وزیراعظم کا دفتر

مصر کے صدر اور وزیراعظم کے مابین ٹیلی فون پر گفت و شنید

Posted On: 17 APR 2020 8:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 اپریل 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مصر کے صدر عالی جناب عبدالفتح السیسی سے گفت و شنید کی۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 وبائی مرض کے پس منظر میں ابھرتی ہوئی عالمی صورتحال کے پہلو پر تبادلہ خیال کیا۔ اور اپنی اپنی متعلقہ حکومتوں کی جانب سے اپنی اپنی آبادی کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق استعداد کا باہم تبادلہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجربات کے لگاتار تبادلے اور اس کی افادیت پر بھی بات چیت کی۔ اور بطور خاص اس پہلو پر تبادلہ خیالات کئے کہ اپنائے جانے والے طریقہ ہائے کار کے بارے میں ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے مصر کے صدر کو یقین دلایا کہ بھارت کی جانب سے اس مشکل وقت میں ادویہ جاتی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر حمایت فراہم کی جائے گی۔ انھوں نے صدر السیسی کو مصر میں بھارتی شہریوں کو فراہم کی جانے والی تمام تر حمایت  کے لئے صدر موصوف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ان کی ٹیمیں ایک دوسرے کے رابطے میں رہیں گی اور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تجربات ساجھا کرنے میں قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں گی۔

******************

 

U-1810

 


(Release ID: 1615613) Visitor Counter : 218