وزیراعظم کا دفتر

جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ ٹیلیفون پر وزیراعظم کی گفتگو

Posted On: 17 APR 2020 8:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17 اپریل 2020، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر عالی جناب کرل رامافوسا سے ٹیلوفون پر گفتگو کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کووڈ-19 وبائی مرض کے نتیجے میں سامنے آنے والی گھریلو، علاقائی اور عالمی چنوتیوں کے موضوع پر تبادلہ خیال کئے۔ دونوں قائدین نے متعلقہ حکومتوں کی جانب سے اپنے عوام کی صحت کے تحفظ کے لئے کئے جانے والے اقدامات نیز مرتب ہونے والے برعکس اثرات کو کم سے کم کرنے کے موضوع پر بھی بات چیت کی۔

وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ بھارت اس چنوتی بھرے وقت میں جنوبی افریقہ کو تمام تر لازمی ادویہ کی بہم رسانی کو یقنی بنائے گا۔

وزیراعظم نے صدر راما فوسا کی جانب سے اداکئےجانے والے سرگرم کردار کی ستائش کی جو وہ موجودہ وقت میں افریقی یونین کے صدر کے طور پر ادا کررہے ہیں اور اس وبائی مرض سے نمٹنے کیلئے ایک جامع کوشش کو تال میل کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔

بھارت اور افریقہ کے مابین عوام سے عوام کے درمیان استوار قدیم دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے اس وائرس کے خلاف افریقہ کو اپنی مکمل مشترکہ کوشش اور حمایت کا یقین دلایا۔

 

************

U-1810

 



(Release ID: 1615612) Visitor Counter : 130