پنچایتی راج کی وزارت

وزیراعظم 24 اپریل 2020 کو ملک بھر کی گرام پنچایتوں سے بات چیت کریں گے


ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ قومی یوم پنچایتی راج میں شامل ہوں گے

Posted On: 22 APR 2020 7:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی 22 اپریل    :   وزیراعظم جناب نریندر مودی 24  اپریل 2020 بروز جمعہ ، ملک بھر کی مختلف گرام پنچایتوں سے خطاب کریں گے۔ ہر سال اس دن کو قومی پنچایتی راج کے طور پر منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر جناب نریندر مودی متحدہ ای- گرام سوراج پورٹل اور موبائل ایپ کا بھی آغاز کریں گے۔

 یونیفائیڈ پورٹل، وزارت پنچایتی راج کی ایک نئی پہل ہے جو گرام پنچایتوں کو اپنی گرام پنچایت کی ترقی اسکیم (جی پی ڈی پی ) کو تیار کرنے اور نافذ کرنے کے لئے واحد انٹر فیس مہیا کرے گی۔

 اس موقع پر وزیراعظم ، پردھان منتری سوامتو اسکیم کا بھی آغاز کریں گے۔ یہ اسکیم پنچایتی راج وزارت، ریاستی محکمہ پنچایتی راج ، ریاستی محکمہ محصول ہندوستان سروے کے شعبے کے تعاون سے ڈرون تکنیک کے ذریعہ جدید ترین سروے کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں رہائشی زمین کی حد بندی کے جائزے کے لئے دیہی بھارت کے واسطے ایک یونیفائیڈ اثاثے کی تصدیق  کا حل مہیا کراتی ہے۔

ہر سال ، اس موقع پر پنچایتی راج وزارت ، خدمات اور سرکاری چیزوں کی تقسیم میں سدھار کے لئے بہتر کاموں کو تسلیم کرتے ہوئے پنچایتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ملک بھر میں سب سے اچھی کارکردگی کرنے والی پنچایتوں ؍ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایوارڈ اور اعزاز عطا کرتی ہے۔ اس سال بھی اس طرح کے تین ایوارڈز ۔ نانا جی دیشمکھ گورو گرام سبھا اعزاز ( این ڈی آر جی جی ایس پی )، بال سلبھ گرام پنچایت پرسکار( سی ایف جی پی اے ) اور گرام پنچایت وکاس یوجنا ( جی پی ڈی پی ) اعزاز کو متعلقہ ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دیا جائے گا۔

 

پس منظر:

1۔  پنچایتی راج کو ادارہ جاتی شکل دینے کے ساتھ ہی ، 24 اپریل 1993 کو ایک فیصلہ کن گھڑی آئی جب آئین کے (73 ویں ترمیم ) ایکٹ 1992 کے ذریعہ زمینی سطح پر اقتدار کو ڈی سینٹر لائز کیا گیا اور یہ ایکٹ اسی روز سے نافذ ہو گیا۔ پنچایتی راج وزارت ہر سال 24 اپریل کو یوم قومی پنچایتی راج (قومی پنچایتی راج )( این پی آر ڈی ) کے طور پر مناتی ہے ، کیونکہ اسی تاریخ کو 73 ویں آئینی ترمیم نافذ ہوئی تھی۔ یہ موقع پورے ملک کیے پنچایتی نمائندگان کے ساتھ راست مکالمے یا بات چیت کا موقع فراہم کرتا ہے اور ساتھ ہی ان کی حصولیابیوں کو مستحکم بنانے اور انہیں آگے بڑھانے کےلئے ترغیب دیتا ہے۔

2۔  عام طور پر ، یوم قومی پنچایتی رجا کو وسیع پیمانے پر ایک شاندار تقریب کے طور پر منایا جاتا ہے اور عام طور پر دہلی کے باہر اس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ کئی موقعوں پر محترم وزیراعظم، اس موقع پر خود موجود رہتے ہیں ۔ اس سال اترپردیش کے جھانسی میں ایک قومی پروگرام کا انعقاد کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے اور محترمہ وزیراعظم نے اس تقریب کا افتتاح کرنے اور ملک بھر کی تمام گرام سبھاؤں اور پنچایتی راج اداروں کو مخاطب کرنے کے لئے اپنی رضا مندی بھی دے دی ۔ لیکن ملک میں کووڈ-19 بیماری کے قہر کے باعث پیدا شدہ حالات کو دیکھتے ہوئے، 24 اپریل 2020 بروز جمعہ قومی یوم پنچایتی راج کو ڈیجیٹل طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

3۔  ہر سال ، اس موقع پر پنچایتی راج وزارت خدمات اور سرکاری چیزوں کی تقسیم میں سدھار کے لئے بہتر کاموں کو تسلیم کرتے ہوئے پنچایتوں کو حوصلہ افزائی کرنے کے تحت ملک بھر میں سب سے اچھی کار کردگی پیش کرنے والی پنچایتوں ؍ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایوارڈز پیش کرتی رہی ہے۔ ان ایوارڈز کو مختلف زمروں کے تحت دیا جاتا ہے ۔ جیسے دین دیال اپادھیائے پنچایت  سشکتی کرن پرسکار( ڈی ڈی یو پی ایس پی )، نانا جی دیشمکھ  گورو گرام سبھا پرسکار ( این ڈی آر جی جی ایس پی )، بال  سلبھ گرام پنچایت پرسکار( سی ایف جی  پی اے )، گرام پنچایت وکاس یوجنا ( جی پی ڈی پی ) اور ای پنچایت پرسکار (صرف ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دیا جاتا ہے)۔ اس سال لاک ڈاؤن کے باعث صرف تین زمرے کے تحت ایوارڈز۔ناناجی دیش مکھ گورو گرام سبھا پرسکار ( این ڈی آر جی جی ایس پی )، بال سلبھ گرام  پنچایت پرسکار ( سی ایف جی پی اے ) اور گرام پنچایت  وکاس یوجنا ( جی پی ڈی پی ) پرسکار کو متعلقہ ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مشترک کیا جائے گا۔ دیگر دو زمروں کے ایوارڈز کو حتمی شکل دی جائے گی اور ریاستوں کو اس عمل کو پورا کرنے کے بعد اس کی جانکاری دی جائے گی جو کووڈ-19 کی مہاماری کے سبب زیر التوا ہے۔

4۔  این ڈی آر ڈی پروگراموں کو ویب سائٹ ڈی ڈی 1 پر ہوگا اور ای پروگرام میں پنچایتی راج محکموں کے افسران اور ریاست ، ضلع ، بلاک ، پنچایت سطح کے دیگر مستفدین  لاک ڈاؤن معیارات کو پورا کرتے ہوئے اور سوشل ڈسٹینسنگ کے تعمیل کرتے ہوئے شراکت دار بنیں گے۔

 

***************

 

U: 1969



(Release ID: 1617710) Visitor Counter : 233