وزارت دفاع
کووڈ19 کے مقابلے کے لئے ذاتی تحفظ کا سامان (پی پی ایز ) اور دیگر مصنوعات تیارکرنے کے بارے میں ویبینار
Posted On:
17 APR 2020 7:13PM by PIB Delhi
نئی دہلی،17,- اپریل 2020/ سرکاری اور غیر سرکاری شعبوں کی طرف سے کووڈ-19 کا مقابلہ کے لئے سامان کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی خاطر ملک کی صنعت کو سرگرم کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اس کی سامان کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوسکے ۔ا س سلسلہ میں سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررس (ایس آئی ڈی ایم) نے محکمہ دفاع کے تحقیق کے شعبے (ڈی ڈی آر اینڈ ڈی) کے سکریٹری او ر دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور دیگر ساجھے داروں کے تعاون سے آج ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ ڈاکٹر ریڈی نے مکمل اجلاس سے خطاب کیا اور کووڈ19 کے خلاف لڑنے میں قومی کاز میں مدد دینے کی خاطر طبی سامان تیار کرنے کے معاملے میں آگے آنے پر صنعت کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پی پی ایز کے لئے ڈی آر ڈی او کی طرف سے نیا ڈیزائن تیارکے بارے میں واقف کرایا اور اس بات کا یقین دلایا کہ جو صنعتیں سامان تیار کریں گی انہیں ضروری جانکاری فراہم کرائی جائے گی۔ وینٹی لیٹروں ، آکسیجن سلینڈروں ،گوگلس ، جانچ کٹ ، جھاڑن اور وائرل ٹرانسپورٹ میڈیم (وی پی ایم ایز) کی دیسی طور پر تیار ی کے لئے سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے۔
ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری نے بتایا کہ ڈی آر ڈی او اس وقت تقریباً 15 ،20 مصنوعات تیار کررہا ہے۔ انہوں نے نئی تیاری شدہ مصنوعات کے بارے میں جانکاری دی ۔ جن میں یو وی سینی ٹائزیشن باکس ،ہاتھ میں لے کر کام کرنے والے یو وی آلات ، سی او وی ایس اے سی کے (کووڈ سیمپل کلیکشن کیاسک) پاؤں سے آپریٹ کئے جانے والے داؤں کے چھڑکنے والے آلات ، ٹچ فری سینی ٹائز ر اور فیس شیلڈ شامل ہیں ، تاکہ کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
سرگرم اجلاس کے دوران صنعتوں کی طرف سے میٹریل، حاصل کرنے کے ذرائع ، جانچ، سمندر میں کام کرنے والی لالٹینوں، اور ڈی آر ڈی او کی طرف سے تیار کردہ نئی مصنوعات کے بارے میں بہت سے سوالات پوچھے گئے۔ ان سوالوں کا جواب ڈی آر ڈی او ، ساؤتھ انڈیا ٹکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن (ایس آئی ای آر ایم) اور دیگر تنظیموں کی طرف سے بنائے گئے پینل میں شامل ماہرین نے دیئے۔ ان مصنوعات کے بارے میں تمام تکنیکی معلومات ڈی آر ڈی او کی طرف سے صنعتوں کے لئے مفت فراہم ہیں۔
انہوں نے ویبینار میں شرکت کرنے والے تمام افراد کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ بحران کے اس دور میں ڈی آر ڈی او صنعتوں کے درمیان ٹکنالوجیکل شراکت داری مستحکم رہے گی۔
م ن۔ ج۔ ج
Uno-1813
(Release ID: 1615773)
Visitor Counter : 216
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada