امور داخلہ کی وزارت

غیر ملکیوں کو دیئے گئے تمام ویزے اور بعض زمروں کو چھوڑ کر امیگریشن چیک پوسٹوں کے ذریعہ ہندوستان آنے والی تمام پیسنجر ٹریفک 3 مئی 2020 تک معطل رہے گا

Posted On: 17 APR 2020 9:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 اپریل :   ملک میں وبائی مرض کووڈ-19 کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر  امور داخلہ کی وزارت نے غیر ملکیوں کو دیئے گئے تمام ویزے  سوائے سفارتکار ،اقوام متحدہ ؍اداروں سے  تعلق رکھنے والے افسران ، روزگار اور پروجیکٹ زمرے سے تعلق رکھنے والے افسران کو چھوڑ کر تمام ویزہ 3 مئی 2020 تک معطل رہے گا۔

 وزارت داخلہ مزید ہدایت دی ہے کہ 107 امیگریشن چیک پوسٹس کے ذریعہ ہندوستان میں داخل ہونے والی تمام پیسنجر ٹریفک 3 مئی 2020  تک معطل رہے گی۔ پھر بھی یہ پابندیاں ان موٹر گاڑیوں ،ہوائی جہازوں ، بحری جہازوں ، سواریوں اور ریل گاڑیوں وغیرہ پر عائد نہیں ہوں گی۔  جو کسی بھی قسم کے سامان اور سپلائی خواہ وہ لازمی یا غیر لازمی زمرے سے تعلق رکھتی ہو، ہندوستان کی حدود میں داخل ہو سکتی ہے۔ ان کے عملہ ، کریو، ڈوائیوروں ، ہیلپروں اور کلینروں وغیرہ کووڈ-19 کے لئے طبی جانچ کرانی ہوگی۔

 

****************

م ن۔ ش س ۔م ف

 (17-04-2020)

U: 1820



(Release ID: 1615782) Visitor Counter : 193