عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
حکومت کا کہنا ہے کہ پنشن میں کٹوتی کی کوئی تجویز نہیں ہے
Posted On:
19 APR 2020 12:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19اپریل، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی مرکزی وزارت کے محکمہ برائے پنشن وپنشن یافتگان کی فلاح وبہبود کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ موجودہ عالمی وبا کووڈ-19 اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اقتصادی حالات کے تناظر میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت پنشن میں کٹوتی/ پنشن روکنے کا ارادہ کر رہی ہے جو کہ پنشن یافتگان کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔
جیسا کہ پہلے بھی اس امر کی وضاحت کی جاچکی ہے اور اِس کے ذریعے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا جارہا ہے کہ پنشن میں کٹوتی کی کوئی ایسی تجویز نہیں ہے اور نہ ہی حکومت اِس سلسلے میں کوئی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے بلکہ اِس کے برعکس حکومت پنشن یافتگان کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے۔
***************
م ن۔ م ع۔ ر ا
U: 1850
(Release ID: 1616016)
Visitor Counter : 162
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam