بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب گڈکری نے صنعت کو تلقین کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد جن شعبوں میں کام شروع کریں وہاں تمام تر صحتی حفظ ماتقدم اقدامات پر عمل کریں

Posted On: 23 APR 2020 7:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،23؍اپریل2020: ایم ایس ایم ای اور سڑک نقل و حمل ، نیز شاہراہوں کی وزیر جناب نتن گڈکری نے جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کی توسط سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھارت چیمبر آف کامرس کے صنعتی اداروں ، میڈیا اور دیگر شراکت داروں سے ‘‘پوسٹ کووڈ-19 -بھارت میں چنوتیاں اور نئے مواقع’’کے موضوع پر باہمی گفت و شنید کی۔گفت و شنید کے دوران نمائندگان نے ایم ایس ایم ای کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران درپیش مختلف النوع چنوتیوں کے سلسلے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے چند تجاویز بھی پیش کیں اور حکومت کی جانب سے تعاون کی خواستگاری کی ، تاکہ ایم ایس ایم ای کے شعبے میں کام کا ج کا سلسلہ جاری ہوسکے۔

جناب گڈکری نے صنعت سے کہا کہ حکومت نے اپنی جانب سے چند صنعتی شعبوں کو کام کاج شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ یہ صنعتیں اس امر کو یقینی بنائیں کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے تمام تر تدارکی اقدامات لازمی طورپر انجام دیئے جائیں۔ انہوں نے پی پی ای (ماسک ، سینیٹائز، دستانے وغیرہ) کے استعمال پر زور دیا اور دفتری؍کاروباری امور کے آغاز کے ساتھ ہی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو مزدوروں کے لئے ان کے کام کاج کے مقام پر ہی رہائش کی سہولت اور خوراک فراہم کرنی چاہئے اور کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ہی تداراکی اقدامات بھی شانہ بشانہ عمل میں لانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائی وے اور بندر گاہوں نے کام کرنا شروع کردیا ہے اور جیسے جیسے وقت آگے بڑھے گا، کام کاج کی رفتار میں تیزی پیدا ہوگی۔ ایم ایس ایم ای شعبے کے بارے میں وزیر موصوف نے کہا کہ وقت کی ضرورت یہ ہے کہ بجلی کی لاگت ، لاجسٹکس کی لاگت اور پیداوار کی لاگت کم کرنے کے لئے ضروری طریقہ ہائے کار اپنائے جائیں ، تاکہ عالمی منڈی میں مسابقت کی سہولت حاصل ہوسکے۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

(U: 1994)


(Release ID: 1617799) Visitor Counter : 208