وزارت دفاع
وزیر دفاع جنا ب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ-19کے نمونوں کی جانچ کے لئے
ڈی آر ڈی او کے ذریعے وضع کردہ موبائل تجربہ گاہ کا افتتاح کیا
Posted On:
23 APR 2020 4:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24اپریل2020،وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج ای ایس آئی سی اسپتال، حیدرآباد اور نجی صنعت کے تعاون و اشتراک سے ڈی آر ڈی او کے ذریعے وضع کردہ موبائل وائرولوجی ریسرچ اینڈ ڈائگونسٹکس لیباریٹری (ایم وی آر ڈی ایل) کا افتتاح ویڈیو کانفرنس کے توسط سے کیا۔
اس موقع پراظہار خیال کر تے ہوئے رکشا منتری نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں متعدد بروقت فیصلے لئے ہیں اور انہیں فیصلوں کی وجہ سے ملک میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کی رفتار بہت سے دیگر ممالک کےمقابلے میں کافی کم ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے 15دن کی ریکارڈ مدت میں اس بایو سلامتی سطح -2اور سطح -3کی تجربہ گاہ کے قیام کے عمل کی ستائش کی ، جو عام طور پر 6 مہینوں میں مکمل ہونے والا کام تھا۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کی جانچ کی یہ سہولت ایک دن میں ایک ہزار نمونوں سے زائد کو زیر جانچ لا سکتی ہے اور اس کی مدد سے کووڈ-19 سے نبردآزمائی کے سلسلے میں ملک کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح دستے متعدد طریقوں مثلا قرنطائن مراکز کے قیام، حفظان صحت کی سہولتوں کی فراہمی، دیگر ممالک وغیرہ سے بھارتی باشندگان کے انخلاء کے ذریعے کووڈ-19سے نبردآزمائی کے عمل میں اپنا تعاون دے رہے ہیں اور ان کی یہ کوششیں جاری رہیں گی۔
اس تقریب میں داخلی امور کے وزیرمملکت جناب جی کشن ریڈی، محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب سنتوش کمار گنگوار،تلنگانہ حکومت کے آئی ٹی صنعتوں ، میونسپل انتظامیہ اور شہری ترقیات کے وزیر جناب کے ٹی راما راؤ، حکومت تلنگانہ کے محنت کے وزیر جناب مَلّا ریڈی اور ڈی ڈی آر اینڈ ڈی و چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بھی شرکت کی۔
اس نوعیت کی اولین موبائل وائرل تحقیق تجربہ گاہ نےکووڈ-19 کی اسکریننگ اور متعلقہ سرگرمیوں کے عمل کو مہمیز کیا تھا۔ اُسے حیدرآباد میں واقع تحقیقی مرکز عمارت نے بنایا تھا۔ یہ تجربہ گاہ ای ایس آئی سی اسپتال واقع حیدرآباد کے تعاون و اشتراک سے ڈی آر ڈی او کے ذریعے وضع کی گئی تھی۔
موبائل وائرل ریسرچ لیب ، بی ایس ایل -3لیب، اور بی ایس ایل -2لیب کا ایک امتزاج ہے، جو متعلقہ سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ یہ تجربہ گاہیں ڈبلیو ایچ او اور آئی سی ایم آر بایو سیفٹی معیارات کے مطابق بنائی جاتی ہیں تاکہ بین الاقوامی رہنما خطوط کے معیارات پر پوری اتر سکیں۔اس نظام کے تحت بلٹ اِن برقی کنٹرول ، ایل اے ایل، ٹیلیفون کیبلنگ اور سی سی ٹی وی کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔
اس تجربہ گاہ کو ضرورت کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے میں لے جایا جا سکتا ہے۔ یہاں روزانہ ایک ہزار سے 2ہزار نمونوں کی لیب اسکریننگ کی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-1986
(Release ID: 1617745)
Visitor Counter : 258
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada