڈرون اسٹارٹ اپ گروڈا ایئر اسپیس کی مدد دے کر جراثیم کش ادویات چھڑکنے میں وارانسی کی دلچسپی کا جواب دیتے ہوئے ایک ٹیم نے مرکزی، ریاستی اور مقامی حکومت کے حکام کے ساتھ گروڈا کی ٹیکنالوجیاں حاصل کرنے میں مدد دیں اور اس سلسلے میں افراد کو وارانسی بھیجا۔ اس ٹیم نے ہر مرحلے کی نگرانی کی اور حکومت نیز اننویٹر کی کووڈ-19 کے خلاف جدوجہد میں مدد کی۔

وارانسی میں ڈرون کی کارروائیاں ابھی شروع ہوئی ہیں۔ اب یہ ٹیم اسی طرح کی کارروائیاں پورے ملک کے دوسرے شہروں میں بھی انجام دے دی۔

یہ سرکاری اننوویٹر کے تعاون سے اختراعی نوعیت کی ٹیکنالوجی کے استعمال کی بڑے پیمانے پر کوشش کا ایک حصہ ہے تاکہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں بھارتی حکام کی مددکی جاسکے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U7IY.gif

***************

م ن۔ا ج۔ ر ا

U: 2009


(Release ID: 1617880) Visitor Counter : 216