امور داخلہ کی وزارت

کووڈ۔ انیس کے سبب پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کی انہی ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں کے اندر آمد ورفت کے لئے ایس او پی


مہاجر مزدور فی الحال جن ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں میں پھنسے ہوئے ہیں، وہاں سے باہر آمدورفت کی اجازت نہیں

Posted On: 19 APR 2020 3:37PM by PIB Delhi

کووڈ۔19 وائرس پھیلنے کی وجہ سے صنعت ، زراعت ، تعمیرات اور دیگر شعبوں میں کام کررہے مزدور اپنے کام کے مقامات سے نکل چکے ہیں اور وہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کے ذریعہ چلائے جا رہے راحتی کیمپوں میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ چونکہ کنٹینٹ منٹ زون سے باہر اضافی نئی سرگرمیوں کو 20 اپریل 2020 سے مستحکم نظر ثانی شدہ رہنما خطوط میں اجازت دی گئی ہے ، لہذا ان مزدوروں کو صنعت ، مینوفیکچرنگ ، تعمیرات ، کاشتکاری اور منریگا کے کاموں میں مصروف کیا جا سکتا ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے 29 مارچ ، 2020 ، 15 اپریل ، 2020 اور 16 اپریل 2020 کو جاری کئے گئے پچھلے احکامات کے تسلسل کے مطابق،پھنسے ہوئے مزدوروں کی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے اندر آمد ورفت کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ پروٹوکول (ایس او پی) پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کے ساتھ اسے حکومت ہند ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کی حکومتوں کی وزارتوں، محکموں اور ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔

ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام خطوں کے اندر ان کی آمد ورفت میں مدد کرنے کے لئے درج ذیل رہنما خطوط پر عمل کیا جانا چاہئے:

*        مہاجر مزدور فی الحال جن ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے راحتی کیمپوں میں رہ رہے ہیں ، ان کا اندراج متعلقہ مقامی اتھارٹی کے پاس کیا جانا چاہئے اور مختلف قسم کے کاموں کے لئے ان کی اہلیت کا پتہ لگانے کے لئے ان کی اسکل میپنگ کی جانی چاہئے۔

*        ایسی صورت میں جب مہاجر مزدوروں کا کوئی گروہ جس ریاست میں ہے ، اسی میں اپنے کام کی جگہ پر واپس جانا چاہتا ہے تو ان کی اسکریننگ کی جائے گی اور جن لوگوں میں علامت نہیں ہے ان کو ان کے متعلقہ کام کے مقامات پر پہنچایا جائے گا۔

*        واضح رہے کہ مزدور فی الحال جن ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے اندر موجود ہیں ان کے باہر کوئی آمد ورفت نہیں ہو گی۔

*        بس کے سفر کے دوران اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ محفوظ سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کیا جائے گا اور صحت حکام کے رہنما خطوط کے مطابق نقل و حمل کے لئے استعمال ہونے والی بسوں کو سینیٹائز کیا جائے گا۔

*        پندرہ اپریل 2020 ء کو مستحکم نظر ثانی شدہ رہنما خطوط کے تحت جاری کردہ کووڈ۔ انیس کی روک تھام سے متعلق قومی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

*        مقامی حکام سفر کے دوران کھانا اور پانی وغیرہ کی فراہمی بھی کریں گے۔

 

**********

 

م ن۔ن ا۔ت ع

U-1860

19.04.2020


(Release ID: 1616245) Visitor Counter : 210