شہری ہوابازی کی وزارت
لائف لائن اُڑان کی پروازوں نے بھارت کے مختلف حصوں میں ضروری طبی ساز و سامان پہنچانے کے لئے 3 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا
Posted On:
20 APR 2020 3:16PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 20 اپریل / لائف لائن اُڑان کی پروازوں نے 507.85 ٹن ضروری طبی ساز و سامان کی ترسیل کے لئے 3 لاکھ کلو میٹر سے زیادہ کا فضائی فاصلہ طے کیا ۔ ایئر انڈیا ، الائنس ایئر ، آئی اے ایف اور پرائیویٹ ایئر لائنوں نے لائف لائن اُڑان کے تحت 301 پروازیں چلائیں ۔ اِن میں سے ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کے ذریعے 184 پروازیں چلائی گئیں ۔ " لائف لائن اڑان " کی پروازیں شہری ہوا بازی کی وزارت کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں ، جن کا مقصد کووڈ – 19 کے خلاف لڑائی میں بھارت کی مدد کے لئے ملک کے مختلف حصوں میں ضروری طبی ساز و سامان پہنچانا ہے ۔
پون ہنس لمیٹیڈ سمیت ہیلی کاپٹر خدمات جموں و کشمیر ، لداخ ، جزائر اور شمال مشرقی خطوں میں اہم طبی ساز و سامان اور مریضوں کو لانے لے جانے کے لئے چلائی جا رہی ہیں ۔ پون ہنس نے 19 اپریل ، 2020 ء تک 1.90 ٹن سامان 6537 کلو میٹر کے فاصلوں تک پہنچایا ۔ گھریلو لائف لائن اڑان کے ساز و سامان میں کووڈ – 19 سے متعلق طبی ریجینٹ ، اینزائم ، طبی ساز و سامان ، ٹسٹنگ کٹس ، ذاتی تحفظ کا سامان ( پی پی ای )، ماسک ، دستانے ، ایچ ایل ایل اور آئی سی ایم آر کا دیگر سامان شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ، ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے منگایا سامان اور ڈاک کے پیکٹ بھی ، اِن ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھیجے گئے ہیں ۔
خصوصی توجہ شمال مشرقی خطے ، جزائر اور پہاڑی ریاستوں پر مرکوز کی گئی ہے ۔ ایئر انڈیا اور آئی اے ایف نے بنیادی طور پر جموں و کشمیر ، لداخ ، شمال مشرقی خطے اور دیگر جزائر کے لئے اشتراک کیا ہے ۔ زیادہ تر کارگو میں بڑے ہجم والا ہلکے وزن کا ساز و سامان ، جیسے ماسک ، دستانے ، دیگر استعمال ہونے والی اشیاء شامل ہیں ، جو طیارے میں نسبتاً زیادہ جگہ گھیرتی ہیں ۔ اس ساز و سامان کو مسافروں کی سیٹوں کی جگہ رکھنے کی خصوصی اجازت حاصل کی گئی تھی ۔
لائف لائن اڑان پروازوں کے تال میل کےلئے نیشنل انفارمیٹک سینٹر ( این آئی سی ) اور شہری ہوا بازی کی وزارت نے ایک پورٹل تیار کیا ہے ، جو مختلف فریقوں کے درمیان بلا رکاوٹ تال میل کو یقینی بناتا ہے ۔ لائف لائن اڑان کی پروازوں سے متعلق عوامی معلومات کو روزانہ https://esahaj.gov.in/lifeline_udan/public_info پر اَپ لوڈ کیا جاتا ہے ۔
گھریلو ساز و سامان لے جانے والی ایئر لائن بلو ڈارٹ اور انڈیگو بھی تجارتی بنیادی پر سامان کی نقل و حمل کے لئے پروازیں چلا رہی ہیں ۔ اسپائس جیٹ نے 24 مارچ سے 19 اپریل ، 2020 ء تک 427 پروازیں چلائی ہیں ، جس میں 629325 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا اور 3414 ٹن ساز و سامان پہنچایا گیا ۔ اِن میں 135 بین الاقوامی کارگو پروازیں تھیں ۔ بلو ڈارٹ نے کارگو کی 141 گھریلو پروازیں چلائیں ، جس میں 139179 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا اور 2241 ٹن ساز و سامان پہنچایا گیا ۔ یہ پروازیں 25 مارچ سے 19 اپریل ، 2020 ء کے دوران چلائی گئیں ۔ انڈیگو نے 3 اپریل سے 19 اپریل ، 2020 ء تک کارگو کی 33 پروازیں کیں ، جس میں 37160 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا گیا اور 66 ٹن سامان کی ترسیل کی گئی ۔ اس میں حکومت کے لئے لے جایا گیا مفت طبی سامان بھی شامل ہے ۔
ایسٹ ایشیاء کے ساتھ ایک " کارگو ایئر برج " قائم کیا گیا ہے ، جس کا مقصد ادویات ، طبی ساز و سامان اور کووڈ – 19 سے متعلق راحتی سامان شامل ہے ۔ طبی ساز و سامان کی نقل و حمل کی تاریخ کے حساب سے تفصیل مندرجہ ذیل ہے :
نمبر شمار
|
تاریخ
|
مقام
|
مقدار
( ٹن میں )
|
1
|
4 اپریل ، 2020 ء
|
شنگھائی
|
21
|
2
|
7 اپریل ، 2020 ء
|
ہانگ کانگ
|
06
|
3
|
9 اپریل ، 2020 ء
|
شنگھائی
|
22
|
4
|
10 اپریل ، 2020 ء
|
شنگھائی
|
18
|
5
|
11 اپریل ، 2020 ء
|
شنگھائی
|
18
|
6
|
12 اپریل ، 2020 ء
|
شنگھائی
|
24
|
7
|
14 اپریل ، 2020 ء
|
ہانگ کانگ
|
11
|
8
|
14 اپریل ، 2020 ء
|
شنگھائی
|
22
|
9
|
16 اپریل ، 2020 ء
|
شنگھائی
|
22
|
10
|
16 اپریل ، 2020 ء
|
ہانگ کانگ
|
17
|
11
|
16 اپریل ، 2020 ء
|
سیول
|
05
|
12
|
17 اپریل ، 2020 ء
|
شنگھائی
|
21
|
13
|
18 اپریل ، 2020 ء
|
شنگھائی
|
17
|
14
|
18 اپریل ، 2020 ء
|
سیول
|
14
|
15
|
18 اپریل ، 2020 ء
|
گونگوژو
|
04
|
16
|
19 اپریل ، 2020 ء
|
شنگھائی
|
19
|
|
|
میزان
|
261
|
ایئر انڈیا اہم طبی سامان کی منتقلی کے لئے ضرورت کے مطابق کارگو پروازیں چلائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا ) (20-04-2020)
U. No. 1883
(Release ID: 1616539)
Visitor Counter : 277