نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے سبز وشاداب اور صاف ستھرا سیارہ بنانے کی اپیل کی
عالمی یوم ارض کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے ای اورنٹیشن ڈیولپمنٹ ماڈل اور کنزیومرزم پر مبنی طرز زندگی اپنانے کی اپیل کی
ماحولیات دوست پالیسیاں اپنا کر پائیدار سیارے کی تعمیر ہی راستہ ہے: نائب صدر جمہوریہ
قابل احیاِ توانائی ، گرین بلڈنگ کنسپٹ، صاف ستھری ٹیکنالوجیاں اور الیکٹرک موٹر گاڑیاں اپنانے کی ضرورت ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے سماج سے زمینی سطح پر رڈیوس منتر اپنانے، قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے اسے دوبارہ استعمال میں لانے اور اس کی ری سائیکلنگ کے لئے کہا
Posted On:
21 APR 2020 6:15PM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 21/ اپریل:نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے تمام شہریوں سے سرسبز اور شاداب اور صاف ستھری دنیا بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ ہماری سب کی خدا پرستانہ سماجی ذمہ داری ہے۔
عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ " فطرت کا تحفظ ، تشریق نو پر مبنی ترقیاتی ماڈل اور صارفین پر مبنی طرز زندگی اپنانا ہمارے لئے انتہائی اہم ہے۔
نائب صدر جناب نائیڈو نے کہا کہ عالمی وبائی مرض کووڈ -19 کی وجہ سے ہمیں اپنی ترقیاتی اور معاشی حکمت عملیوں کا ازسر نو جائزہ لینے اور انہیں از سر نو وضع کرنا ہوگا۔
وبائی مرض کووڈ -19 کی وجہ سے پیدا ہوئے بے مثال صحت بحران کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈائون میں پوری دنیا کو تقریبا ساکت کردیا ہے۔ آلودگی کی سطح میں کمی آئی ہے اور ہوا کا معیار بہتر ہوا ہے، جس نے ہمیں یہ تسلیم کرنے کے لئے مجبور کردیا ہے کہ انسانوں نے ماحولیاتی توازن کو منتشر کردیا ہے۔
عالمی یوم ارض -2020 کے مرکزی خیال ، آب و ہواپر کارروائی سے متعلق توجہ کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ جناب نائیڈو نے کہا کہ "ہمیں اپنے ماضی کی غلطیوں اور انسان اور فطرت کے درمیان باہم زیستانہ بقائے باہم کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ ہم باہم مربوط دنیا میں رہتے ہیں اور ترقی نیز جدید کاری کی چاہت میں ٹکے بندھے طریقہ کار کو جاری نہیں رکھ سکتے کیونکہ ہر ایک کارروائی سے ماحول اور متاثر ہوتا ہے۔
انہوں نے عوام سے قدرت کے تحفظ میں فعال سپہ سالار بننے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ماحولیات دوست پالیسیاں اپنا کر ہی پائیدار دنیا کی تعمیر کی راہ مضمر ہے۔ جناب نائیڈو نے یو این ڈی پی کے اس قول کا ذکر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ گرین ہائوس گیسو ں کے اخراج کی سطح 1990 کی سطح کے مقابلے میں 50 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے یو این ڈی پی کے ان الفاظ کا بھی ذکر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بولڈ ماحولیاتی کارروائیوں سے 2030 تک 26 ٹریلین تک کے معاشی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں اور یہ کہ پائیدار توانائی پر توجہ مرکوز کرکے صرف توانائی کے شعبے میں ہی 2030 تک 18 ملین سے زائد روز گار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے عالمی سطح پر ہر سال 70 لاکھ زندگیاں تلف ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل احیا توانائی گرین بلڈنگ کے نظریئے ، صاف ستھری ٹیکنالوجیوں اور بجلی سے چلنے والی موٹر گاڑیوں کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے سماج سے زمینی سطح پر بڑے پیمانے پر شجر کاری ، ریڈیوز کا منتر اپنانے ، قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے ان کے دوباری استعمال اور ان کی ری سائیکلنگ جیسے پروجیکٹوں کو اپنانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پائیدار طرز زندگی کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نائب صدر نے بہتر مستقبل کے لئے فطرت کے تحفظ اور تہذیب وثقافت کو بچانے کی ضرورت پر زور دیا۔
م ن- س ش- ق ر
No: 1926
(Release ID: 1617040)
Visitor Counter : 249
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam