وزارتِ تعلیم
کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن نے کووڈ-19 کے خلاف جاری نبردآزمائی میں تعاون دینے کے مختلف اقدامات کئے ہیں
تا حال 80 کیندریہ ودیالیوں کومختلف مجازحکام کی جانب سے قرنطائن مراکز میں تبدیل کرنے کے لئے سونپا جا چکا ہے
32247اساتذہ مختلف النوع آن لائن پلیٹ فارموں کے توسط سے 707،312طلبہ کو آن لائن کلاس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں
Posted On:
20 APR 2020 1:18PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20اپریل2020،کووڈ-19 سے لاحق خطرات کے پس منظر میں انسانی وسائل کی ترقی اور فروغ کی وزارت نے اس چنوتی بھرے وقت میں فوری طور پر حرکت میں آکر کووڈ-19 کے خلاف نبردآزمائی کے عمل میں ہاتھ بٹانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں، جس کے تحت ملک بھر کے تمام تر تعلیمی اداروں میں تدارکی اور حفظ ما تقدم کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کے وی ایس نے کووڈ-19 کے خلاف جاری نبردآزمائی میں اپنا تعاون دینے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔
کے وی ایس میں قرنطائن مراکز کا قیام
کووڈ-19 نے ملک میں ، جو تشویش انگیز صورتحال پیدا کر دی ہے، اسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کسی دفاعی حاکم یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اگر درخواست موصول ہوتی ہے، تو اُس صورت میں اسکولوں کے درجات کے کمروں کو یعنی کے وی ایس اسکول کی عمارت کو عارضی طورپر مشتبہ کووڈ-19 کے مریضوں کے رکھنےکے لئے دیا جا سکتا ہے۔ تا حال ملک بھر کے 80 کے وی ایس مختلف مجاز حکام نے اپنی تحویل میں لئے ہیں تاکہ ان کا استعمال قرنطائن مراکز کے طور پر کیا جا سکے۔
پی ایم کیئرس فنڈ میں عطیات
کے وی ایس عملہ، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے # پی ایم کیئرس فنڈ میں 104060536روپے کے عطیات ملازمین کی جانب سے قوم کو اس بحرانی وقت میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے دیئے ہیں۔ انفرادی عطیات کی رقم ایک دن کی تنخواہ سے لے کرایک لاکھ روپے تک کے بقدر کی ہے۔
کے وی ایس کے اساتذہ کی پہل قدمیاں
بڑی تعداد میں کے وی ایس کے اساتذہ نے ایک ذمہ دار مدرس اور سرپرست کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کا ثبوت دیا ہے اور کووڈ-19 کے عالمی وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے آگے آئے ہیں اور اپنے طلبہ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے قابل قدرتدریسی عمل کے ذریعے، لاحق ہوئے وقت کے نقصان کی بھرپائی کرنے میں مصروف ہیں۔کے وی ایس نے پرنسپل حضرات کے ساتھ مل کر کچھ عملی نکات ساجھا کئے ہیں تاکہ انہیں ہر ممکن حد تک نافذ کیا جا سکے اور تمام اساتذہ کو جو اس سسٹم کے تحت ہیں، طلبہ کو ڈیجیٹل طریقوں سے تدریس کی جانب راغب کرنے کی حوصلہ افزائی فراہم کی جاسکے۔ اس سلسلے میں اساتذہ کی جانب سے آن لائن درجات کی تدریس کے لئے ایک لازمی پروٹوکول وضع کیا گیا ہے۔
این آئی او ایس پلیٹ فارم کا استعمال
کے وی ایس نے ثانوی اور سینئر سکنڈری درجات کے لئے اسباق کے شیڈیول کو ساجھا کیا ہے اور ریکارڈیڈ اور براہ راست پروگرام سویم پربھا پورٹل کے ذریعے 7اپریل 2020 سے شروع کئے گئے ہیں۔
تمام کیندریہ ودیالیوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اساتذہ، طلبہ اور ان کے والدین کو اس امر کی اطلاع فراہم کرنے کے لئے اس کی وسیع تشہیر کریں۔ اساتذہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مختلف النوع میڈیا، مثلا ای-میل، واٹس ایپ، ایس ایم ایس کے ذریعے طلبہ کے رابطے میں رہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔
لائیو انٹر ایکشن کے لئے اساتذہ کی نامزدگی
کے وی ایس نے این آئی او ایس کے ذریعے سویم پربھا پورٹل پر پیش کئے جانے والے براہ راست سیشن کے لئے کچھ منتخبہ اساتذہ کو نامزد کیا ہے تاکہ وہ اسکائپ اور لائیو ویب چیٹ کے توسط سے سیکھنے والوں کے سوالات، شبہات کا ازالہ اور جواب فراہم کر سکیں۔ نامزد کئے گئے اساتذہ کی تفصیلات تمام آر او کے تحت شیئر کی گئی ہیں۔
یہ نامزد اساتذہ اسی دن کے صبح کے اجلاس کے لئے مواد کے نشریہ کے سلسلے میں اضافی مواد اور نوٹ تیار کریں گے تاکہ سیکھنے والوں کے شبہات کا ازالہ براہ راست سیشن کے دوران ہو سکے اور اگر سیشن کے دوران کوئی شبہات سامنے نہیں آتے، تو اساتذہ اس مواد کو ازسرنو پیش کریں گے اور اسے پی پی ٹی ؍ معقول تدریسی آلات کے ذریعے پھر سے پیش کریں گے۔
لاکھ ڈاؤن کے دوران کے وی ایس میں آن لائن تدریس کا ڈاٹا
لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران کے وی ایس میں تدریس کے لئے اوپن ؍ آن لائن وسائل کے استعمال سے متعلق ڈاٹا
علاقے کا نام
|
ان اساتذہ کی تعداد جنہوں نے آن لائن وسائل کا استعمال کر کے درجات کو پڑھانا شروع کرد یا ہے
|
کون سا پلیٹ فارم استعمال کیاجارہا ہے
|
وہ درجات اور وہ مضامین جن کے لئے آن لائن تدریسی عمل شروع کیا گیا ہے
|
شرکت کرنے والے طلبہ کی مجموعی تعداد
|
تمام خطے
|
32247
|
واٹس ایپ،گوگل کلاس روم،خان اکیڈمی، ای بلاگ، جس کا تعلق خطے سے ہے اور دیگر، اسکائپ ای پاٹھ شالہ،زوم، دیکشا، ورک شیٹ، سیلف میڈ ویڈیوز، بلاگ (آر او ؍ کے وی)، ٹیوٹوریئل لنکس، سویم پربھا چینل،مائیکرو سافٹ ٹیم، یوٹیوب، این آئی او ایس آن لائن کلاسیز، این سی ای آر ٹی اے پی پی ، این سی ای آر ٹی ای-لرننگ
|
کلاس 2سے کلاس 12تک
(تمام مضامین)
|
707312
|
طلبہ کی ذہنی عافیت
کووڈ-19 کی عالمی وبا کے مدنظر ودیالیوں کے بند ہوجانے کی وجہ سے پرنسپل اور اساتذہ حضرات نہ صرف یہ کہ معقول دخل اندازیوں یعنی آن لائن وسائل اور مواد کی ترسیل کے لئے اشتراکی پورٹلوں کے ذریعے وسائل کی آن لائن بہم رسانی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، بلکہ اپنے طلبہ کی ذہنی عافیت کو یقینی بنانے کے لئے بھی ان سے رابطہ قائم کر رہے ہیں۔ لہذا کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن نے ملک بھر کے تمام ودیالیوں کو اس امر کی ہدایات جاری کی ہیں کہ اس سلسلے میں بھی اقدامات کئے جائیں۔
مذکورہ ہدایات کے نفاذ کے سلسلے میں اطلاعات تمام کیندریہ ودیالیوں کی جانب سے ہفتہ وار بنیاد پر جاری کی جا رہی ہیں تاکہ تمام تر سرگرمیوں کی معقول نگرانی ممکن ہو سکے۔ تازہ ترین موصولہ رپورٹ میں درج ذیل باتیں سامنے آئی ہیں۔
1.ملک بھر کے تمام تر ودیالیوں میں رہنمائی اور مشاورت کےلئے ایک کُلی طور پر وقف ای میل کا انتظام کیا گیا ہے۔
2.اساتذہ کی شناخت طلبہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کی گئی ہے۔
3.تربیت یافتہ کونسلروں پر مشتمل 331افراد کو جزووقتی بنیاد پر ، ٹھیکے پر کام سونپا گیا ہے۔ ایسے ودیالیہ جہاں تربیت یافتہ کونسلر دستیاب نہیں ہیں ، وہاں ہمسایہ ودیالیوں کے کونسلر حضرات سے مدد لی جا رہی ہے۔
4.کیندریہ ودیالیوں کے 268اساتذہ کو این سی ای آر ٹی کی جانب سے رہنمائی اور کونسلنگ کی تربیت فراہم کی گئی ہے اور انہیں بھی کام پر لگایا گیا ہے۔
5.گزشتہ جمعہ تک 2393طلبہ کی جانب سے اور 1648اساتذہ کی جانب سے جس قدر سوالات موصول ہوئے ہیں، انہیں فوری طور پر تشفی بخش جوابات فراہم کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-1880
(Release ID: 1616364)
Visitor Counter : 335
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada