امور داخلہ کی وزارت

جناب امت شاہ نے کووڈ-19 وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے قائم کئے گئے ایم ایچ اے کنٹرول روم کی کاررائیوں کا جائزہ لیا

Posted On: 18 APR 2020 8:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18, - اپریل 2020/مرکزی  وزیر داخلہ  جنا ب امت شاہ نے  آ ج نئی دہلی میں وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں  کووڈ-19 وبائی بیماری  کامقابلہ کرنے کے لئے  قائم کئے گئے   امور داخلہ کی وزارت کے کنٹرول روم کی کارروائیوں   کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔

 

Description: COVID19 Control Room Review 18.04..2020.jpeg

وزیر داخلہ نے کنٹرول روم کے ساتھ افسران کے ساتھ مختلف ریاستوں میں  کووڈ -19 کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ افسران کے  خیالات سنے اور  ان کی طرف سے کئے گئے مثالی کام کی ستائش کی۔  ایم ایچ اے کا یہ کنٹرول روم  ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے اور نہ صرف ریاستوں  بلکہ اس بیماری کے خلاف جدوجہد میں متعدد مرکزی وزارتوں کے ساتھ بھی  رابطہ قائم کئے ہوئے ہے۔

 

 

 

میٹنگ میں  جو افراد موجود تھے، ان میں  امور داخلہ  کے وزرائے مملکت جناب  نتیا نند رائے  اور جناب جی کشن ریڈی نیز وزارت کے  کنٹرول روم  کے  سینئر افسران شامل تھے۔  میٹنگ کے دوران  ایک دوسرے سے  فاصلہ برقرار رکھنے کے ضابطوں کی  سختی سے  پابندی کی گئی۔

م ن۔   ج ۔ ج

Uno-1841


(Release ID: 1615993) Visitor Counter : 115