پنچایتی راج کی وزارت
ملک بھر میں ضلع انتظامیہ اور گرام پنچاتیں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے کووڈ-19 کی وبا کی روک تھام کے لیے کام کر رہی ہیں۔
ان سرگرمیوں میں مشاورتی کمیٹی کا قیام دیواروں پر تصویروں کے ذریعےبیماری کے بارےمیں بیداری پیدا کرنا، مقامی سطح پر ماسک کی سلائی اور تقسیم، ضرورت مندوں کو پکے ہوئے کھانے اور راشن کی مفت تقسیم نیز عوامی مقامات کو سینی ٹائزیشن جیسے امور شامل ہیں
Posted On:
20 APR 2020 12:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20اپریل2020، ضلع انتظامیہ اور گرام پنچایتیں ملک بھر میں کووڈ-19 وبا کی روک تھام کے لیے مختلف سرگرمی کے ذریعے کام کر رہی ہیں۔ ان سرگرمیاں میں جن کو لوگ اپنا سکتے ہیں اور بہترین طریقہ کار کی مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:
- مدھیہ پردیش: اجیویکا مشن کے تحت راج گڑھ ضلع انتظامیہ گرام پنچایتوں میں ماسک بانٹنے کے لیے اس کی سلائی کے کام سے جڑی ہے۔ گوپال ضلع کے حضور تحصیل میں واقع اچارپورہ گرام پنچایت کے سرپنچ نے دیہی باشندوں کو مفت ماسک تقسیم کیے ہیں۔ نرسنگ پور ضلع کے چچولی بلاک کے کھمریا پنچایت میں لوگوں کو کورونا کے تئیں بیدار کرنے کے لیے دیواروں پر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔
- تمل ناڈو پنچایت افسران کی دیکھ ریکھ میں تروپور ضلع کے منگل پور پنچایت کو سینی ٹائز کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔
ناگالینڈ: ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسرجناب تھیم جین ٹوائے نے 17 مارچ 2020 کو کووڈ-19 سے متعلق ایک خصوصی مشاورتی گروپ قائم کیا جو حکومت کو ریاست میں کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کی تیاریوں کے بارے میں مشورہ دے گا۔
ریاست میں دیماپور میں کوہوگوٹو بلاک کے تحت آنے والے شوزوکو گاؤں کے بے گھر لوگوں کو پکاہوا کھانا نیز چومو کیدیما بلاک کے سگنل انگامی گاؤں میں یومیہ مزدوری کرنے والے کنبوں کو 10 کلو گرام چاول خود امدادی گروپ کے ذریعے مفت تقسیم کیے جارہے ہیں۔
***************
م ن۔ م ع۔ ر ا
U: 1875
(Release ID: 1616436)
Visitor Counter : 427
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada