PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا یومیہ بلیٹن

Posted On: 19 APR 2020 6:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20اپریل2020،    

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZTPU.jpg Coat of arms of India PNG images free download

(گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 سے متعلق پریس ریلیز، فیلڈ دفاتر، سوشل میڈیا کی سرگرمیوں سے حاصل معلومات اور پی آئی بی کے ذریعے حقائق کی، کی گئی جانچ پڑتال پر مشتمل)

  • ملک میں اب تک کووڈ-19 کے کل 15712 مصدقہ معاملات کی خبر؛ 2231 افراد صحتیاب ہوکر اسپتال سے رخصت۔
  • کل سے غیر کنٹین منٹ علاقوں میں پابندیوں میں نرمی رہے گی۔
  • ای-کامرس کمپنیوں کے ذریعے لاک ڈاؤن کے دوران  غیر ضروری اشیاء کی سپلائی ممانعت برقرار رہے گی۔
  • اندرون ریاست پھنسے ہوئے  نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کے لیے  ایس او پی جاری کیے گئے۔
  • لاک ڈاؤن کے دوران 16.01 مستفیدین کے بینک اکاؤنٹوں میں  فوائد کی براہِ راست منتقلی۔ (ڈی بی ٹی) کا استعمال کرتے ہوئے 36659 کروڑ سے زائد روپئے منتقل کیے گئے۔
  • گھریلو مسافر پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں۔
  • افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے حکومت نے کہا ہے کہ پنشن میں کٹوتی کی کوئی تجویز نہیں ہے۔
  • ہندوستانی بحریہ کا کہنا ہے کہ اب تک کسی بھی بحری جہاز، آبدوز یا فضائی اڈے میں کووڈ-19 سے متعلق ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ – 19 سے متعلق تازہ ترین جانکاری

ملک میں کووڈ-19 سے متعلق کل 15712 مصدقہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے2231 افراد یعنی کل معاملات کے 14.19 فیصد مریضوں کو صحتیابی کے بعد چھٹی دی گئی ہے۔ مرکزی اور ریاستی دونوں سطح پر کووڈ-19 کے علاج کے لیے پوری وقف 2144 اسپتالوں کی شناخت کی گئی ہے۔ کل سے غیر کنٹین منٹ والے علاقوں میں  پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ تاہم ہاٹ اسپوٹ اضلاع میں کنٹین منٹ علاقوں میں کوئی بھی نرمی نہیں کی جائے گی۔ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے مقامی ضرورتوں کے مطابق مزید اضافی اقدامات نافذ  کرسکتے ہیں۔ دواؤوں کی ٹیسٹنگ اور ٹیکوں سے متعلق سائنس کے سرکردہ افراد کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

حکومت نے کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے دوران ای-کامرس کمپنیوں کے ذریعے غیر ضروری اشیا کی سپلائی کو ممنوع قرار دیا ہے۔

امورِ داخلہ کی وزارت (ایم ایچ اے) نے کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن سے متعلق تمام وزارتوں/محکموں کے لیے مستحکم ترمیم شدہ رہنما خطوط کے تحت بعض سرگرمیوں کی چھوٹ سے متعلق ایک حکم نامہ  جاری کیا ہے۔ مذکورہ مستحکم رہنما خطوط کے تحت اِس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ای-کامرس کمپنیوں کے ذریعے  ضروری اشیا کی سپلائی کو لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے مستثنی رکھا گیا ہے۔ مزید برآں ای-کامرس کمپنیوں کے ذریعے استعمال کی جانے والی صرف ایسی گاڑیوں کو، جو کہ ضروری اشیاء کی سپلائی میں مصروف ہیں، انھیں ضروری اجازت نامے کے ساتھ چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

کووڈ-19 وبا کے تناظر میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اندر  پھنسے ہوئے  ہیں نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی آمد ورفت کے لیے جاری ایس او پی۔

کووڈ-19 وائرس پھیلنے کے سبب انڈسٹری، زراعت، تعمیرات اور دیگر شعبوں میں کام کرنے والے ورکرس جو اپنے متعلقہ کام کی جگہوں سے باہر آچکے ہیں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے چلائے جارہے رلیف/ شیلٹر کیمپوں میں مقیم ہیں، ان کے لیے  چوں کہ اب کنٹین منٹ علاقوں کے باہر 20 اپریل 2020 سے نافذ العمل مستحکم رہنما خطوط کے تحت  اضافی نئی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لہٰذا ان ورکروں کو صنعتی، مینوفیکچرنگ، تعمیرات، کاشت کاری اور منریگا کے کاموں میں لگایا جاسکتا ہے۔ ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اندر ان کی آمد ورفت سہولت فراہم کرنے کے لیے امور داخلہ کی وزارت نے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

مرکزی وزیر داخلہ نے کورونا وبا پر 20 اپریل سے دی جانے والی چھوٹ کے سلسلے میں اور صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی ہدایت دی۔

امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کل وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ملک میں کووڈ-19 عالمی وباکی صورت حال کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ 20 اپریل کے قابل اطلاق لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں چھوٹ اور کووڈ-19 وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ریاستوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں۔ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ ان علاقوں میں جو کہ ہاٹ اسپوٹ/ کلسٹرز/ کنٹین منٹ زون میں نہیں آتے ہیں، ان علاقوں میں بعض سرگرمیوں کی اجازت دی جارہی ہے۔ لہٰذا پوری احتیاط کے ساتھ اس عمل کو نافذ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صرف جینون چھوٹ / نرمی دی جائے۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

گھریلو مسافر پروازوں کے لیے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں

مرکزی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ گھریلو مسافروں پروازوں کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں ا ب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا کہ پنشن میں کٹوتی کی کوئی تجویز نہیں ہے

 عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی مرکزی وزارت کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ موجودہ عالمی وبا کووڈ-19 اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اقتصادی حالات کے تناظر میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت پنشن میں کٹوتی/ پنشن روکنے کا ارادہ کر رہی ہے جو کہ پنشن یافتگان کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ جیسا کہ پہلے بھی اس امر کی وضاحت کی جاچکی ہے اور اِس کے ذریعے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا جارہا ہے کہ پنشن میں کٹوتی کی کوئی ایسی تجویز نہیں ہے اور نہ ہی حکومت اِس سلسلے میں کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے بلکہ اِس کے برعکس حکومت پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے۔

جناب امت شاہ نے کووڈ-19 وبا کی روک تھام کے لیے قائم کردہ  امور داخلہ کی وزارت کے کنٹرول روم  آپریشن کا جائزہ لیا

امور داخلہ کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کووڈ-19 کی وبا کی روک تھام کے لیے قائم کردہ امور داخلہ کی وزارت کے کنٹرول روم آپریشن سے متعلق  ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ امور داخلہ کی وزارت کا کنٹرول روم 24 گھنٹے ساتوں دن کام کررہا ہے۔ اور یہ نہ صرف ریاستوں کے ساتھ باہم اشتراک وتعاون کر رہا ہے بلکہ اس وبا کے خلاف لڑنے کے لیے مرکزی حکومت کی متعدد وزارتوں کے ساتھ بھی اشتراک کر رہا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

ہندوستانی بحریہ مشن تعیناتی اور کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے پوری طرح تیار

ٹوئنٹی سکس سیلر جو آئی این ایس آنگڑے ، ایک ساحلی اسٹیبلش منٹ سے تعلق رکھتے ہیں، انھیں ممبئی میں کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی جانچ کے بعد آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ابھی تک ہندوستانی بحریہ کے کسی بھی جہاز آبدوز ،کشتی یا فضائی اڈے پر رہنے والے  کووڈ-19 سے متعلق اب تک کوئی بھی پتہ نہیں چلا ہے۔ ہمارے بحری اثاثے تین جہتوں میں اپنے تمام نیٹ ورک اور خلائی اثاثوں کے ساتھ مشن تعیناتی میں بدستور مصروف ہیں۔ ہندوستانی بحریہ کورونا وائرس وبا کی روک تھام کے لیے قومی مشن کے ساتھ ساتھ بحرہند کے خطے میں واقع اپنے دوستانہ پڑوسی ملکوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے مشن کی صلاحیت رکھنے والی اور پوری طرح تیار ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے دوران 16.01 کروڑ مستفیدین کے بینک اکاؤنٹوں میں  پی ایس ایم ایس کے ذریعے  ڈی بی ٹی کا استعمال کرتے ہوئے 36659 کروڑ روپئے سے زائد  منتقل کیے گئے۔

