وزیراعظم کا دفتر

سول سروسیز ڈے کے موقع پر، سول سروینٹس کو وزیراعظم کی مبارکباد اور سردار پٹیل کو خراجِ عقیدت

Posted On: 21 APR 2020 10:42AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21اپریل2020،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سول سروسیز ڈے کے موقع پر، سول سروینٹس اور ان کے کنبوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ سول سروسیز ڈے کے موقع پر ،میں تمام سول سروینٹس اور ان کے کنبوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ بھارت کامیابی کے ساتھ کووڈ-19 کو شکست دے گا، اس کوشش میں مصروف میں ان تمام  افراد کی کوششوں کی ستائش کرتا ہوں۔وہ 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں اور ضرورتمندوں کی مدد کر رہے ہیں او ر اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہر کس و ناکس صحتمند رہے۔

 

وزیراعظم نے کہا ہے کہ سول سروسیز ڈے کے موقع پر ، عظیم سردار پٹیل کو خراج عقیدت۔ جنہوں نے ہمارے انتظامی ڈھانچے کا خاکہ طے کیا تھا اور ایک ایسا نظام وضع کرنے پر زور دیا تھا،جو ترقی و پیش رفت سے ہم آہنگ ہو اور اس  میں  رحمدلی کا عنصر بھی شامل ہو۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-1903                      



(Release ID: 1616615) Visitor Counter : 123