سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی آئی  ایف اے سی نے  کووڈ – 19 کے بعد  بھارتی معیشت   کی بحالی کے لئے  بہترین  طریقے تلاش کئے  

Posted On: 21 APR 2020 5:26PM by PIB Delhi

 

 نئی دلّی  ، 21 اپریل / حکومتِ ہند کے  سائنس اور ٹیکنا لوجی کے محکمے کے تحت   ایک خود مختار ٹیکنا لوجی تھِنک ٹینک ، دی ٹیکنا لوجی انفارمیشن  ، فارکاسٹنگ اینڈ اسسمنٹ کونسل ( ٹی آئی  ایف اے سی ) مستقبل کے لئے کووڈ – 19 کے بعد بھارتی معیشت کو بحال کرنے کی خاطر  اپنائی جانے والی حکمتِ عملی  پر   ایک قرطاس ابیض  تیار کر رہی ہے ۔

          یہ دستاویز  ، خاص طور پر  میک اِن انڈیا اقدامات   ، ملک میں تیار کردہ ٹیکنا لوجی  کے تجارتی استعمال  ، ٹیکنا لوجی پر مبنی شفاف   عوامی نظامِ تقسیم  (پی ڈی ایس ) کی تیاری   ، موثر دیہی حفظانِ صحت کی ترسیل   ،  درآمدات میں کمی    ، اے آئی ، مشین لرننگ   ، ڈاٹا اینالیٹک   اور دیگر  ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اپنانے پر   توجہ مرکوز کرے گی ۔  یہ دستاویز جلد ہی   حکومت کی  فیصلہ ساز اتھارٹیوں کے  حکام  کو  پیش کی جائے گی ۔

          کووڈ – 19 سے لڑائی کے لئے پوری دنیا   متحد ہو گئی ہے ۔  یہ عالمی وباء  ترقی یافتہ  اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں انسانی زندگی  پر اثر انداز ہورہی ہے  ، جس سے  تجارت  ، ٹرانسپورٹ   ، سیاحت   ، تعلیم  ، حفظانِ صحت اور مینو فیکچرنگ سمیت  تمام شعبوں پر   اثر پڑا ہے   ۔ اس وباء کے  اقتصادی اثرات کا انحصار   ، اِس پر کنٹرول کرنے اور اس کی روک تھام  کے لئے   ملک کے ذریعے   اپنائی  جانے والی حکمتِ عملی پر ہو گا ۔ 

          ڈی ایس ٹی کے سکریٹری  پروفیسر آشوتوش شرما نے کہا ہے کہ  کووڈ – 19 وائرس   سے آگے  راستہ تلاش کرنے کے لئے   ، اُن کارروائیوں   سے متعلق دور اندیشی کی ضرورت ہے ، جو  سماجی اقتصادی بہتری میں اضافہ کرتے ہوئے  انسانی صحت  پر پڑنے والے منفی اثرات کو  کم سے کم کر سکیں ۔

          ٹی آئی ایف اے سی  کے سائنس دانوں کی ٹیم  ، جن کا تعلق مختلف   مضامین  سے ہے ،   بھارتی معیشت کی بحالی  کے بہترین طریقوں   کو تلاش کرنے اور   کووڈ – 19 کے بعد اس کے اثرات کو کم کرنے  کے طریقوں  کو تلاش کرنے پر توجہ مرکو ز کر رہی ہے ۔ وہ اسی طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مستقبل کی حکمت عملی بھی مرتب کر رہے ہیں ۔

          بھارت نے اب تک  اس عالمی وباء  کی روک تھام کے لئے سوچے سمجھے اقدامات کئے ہیں ، جس میں ابتدائی مرحلے میں لاک ڈاؤن ایک اہم قدم ہے ۔  حکومت کے تمام محکموں ، تحقیقی اداروں   ، سول سوسائٹی کے اداروں  اور خاص طور پر بھارت کے شہریوں نے    ، جہاں تک ممکن ہو سکے، کووڈ – 19 کے اثرات   سے نمٹنے کے لئے  ساجھیداری کی ہے ۔ ٹی آئی ایف اے سی  کی یہ حالیہ کوشش  آگے کی راہ دکھانے  اور  کووڈ – 19 کے بعد بھارتی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد کرے گی ۔  

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No. 1922


(Release ID: 1616939) Visitor Counter : 153