عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

یکم اپریل سے شروع  ہوکر اب تک کووڈ-19 کے بارے میں  25 ہزار سے زیادہ  پورٹل شکایات کو دور  کرلیا گیا ہے : ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 20 APR 2020 8:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20- اپریل 2020/ شمال مشرقی خطے کی ترقیات،  کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر میں ، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج یہاں انکشاف کیا  کہ کووڈ -19 سے متعلق  25 ہزار سے زیادہ   پورٹل شکایات کا حل  یکم اپریل سے  پچھلے 20 کے اندر   نکال لیا گیا ہے۔

عملہ کی وزارت کے تحت انتظامی اصلاحات  اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر ٹی جی) کی طرف سے شروع کئے گئے  نیشنل مانیٹرنگ  ڈیش بورڈ  کی موجودہ صورتحال کے بارے میں شکایات کے پورٹل کو پچھلے تین ہفتو ں سے پورے ملک کے لوگوں کا  زبردست ردعمل حاصل ہوا ہے۔  اس کے نتیجے میں  یکم اپریل  کو 332 کووڈ سے متعلق   شکایات   لوگوں نے درج کرائی  تھیں۔  15دن کے اندر  یعنی  16 اپریل تک  یہ تعداد بڑھ کر  5566 شکایات تک پہنچ گئی۔نیشنل مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کی شروعات  اس سال  یکم اپریل کو کئی گئی تھی جو  کورونا   بیماری کے تعلق سے  پورے ملک میں اعلان کردہ  لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WUOH.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  عوامی شکایات کے محکمے اور نیشنل مانیٹرنگ ڈیش بورڈ  کا کام کاج چلانے والوں  کی  تعریف کی ہے۔ انہوں نے شکایات کے ازالے کے لئے فوری    اور  چوبیس گھنٹے کام کیا جس کی وجہ سے  شکایت کو دور کرنے   کا اوسط  وقت   1.57دن رہ گیا۔

 یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیشنل مانیٹرینگ ڈیش بورڈ   پر  شکایات سے متعلق   ایک خاص ونڈو  کووڈ سے متعلق  شکایات کے لئے  (https://darpg.gov.in) کھولی گئی جس کے نتیجے میں کووڈ سے متعلق کوئی بھی شکایت   براہ راست درج ہوجاتی ہے  اور پھر اس کے ازالے کے  لئے   متعلقہ لوگ کارروائی کرتے ہیں۔

 اس دوران  کووڈ  سے متعلق  تقریباً  14982 شکایات  مختلف  ریاستی حکومتوں کو بھیجی جاچکی ہیں۔ جبکہ باقی شکایات  ازالے کے لئے  مختلف مرکزی وزارتوں کو بھیجی گئی ہیں۔نقل و طن کرنے والے مزدوروں ، صحت کے بنیاد ی ڈھانچے اور قرنطینہ،  خوراک اور شہری رسدات کی سپلائی سے متعلق معاملات  ، بینک کاری اور مالی   سیکٹر  کے مسائل  ، تنخواہ اور ملازمین کے مسائل   اور اسکول  نیز اعلی تعلیم سےمتعلق   معاملات  کو حل کرنے پر   خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

 

 

م ن۔ ج۔ ج


(Release ID: 1616648) Visitor Counter : 210