امور داخلہ کی وزارت

کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لیے شہری علاقوں میں معمر شہریوں کی دیکھ بھال کے لیے گھروں میں رہنے والوں، پری پیڈ موبائل ریچارج سہولتوں اور خوراک کی پیکنگ کرنے والے یونٹوں کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے۔

Posted On: 21 APR 2020 9:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21اپریل2020،   امور داخلہ کی وزارت (ایم ایچ اے) نے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کی خاطر ملک گیر لاک ڈاؤن کے سلسلے میں نظرثانی شدہ مربوط رہنما خطوط کے تحت بعض سرگرمیوں کو مسثنی کرنے کے سلسلے میں ایک حکم جاری کیا ہے۔

متذکرہ بالا احکامات کے تحت جاری کیے گئےرہنما خطوط کے اندر جن زمروں کی مخصوص سرگرمیوں کو پہلے ہی مستثنیٰ قرار دیا جاچکا ہے۔ ان کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کی گئی ہیں:

(https://www.mha.gov.in/sites/default/files/MHA%20order%20dt%2015.04.2020%2C%20with%20Revised%20Consolidated%20Guidelines_compressed%20%283%29.pdf),

اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ :

  • دفعہ (آئی) کے تحت سماجی شعبے میں سینئر معمر شہریوں کے قریب رہنے والے مددگاروں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے جو ان کے گھروں میں رہتے ہیں۔
  • دفعہ 11 (پانچ) کے تحت عوامی خدمات میں پری پیڈ موبائل کنکشن کے لیے ری چارج کی سہولتیں شامل ہیں۔
  • دفعہ 13 (آئی) کے تحت  ضروری اشیا کی سپلائی میں خوراک کی پیکنگ کرنے والے یونٹ مثلاً بریڈ کی فیکٹریاں، دودھ کو منظم کرنے والے پلانٹ، آٹے کی چکیاں اور دال کی ملیں وغیرہ شامل ہیں۔ جو شہری علاقے میں واقع ہیں۔

لیکن جیسا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات میں متعین کیا گیا ہے، کووڈ-19 کے سلسلے میں قومی ہدایات اور دفتروں ، ورکشاپوں، کارخانوں اور اداروں میں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے طریقہ کار کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔

تمام ریاستوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ وہ مندرجہ بالا ہدایات کے بارے میں ضلع حکام اور فیلڈ ایجنسیوں کو مطلع کردیں تاکہ اس سلسلے میں کوئی ابہام باقی نہ رہے۔

ریاستوں کے لیے سرکاری مراسلہ دیکھنے کی غرض سے یہاں کلک کریں:

***************

م ن۔ا ج۔ ر ا

 

U: 1934

 


(Release ID: 1617125) Visitor Counter : 229