الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

حکومت ہند نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) مراکز سے کام کرنے والی آئی ٹی کمپنیوں کو 4 مہینے کے واجبات ادا نہ کرنے کی رعایت دی

Posted On: 16 APR 2020 6:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16اپریل2020،کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے نتیجے میں سامنے آنے والی چنوتیوں اور اس کے نتیجے میں نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے آج ایک بڑا فیصلہ لیا ہے، جس کے تحت سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی) سے باہر کام کرنے والی چھوٹی آئی ٹی اکائیوں کو کرایہ ادا کرنے کے معاملے  میں راحت فراہم کی گئی ہے۔ ان میں سے بیشتر اکائیاں یا تو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایم ایس ایم ای کے تحت آتی ہیں یا پھر اسٹارٹ اپ کی شکل میں ہیں۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں ایس ٹی پی آئی احاطوں کے اندر واقع ان اکائیوں کو یکم مارچ 2020 سے 30جون 2020 کے دوران یعنی اب سے 4مہینوں کے لئے کرایہ ادا کرنے سے استثنائی فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا  (ایس ٹی پی آئی) الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار سوسائٹی ہے اور ملک بھر میں اس ک ے 60مراکز واقع ہیں۔ ان مراکز میں واقع مذکورہ اکائیوں کو کرایہ ادا کرنے کے معاملے میں رعایت فراہم کرنے سے کووڈ -19وبائی مرض کی وجہ سے لاحق بحرانی صورتحال میں راحت ملے گی۔ اس پہل قدمی سے 60 ایس ٹی پی آئی مراکز سے کام کرنے والی تقریبا 200آئی ٹی ، آئی ٹی ای ایس –ایم ایس ایم ای کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ان یونٹوں کو مذکورہ 4 مہینوں کی مدت کے دوران یعنی یکم مارچ 2020 سے 30جون 2020 کے دوران کرائے کی ادائیگی میں جو رعایت فراہم کی جائے گی، اس کی مجموعی لاگت 5کروڑ کے قریب ہوگی۔ یہ قدم تقریباً 3000آئی ٹی ؍آئی ٹی ای ایس ملازمین کے حق میں بھی ہے، جو براہ راست ان اکائیوں سے امداد یافتہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ک ا۔

(16-04-2020)

U-1790

                      


(Release ID: 1615338) Visitor Counter : 191