وزیر اعظم غریب کلیان  پیکیج کے اعلان کردہ نقد رقوم  کی براہ راست منتقلی(ڈی بی ٹی)ڈیجیٹل ادائیگی بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتے ہوئے منتقل کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران ڈی ڈی ٹی ادائیگیوں کے لیے پی ایف ایم ایس کے استعمال اضافہ ہواہے۔ مالی برس 2018-19 کے دوران ڈی بی ٹی کے ذریعے منتقل کی گئی کل رقم 22 فیصد تھی جو کہ بڑھ کر مالی برس 2019-20 میں 45 فیصد ہوگئی ہے۔ ڈی بی ٹی  مستفیدین کے بینک اکاؤنٹوں میں براہ راست نقد رقوم  کی منتقلی کو یقینی بناتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کمیشن خوری کا خاتمہ کرتا ہے اور افادیت میں بہتری لاتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

سی بی ڈی ٹی کووڈ-19 کے سبب  ریٹرن فارم پر نظر ثانی کر رہا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کو مقررہ تاریخ کی توسیع کے فوائد حاصل ہوسکیں

کووڈ-19 وبا کے تناظر میں حکومت ہند کے ذریعے مقررہ تاریخ میں دی گئی مختلف توسیع سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے براہ راست ٹیکسوں سے متعلق مرکزی بورڈ(سی بی ڈی ٹی) مالی برس 2019-20 (اسسمنٹ سال 2020-21) کے لیے ریٹرن فارم پر نظر ثانی کر رہا ہے۔ اس ترمیم شدہ فارم کو اس مہینے کے آخر تک نوٹیفائی کیا جائے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

لاک ڈاؤن کے دوران ربیع کی فصلوں کی کٹائی اور گرمی کی فصلوں کی بوائی میں نہایت معمولی رکاوٹ یا کوئی بھی رکاوٹ نہیں ہے

 آج کی غیر یقینی صورت حال میں امید فراہم کرنے والی ایک سرگرمی زراعت ہے۔ جوکہ غذائی تحفظ کی یقین دہانی بھی کراتی ہے۔ پورے ہندوستان میں بڑی تعداد میں کسان اور زرعی مزدور تمام مشکلات کے باوجود محنت کر رہے ہیں اور کھیتی باری کر رہے ہیں۔ ان کی خاموش کوششوں کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات سے تقویت فراہم ہوئی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ فصلوں کی کٹائی سے متعلق سرگرمیوں اور گرمی کی فصلوں کی بوائی میں نہایت معمولی یا کوئی بھی پریشانی نہ آئے۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کو مستحکم کرنے کے لیے 287061 کلو میٹر کی دوری کا احاطہ کرتے ہوئے لائف لائن اڑان پروازیں کی گئیں

ایئر انڈیا، الائنس ایئر، ہندوستانی فضائیہ ( آئی اے ایف) ا ور پرائیویٹ طیارہ کمپنیوں کی طرف سے 288 پرازیں کی گئیں ہیں۔ ا ِن پروازوں میں سے 180 پروازیں ایئر انڈیا اور الائنس ایئر کمپنیوں کے ذریعے کی گئیں۔ آج کی تاریخ تک تقریباً 479.55 ٹن سازوسامان کو لے جایا گیا ہے۔ آج کی تاریخ تک لائف لائن اڑان پروازوں کے ذریعے 287061 کلو میٹر فضائی دوریوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کو تعاون دینے کے لیے ملک کے دور دراز علاقوں میں ضروری طبی سازوسامان کے نقل وحمل کے لیےشہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے) کے ذریعے لائف لائن اڑان اسکیم کے تحت پروازوں کو چلایا جارہاہے۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران ریلویز نے 1150 ٹن طبی سازوسامان  کو پہنچایا

ہندوستانی ریلوے کووڈ۔ 19 کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران ترجیحی بنیاد پر طبی سازوسامان کی بلارکاوٹ نقل وحمل کو یقینی بنا رہی ہے۔ ہندوستان ریلویز ملک میں کورونا وائرس کے چیلنجز اور خراب اثرات پر قابو پانے کی حکومت کی کوششوں کو مستحکم کرنے کے لیے ٹائم ٹیبل کی مکمل پابندی کے ساتھ پارسل سروسز کے ذریعے ادویہ، ماسک، اسپتال کے سازوسامان اور دیگر طبی آلات اور اشیا کی بدستور فراہمی کا کام کر رہی ہے۔اٹھارہ اپریل دو ہزار بیس تک ہندوستانی ریلوے نے 1150 ٹن طبی سامان ملک کے مختلف حصوں میں پہنچایا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

جناب نتن گڈکری نے جوتے چپل کی صنعت کے نمائندوں کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعت  نیز سڑک، نقل وحمل اور  شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے جوتے چپل کی صنعت کو،  کووڈ-19 وبا کی روک تھام کے لیے عائد کردہ لاک ڈاؤن کے سبب پیدا ہوئے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے  ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

دیہی ترقیات، پنچاتی راج ، زراعت نیز کسانوں کی فلاح وبہبود کے وزیر نے 20 اپریل 2020 سے نافذ العمل، غیر کنٹین منٹ علاقوں میں نرمی دیئے جانے کے بارے میں دیہی ترقیات کے وزرا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی

جناب نریندر سنگھ تومر نے پی ایم اے وائی (جی )،پی ایم جی ایس وائی، این آر ایل ایم اور ایم جی نریگا کے تحت کام کرتے ہوئے تمام حفاظتی احتیاطی اقدامات اپنائے جانے پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے  اس بات کو سراہا کہ این آر ایل ایم کے تحت  خواتین خود امدادی گروپ (ایف ایچ جی) احتیاطی حفاظتی کور سینی ٹائز کا استعمال کر رہی ہیں اور بڑی تعداد میں کمیونٹی کچن چلا رہی ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

کورونا کے جانبازوں کے اعزاز میں لال قلعہ، قطب مینار اور ہمایوں کے مقبرے کو خصوصی انداز میں سجایا گیا ہے

ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کے دہلی سرکل نے نئی دلّی میں عالمی ثقافتی ورثے کے دن کے موقع پرلال قلعہ،قطب مینار اور ہمایوں کے مقبرے جیسے تاریخی مقامات کو خصوصی انداز میں سجا کر کورونا کے جانبازوں کی عزت افزائی کی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کے دلی سرکل نے تاریخی عمارتوں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اسکولی طلبا کو حلف دلایا۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

کاروار میں ہندوستانی نیول ہاسپٹل شپ پتنجلی کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں پیش پیش

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

سی ای این ایس نے انفیکشن کو داخل ہونے سے روکنے کے لیےٹرائیبو ای ماسک تیار کیا جو الیکٹرک چارجز کے ذریعے لگایا جاسکتا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بغیر کسی باہری پاور کے یہ کام انجام دیتا ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں:

