سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ڈھابوں اور ٹرک کی مرمت والی دکانوں کی فہرست پر مبنی ڈیش بورڈ لانچ کیا ہے
Posted On:
20 APR 2020 4:49PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 20 اپریل /سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ڈیش بورڈ لنک قائم کیا ہے ، جس میں پورے ملک میں این ایچ اے آئی ، ریاستوں ، تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں جیسی مختلف تنظیموں کے ذریعے فراہم کردہ ڈھابوں اور ٹرک کی مرمت کی دکانوں کی فہرست فراہم کی ہے ۔ اس فہرست پر https://morth.nic.in/dhabas-truck-repair-shops-opened-during-covid-19 رجو ع کیا جا سکتا ہے ۔ اس کا مقصد ٹرک / کارگو ڈرائیوروں اور کلینرس کو ملک کے مختلف علاقوں میں ، اُن کی آمد و رفت کے دوران سہولت پیدا کرنا ہے تاکہ وہ کووڈ – 19 وباء کے دوران اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے درمیان بھی ضروری اشیاء کی نقل و حمل کر سکیں ۔ مختلف فریقوں ، خاص طور پر ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، تیل فروخت کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ایک مسلسل رابطہ بر قرار رکھا جا رہا ہے تاکہ وزارت کی ویب سائٹ پر ڈیش بورڈ کے لنک کو مسلسل اَپ ڈیٹ کیا جا سکے ۔
این ایچ اے آئی کا ایک ہیلپ لائن نمبر 1033 کو قائم کیا گیا ہے ، جس کے ذریعے قومی شاہراہوں پر موجود ڈھابوں اور مرمت کی دکانوں کے بارے میں ڈرائیوروں / کلینروں کی کال کا جواب دیا جاتا ہے اور انہیں مدد فراہم کی جاتی ہے ۔
قابلِ ذکر ہے کہ ان ڈھابوں ، مرمت کی دکانوں ، ڈرائیوروں ، کلینروں یا سامان کی نقل و حمل میں شامل دیگر افراد کو تمام ضروری احتیاط برتنی ہو گی اور سوشل ڈسٹینسنگ ، ماسک استعمال کرنے اور صفائی ستھرائی وغیرہ کی ہدایات پر پوری طرح عمل کرنا ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (20-04-2020)
U. No. 1886
(Release ID: 1616543)
Visitor Counter : 237
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada