امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ایف سی آئی نے لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں اپنی جانب سے اوسط کے لحاظ سے دوگنے اناج کی بہم رسانی کی

Posted On: 16 APR 2020 7:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،16؍اپریل2020:ملک گیر پیمانے پر لاک ڈاؤن کے دوران دنیا میں سب سے بڑے اور وسیع ترین فوڈ گرین سپلائی چین کے نظام کو جاری رکھنا وہ چنوتی ہے، جسے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے قبول کیا اور یہ کام آزمائشی ماحول کے دوران بخوبی طورپر انجام دیا۔ ایف سی آئی کی مکمل افرادی قوت اس کام میں 22 سے دنوں سے بھی زیادہ دنوں میں مصروف رہی اور آپریش کے ہر پہلو کے لحاظ سے اس کارکردگی انجام دی ہے۔ ایف سی آئی لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران یومیہ  اوسط 1.7لاکھ میٹرک ٹن اناج کو فاضل ذخیرے والی ریاستوں سے 1335 ٹرین لوڈ کی شکل میں لے جاتی رہی ہے اور اس دوران 3.74ملین میٹرک ٹن اناج کی بہم رسانی کی ہے۔یہ نقل و حمل ادارے کی اوسط نقل و حمل کی صلاحیت سے دوگنا ہے، جو عام حالات میں یومیہ 0.8ایل ایم کے بقدر ہے۔ اسی مدت کے دوران صارفین ریاستوں میں 3.34ایم ایم ٹی اسٹاک ان لوڈ کیا گیا، تاکہ نشان زد سرکاری نظام تقسیم کے استفادہ کنندگان کی ضرورت کی تکمیل ممکن ہوسکے۔

پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تحت ہر ایک استفادہ کنندہ کو تین مہینوں کے لئے این ایف ایس اے کے تحت 5کلو اناج مفت فراہم کرایا جاتا ہے۔ 2.56 ایم ایم ٹی کے بقدر کی مقدار کا ذخیرہ پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔قومی  سلامتی خوراک ایکٹ (این ایف ایس اے) اسکیموں اور دیگر بہبودی اسکیموں کے تحت اناجوں کی لگاتار تخصیص کے تحت 3.98ایم ایم ٹی اناج پہلے ہی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران جاری کیا  جاچکا ہے۔مجموعی طورپر این ایف ایس اے اور حکومت ہند کی دیگر بہبودی اسکیم کے تحت لاک ڈاؤن کی 22 دنوں کی مدت کے دوران 6.54ایم ایم ٹی اناج جاری کیا جاچکا ہے، یعنی اوسطاً یومیہ 3.27ایم ٹی جاری کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومتوں کو وافر مقدار میں اناج سونپا گیا ہے ، تاکہ این ایف ایس اے کے تحت آنےوالے استفادہ کنندگان کو اناج کی وافر مقدار فراہم کرسکیں۔

 

*************

 

م ن۔ ن ع

 (U: 1782)


(Release ID: 1615381) Visitor Counter : 186