پی آئی بی کے فیلڈ دفاتر سے حاصل جانکاریاں

  • اروناچل پردیش: ایٹہ نگر انتظامیہ نے کہا ہے کہ پھنسے ہوئے مزدوروں کو بستر، خوراک اور طبی امداد جیسی تمام سہولتیں رلیف کیموں کے ذریعے فراہم کیا جارہا ہے۔
  • آسام: آسام میں 21 اپریل 2020 سے الیکٹیشن، پلمبر، موٹر مکینک، بڑھئی، کمپیوٹر/ موبائل فون مرمت کے مکینک سخت پرٹوکول کو عمل درآمد کرتے ہوئے صارفین کے گھروں تک اپنی خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔ آسام میں گواہاٹی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے اس سلسلے میں ایک عوامی نوٹس جاری کیا ہے کہ کووڈ-19 کی وبا پر قابو پانے کے لیے عوامی مقامات پر کوئی بھی نہ تھوکے/ پیشاب نہ کیا جائے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر ایک ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
  • منی پور: ضروری اشیا کی ہوم ڈلیوری خدمات کو مستحکم کرنے کے لیے منی پور حکومت نے آج امپھال میں ہوم ڈلیوری سپلائی مینجمنٹ کنٹرول روم کا آغاز کیا۔
  • منی پور:ریاست میں اب تک کووڈ-19 کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ دو مشتبہ معاملات کے نمونے نگیٹیو آئے ہیں۔
  • میزورم: آئی سی ایم آر – آئی این ایم آر کی جانب سے  آئی اے ایس کےپرواز کے  ذریعے طبی سازوسامان کے 9 بکس آج آئیزول، میزورم پہنچے۔
  • ناگالینڈ: ریاسی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ  15340 پی پی ای، 23115 این 95 ماسک، 49 وینٹی لیٹر اور 432 بستروں کے ساتھ پوری طرح تیار ہے۔
  • تری پورہ: 8666 خوانچہ فروش مفت راشن کے علاوہ تری پورہ سی ایم آر ایف سے ایک ایک ہزار روپئے کی مالی امداد حاصل کر رہے ہیں۔
  • کیرالہ: وزیر قانون نے کہا ہے کہ کووڈ-19 سے متعلق صحت اعداد وشمار کو امریکی فرم اسپنگ کلرکو سپرد کرنے میں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن ریاست میں کووڈ-19 کے بندوبست سے متعلق حکومت کی امیج کو بدنام کرنا چاہتی ہے۔کل چار نئے کیس سامنے آئے  اور دومریض صحتیاب ہوئے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے  ایکٹیو کیس 140 ہیں جبکہ 257 افراد صحتیاب ہوکر اسپتال سے اپنے گھر جاچکے ہیں۔ جبکہ 67190 افراد  نگہداشت میں ہیں۔
  • تمل ناڈو: ریاستی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ریاست میں تمام تازہ معاملات کووڈ-19 سے متاثرہ مریضوں کے رابطہ میں رہنے والے ہیں۔ ریاست بغیر علامات والے افراد اور اعلیٰ  سطح کے مریضوں کو اعلیٰ یونٹوں میں رکھ رہی ہے۔ 21 اراکین پر مشتمل ماہرین کی کمیٹی پیر کے روز وزیر اعلیٰ کو اپنی رپورٹ سونپے گی۔ ریاست میں اب تک کل معاملات 1372 ہے، 15 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 365 افراد کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
  • کرناٹک: آج اب تک چار نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ تمام معاملات میسور سے تعلق رکھتے ہیں۔ اب تک تصدیق شدہ کل معاملات388 ہیں۔ 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 104 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کووڈ-19 کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انھوں نے اعلان کیا کہ 10ٹیسٹنگ مراکز اس مہینے کے تک شروع ہوجائیں گے۔
  • آندھراپردیش: گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 نئے معاملات کی اطلاع ہے۔متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 647 ہوگئی ہے۔ کل 17 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 65 افراد کو اسپتال سے رخصت کیا جاچکا ہے۔ ریاست میں ہر دن 17500 نمونوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ ریاست اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن سے متعلق مرکز کے ضابطوں کو اپنائے گی۔ کووڈ-19 سے متاثرہ سرکردہ اضلاع میں کرنول (158) گنٹور (129)، کرشنا (75) اور نلور (67) ہیں۔
  • تلنگانہ: کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران تلنگانہ میں بڑے پیمانے پر دھان کی فصلو ں کی کٹائی ہوئی ہے اب تک ریاست میں کووڈ-19 سے متاثرہ معاملات کی تعداد 809 ہے جبکہ 18 افراد کی موت ہوئی ہے۔
  • چنڈی گڑھ: شہر میں داخل ہونے والے باہری لوگوں کو یا تو گھر میں یا سرکاری سہولتی مراکز میں 14 دنوں تک الگ تھلگ رکھا جائے گا۔ تاکہ باہر سے انفیکشن کی روک تھام کی جاسکے۔ چنڈی گڑھ انتظامیہ نے شہریوں سے آروگیہ سیتو ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی بھی اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ  ہاتھ دھونے اور گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ تاکہ شہر میں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
  • پنجاب: پنجاب حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی بنانے کے لیے سختی کے ساتھ نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکومت نے پولیس سے کہا کہ وہ اس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ اس میں چالان عائد کرنا بھی شامل ہے۔کووڈ -19 لاک ڈاؤن کے دوران ملک کے شہریوں تک ضروری غذائی اشیا کی بلاورکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب نے ریکارڈ 40 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے مختلف ریاستوں میں گیارہ لاکھ میٹرک ٹن گیہوں اور چاول بھیجے ہیں۔

ریاست میں گرام پنچایتوں نے گاوں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور گاوں میں چھڑکاؤ کرنے کے لیے مفت خدمات دیں۔ تمام عوامی مقامات پر  2 میٹر کی دوری پر سفید / لال کلر کے نشان کے ساتھ سرکل بنایا گیا ہے تاکہ لوگ ایک دوسرے کے قریب آنے سے بچیں۔ اس طرح سماجی فاصلے قائم رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ تمام سرپنجوں پر مشتمل ایک واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے اور  کورونا وائرس کی روک تھام اور نقل مکانی کرنے والے ورکروں کو گاؤں تک پہنچانے کے لیے گرام پنچایتوں کے رول سے متعلق متعدد ویڈیوز اور احکامات باقاعدگی کے ساتھ ساجھا کیے جارہے ہیں۔ خود امدادی گروپوں کو ماسک کی مینوفیکچرنگ کے لیے تحریک دی جارہی ہے۔

  • ہریانہ: وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر نے طلبا سے آج زور دے کر کہا ہے کہ  وہ3ایس منتر کو  فالو کریں۔ یہ تین منتر اسٹیٹ ہوم، اسکول ایٹ ہوم اور اسٹڈی ایٹ ہوم ہیں۔ ہریانہ کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر کی ہدایت پر قومی باغبانی مشن ، ہریانہ کے تحت کام کرنے والے افسران کو خصوصی ذمے داری سونپی گئی ہے تاکہ وہ کووڈ-19 کے سبب  لاک ڈاؤن کے دوران صارفین کے لیے بازار میں پھلوں ، پھولوں اور سبزیوں، مشروم اور اسٹابری کو یقینی بنائیں۔
  • ہماچل پردیش: ہماچل پردیش حکومت نے تمام شہریوں سے زور دے کر کہا کہ وہ پی ایم کیئرس فنڈ میں فراخدلی کے ساتھ تعاون کریں۔ ریاستی حکومت نے ہماچل پردیش کے شہریوں سے آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی درخواست کی ہے۔
  • مہاراشٹر: ریاستی حکومت گرین اور اورینج سے تعلق رکھنے والی صنعتوں کو پابندی کا لحاظ رکھتے ہوئے پیداوار شروع کرنے اور ڈبہ بندی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کی اجازت دے رہی ہے۔ ان صنعتوں کو کام سے لمبی دوری کرنے کے سفر کو روکنے کے لیے اپنے ورکروں کے لیے مناسب رہائش کے بندوبست کرنے ہوں گے۔ مہاراشٹر میں اب تک کووڈ-19 سے متاثر کل معاملات کی تعداد 3648 ہے۔ جبکہ 211 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تاہم یہ بات ملحوظ نظر رہے ہیں کہ 66896 افراد کی جانچ کے ساتھ ملک میں ریاست مہاراشٹر نے سب سے زیادہ لوگوں کی جانچ کی ہے۔
  • گوا: اتوار کے روز گوا میں کووڈ-19 کا کوئی بھی ایکٹیو کیس نہیں تھا۔ جو سات افراد کووڈ-19 سے متاثرہ پائے گئے تھے وہ اب صحت مند ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے رخصت دی جاچکی ہے۔ گوامیں گذشتہ تین اپریل سے کووڈ کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
  • گجرات: گجرات میں 104 نئے معاملات سامنے آئے۔ اس طرح سے ریاست میں مجموعی کووڈ-19 کی تعداد 1376 ہوگئی ہے۔ اب تک کووڈ-19 سے متاثرہ کل معاملات میں 93 افراد صحتمند ہوچکے ہیں جبکہ 53 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
  • راجستھان: راجستھان میں 122 نئے معاملات کی خبر کے ساتھ ہی ریاست میں کووڈ-19 سے متاثرہ معاملات کی کل تعداد 1351 ہوگئی ہے۔ آج کی تاریخ تک متاثرہ کل افراد میں سے 183 افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ 11 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
  • مدھیہ پردیش:مدھیہ پردیش میں 26 ضلعوں میں کووڈ-19 سے متاثرہ معاملات پائے گئے ہیں ۔ اس طرح سے ریاست میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 1407 ہوگئی ہے۔ 707 کیسوں کے ساتھ اندور بدستور ہاٹ اسپوٹ بنا ہوا ہے۔
  • چھتیس گڑھ: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعے نقشہ بندی کے لحاظ سے چھتیس گڑھ کے 28 اضلاع میں سے 23 ضلع گرین زون میں واقع ہے۔ اس طرح سے چھتیس گڑھ کووڈ-19 سے پاک کلسٹروں میں سرفہرست ہے۔ پیر کے روز سے گرین زون اضلاع میں چنندہ اقتصادی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔

کووڈ-19 سے متعلق حقائق کی جانچ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005C5LM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0066S17.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00761V1.jpg

https://pbs.twimg.com/profile_banners/231033118/1584354869/1500x500

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008YYFG.jpg

***************

م ن۔ م ع۔ ر ا

U: 1869

 



(Release ID: 1616414) Visitor Counter : 199