وزارت خزانہ

ایم ایس ایم ایز کو راحت پہنچاتے ہوئےپچھلے دس دنوں میں 5204 کروڑ روپے کی مالیت کے انکم ٹیکس رٹرن جاری کئے گئے ہیں

Posted On: 17 APR 2020 9:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17,- اپریل 2020/ براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ  (سی بی ڈی ٹی) نے  آج کہا ہے کہ تقریباً 8.2 لاکھ   چھوٹے کاروباریوں کو  (پروپرائیٹروں ، فرموں، کارپوریٹ اداروں اور ٹرسٹوں  ) 8 اپریل 2020 سے  5204  کروڑ روپے کے  انکم ٹیکس ریفنڈس جاری کئے گئے ہیں۔ ا ن انکم ٹیکس ریٹرن سے ایم ایس ایم ایز کو  یہ  مدد ملے گی  کہ وہ  کووڈ-19 وبائی بیماری  کی صورتحال میں   تنخواہ  کاٹے بغیر  اور لے آف  کے بغیر  اپنی کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکتی ہیں۔

سی بی ڈی ٹی کا کہنا ہے کہ  پریس نوٹ  مجریہ 8 اپریل 2020 کے مطابق  حکومت کے فیصلے کے بعد سے  انکم ٹیکس کے محکمے نے آج  کی تاریخ تک  5 لاکھ روپے   فی ریفنڈ کے حساب سے   تقریباً 14لاکھ ریفنڈز جاری کئے ہیں۔ اس کا مقصد  کووڈ-19 کی وبائی بیماری کے حالات میں  ٹیکس دہندگان کی مدد کرنا ہے۔  ایم ایس ایم ای شعبے میں  چھوٹے کاروباریوں کو  راحت فراہم کرنے پر  توجہ رکھتے ہوئے   سی بی ڈی ٹی  جتنا جلد ممکن ہوسکے گا  7760کروڑ روپے کے مزید ریفنڈ جاری کرے گا

 سی بی ڈی ٹی نے اپنی یہ درخواست دہرائی ہے  کہ تقریباً 1.74 لاکھ  کیسوں میں  ٹیکس دہندگان   کے جواب کا انتظار کیا جارہا ہے۔   یہ انتظار  ان کی بقایا   ٹیکس مانگ  کے سلسلہ میں  مصالحت کے بارے میں  ہے جس کے لئے   انہیں ایک   یاد دہانی  کا ای -میل بھیجا گیا ہے   اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کا جواب   7 دن کے اندر اندر بھیجیں   تاکہ   ان کے  ریفنڈکے عمل میں تیزی لائی جاسکے۔

 ہم آپ کو یاد دلادیں کہ یہ جوابات   ٹیکس دہندہ کے   ای فائلنگ  اکاؤنٹ پرwww.incometaxindiaefiling.gov.in ۔آن لائن بھیجے  جاسکتےہیں۔

 

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1817



(Release ID: 1615787) Visitor Counter : 189