وزارت خزانہ

محترمہ نرملا سیتا رمن نے نیو ڈیولپمنٹ بینک کے   بورڈآف گورنرس کی پانچویں


  سالانہ میٹنگ میں  ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شرکت کی

Posted On: 20 APR 2020 9:20PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M8GK.jpg

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج نئی دہلی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ  نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی)   کے   بورڈ آف گورنرس کی  پانچویں سالانہ  میٹنگ میں شرکت کی۔

 این ڈی بی کا قیام برکس ملکوں  (برازیل، روس، بھارت، چین  اور جنوبی افریقہ ) کی طرف سے 2014 میں  عمل  میں لایا گیا تھا۔  اس  بینک کا مقصد  برکس ملکوں  اور دیگر ابھرتی ہوئی  مارکیٹ معیشتوں  اور ترقی پذیر ملکوں میں   بنیادی ڈھانچے  اوردیرپا ترقی  کے پروجیکٹوں کے لئے وسائل کو بروئے کار لانا ہے تاکہ   عالمی   فروغ اور ترقی کے لئے  ہمہ قومی  اور علاقائی  مالی اداروں کی موجودہ کوششوں میں مدد دی جاسکے۔ این ڈی بی نے بھارت میں اب تک  4183 ملین ڈالر    کی مالیت کے   14 پروجیکٹوں کی منظوری دی ہے۔

میٹنگ میں  اپنے افتتاحی   اظہار خیال میں وزیر خزانہ نے  این ڈی بی کی   ان کوششوں کی تعریف کی  جو اس میں   اپنے آپ کو  ایک قابل بھروسہ   عالمی مالی ادارے  کے طور پر قائم کرنے کے لئے کی ہیں اور وہ   مزید  دیرپا  اور شمولیت والی   حکمت عملی   کامیابی کے ساتھ اپناکر  اپنی  ذمہ داری پوری کررہا ہے۔

کووڈ-19 کے بارے میں تبادلہ خیال کے دوران   محترمہ سیتا رمن نے تقریباً 5 بلین ڈالر  کی مالی امداد   برکس ملکوں کو  فوری طور پر   فراہم کرنے کی   این ڈی  بی کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس مالی امداد میں بھارت کے لئے  کووڈ-19 سے لڑنے کے سلسلہ میں   ایک بلین ڈالر کی ہنگامی امداد بھی شامل ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ اس  فیسلیٹی کے تحت  امداد کو بڑھاکر دس بلین ڈالر کردیا جائے۔  انہوں نے وزیراعظم کی  کووڈ-19 کا ایمرجنسی فنڈ   قائم کرنے کی کوشش کا ذکر کیا اور  کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے ضرورتمند ملکوں کو  اہم ادوایات  فراہم کرنے کی  بھارت کی کوششوں کا  تذکرہ بھی کیا۔  برازیل کے وزیر خزانہ نے  اہم  ادوایات کی شکل میں  بھارت سےملنے والی   بروقت  مدد کے لئے شکریہ ادا کیا۔

محترمہ سیتا رمن نے ان مختلف  اقدامات کو بھی اجاگر کیا  جو بھارت میں کووڈ-19 کے خلاف  جدوجہد میں  کئے گئے ہیں۔   ان اقدامت میں  بھارت سرکار کی طر ف سے  صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے لئے  2 بلین ڈالر (15 ہزار کروڑ روپے) مختص کیا جانا   ۔ غریبوں  اور پسماندہ طبقوں کی مشکلات کو  دور کرنے کے لئے 25 بلین ڈالر کے برابر   سماجی  ، امدادی اقدامات  کی اسکیم کا اعلان   اور  صحت کے   صف اول کے کارکنوں کے لئے 67000ڈالر (50 لاکھ ) فی شخص  کے لئے بیمہ کوور  اور مالی ضابطے سے متعلق امور  کی فرموں کے لئے  ریلیف کے اقدامات  نیز آر بی آئی کی طرف سے  مالی پالیسی میں نرمی  جیسے  اقدامات شامل ہیں۔

انہوں نے  جی-20 فورم میں  دوسرے   ملٹی لیٹرل   ڈیولپمنٹ بینک (ایم ڈی بیز) /بین الاقوامی مالی اداروں (آئی ایف آئی  ایس) کے ساتھ شامل ہونے کے لئے  مناسب کارروائی    کرنے  کی خاطر  این ڈی بی پر  زور دیا ۔ آخر میں انہوں نے  این ڈی بی پر زور دیا   کہ وہ   برکس ملکوں کی   مدد کے لئے   اختراعی نوعیت کی کارروائی کرے تاکہ   یہ ممالک   دیرپا ترقی کے اپنے مقاصد  حاصل کرسکیں۔

 

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1895


(Release ID: 1616645) Visitor Counter : 163