پنچایتی راج کی وزارت

ملک کے تمام حصو ں میں گرام پنچایتیں دیہی علاقوں میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے لئے سرگرمی کے ساتھ اقدامات کررہی ہیں


ضلع اور گاؤں کی سطح پر کی جانے والے مختلف کارروائیوں میں عوامی مقامات کو روز آنہ سینی ٹائز کرنا :محروم اور نقل و طن کرنے والے افراد کے لئے پناہ گاہیں اور قرنطیہ مراکز قائم کرنا؛حفاظتی گیئر فراہم کرنا ، ضرورت مندوں کو مالی امداد اور خوراک /راشن دستیاب کرانا اور بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا شامل ہیں

Posted On: 16 APR 2020 11:14AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،16,- اپریل 2020/پورے ملک میں  ضلع انتظامیہ اور گرام پنچایتیں کووڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مختلف سرگرم اقدامات  کررہی ہیں۔  بھارت سرکار کی پنچایتی راج کی وزارت ، ریاستی حکومتوں ، ضلع حکام  اور گرام پنچایتوں کے ساتھ یہ یقینی بنانے کے لئے قریبی تعاون کررہی ہے  کہ لاک ڈاؤن کی  شرائط کی خلاف ورزی نہ کی جائے  اور ایک دوسرے کے ساتھ فاصلے سے رہنے  کے  ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جائے۔

پنچایتی سطح پر  بہت سی کوششیں کی جارہی ہیں جن کی  پیروی  بہترین نظیر کے طور پر دوسرے لوگ بھی کرسکتے ہیں۔  ان میں سے کچھ کوششیں اس طرح ہیں۔

اترپردیش

*سدھار نگر ضلع میں  ایک  ڈاکیہ  گرام پنچایتوں میں چھوٹے اے ٹی ایم کے ذریعہ لوگوں کو نقد پیسے نکالنے  میں مدد کررہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T6CU.jpg

*میرٹھ ڈویژن میں سب کے سب چھ ضلع میں تقریباً20 ہزار نقل مکانی کرنے والوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں سے 600 لوگوں نے  بیرونی ملکوں کا سفر کیا تھا۔

*6600 لوگوں کے ساتھ  کل ملاکر 700 قرنطیہ مراکز کام کررہے ہیں۔

*گرام پردھان /سکریٹری کے ذریعہ  کھانے اور رہائش کی مناسب سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں۔

*مشکل وقت میں تمام محروم کنبوں کو  ایک ہزار روپے کی ماہانہ امداد دستیاب کرائی جارہی ہے۔

* روزانہ کی بنیاد پر   نقل مکانی کرنے والوں اور غریبلوگوں  میں راشن/ پکا ہوا کھانا  تقسیم کیا جارہا ہے۔

*تمام کے تمام 2820  صفائی کارکنوں کو   ماسک  ، سینی ٹائزر / صابن ، دستانے وغٖیرہ فراہم کئے گئے ہیں اور یہ لوگ   روزانہ  گاؤں کو سینی ٹائز کررہے  ہیں۔

*کمزور مقامات پر  سوڈیم  ہائپو کلورائیڈ  اور بلیچنگ پاؤڈر کے ذریعہ صفائی کا باضابطہ  انتظام کیا گیاہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00255RT.jpg     https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QFF9.png

کیرالہ

مقامی  بلدیاتی اداروں کی مدد سے  پنچایتوں اور  میونسپلٹیوں میں 1304 کمیونٹی باورچی خانے شروع کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 1100  کمیونٹی باروچی خانے کدامبا شری ( ریاستی خواتین کو  بااختیار بنانے کے پروگرام )کو  ایک ساتھ ملاکر  شروع کیا گیا ہے جبکہ باقی  باورچی خانے  ایل ایس جی آئی ایس  اپنے طور پر  چلا رہا ہے۔

*کدمبا شری نے  تقریباً 300 درزی خانے کےیونٹوں  کے ذریعہ 18 لاکھ  کپڑے کے ماسک  تیار کئے ہیں اور تقسیم کئے ہیں۔

*21 چھوٹے کارخانوں نے  بھی 2700 لیٹر سینی ٹائیز تیار کئے ہیں۔

*کدامبا شری کے  360 کمیونٹی صلاح کاروں کے ذریعہ  مختلف  ذہنی مسائل سے دو چار ضروتمندوں کو صلاح اور ذہنی  امدا د فراہم کی گئی ہے۔ 15 مار چ سے 5 اپریل تک 49488 افراد نے ان خدمات سے فائدہ اٹھایا ہے۔

*ایل ایس جی آئیز نے کدامباشری کی مدد سے 22 لاکھ نیبر ہڈ گروپ  (این ایچ جی) ممبروں کے ساتھ 1.9 لاکھ واٹس ایپ گروپ تشکیل دئے  ہیں  تاکہ انہیں لاک ڈاؤن کے دوران کووڈ-19 کے تعلق سے  سرکاری ہدایات کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکے۔  اس وقت اس پلیٹ فارم کے ذریعہ این ایچ جی گروپوں کو معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D9KC.png

دادر اور نگر حویلی

*کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے اسکے بارے میں  پنچایتوں کے علاقوں کو  سینی ٹائز کرنے کے ساتھ ساتھ  روزآنہ کی بنیاد پرآگاہی دی جاتی ہے۔

* دیہی علاقوں میں 1.32 لاکھ  ہینڈ سینی ٹائزرس  اور 17400 ماسک  مفت تقسیم کئے گئے ہیں۔

*مخصوص اوقات میں  دکانیں کھلتی ہیں۔دکانوں کے سامنے نشانات بنا دیئے گئے ہیں تاکہ لوگ ایک دوسرے سے فاصلہ دے کر کھڑے ہوں۔

*اکشے پتر فاؤنڈیشن کے ذریعہ روزانہ  ضرورت مندوں کو  پکا ہوا کھانا فراہم کیا جاتا ہے جس میں بھٹکے ہوئے جانوروں اور مویشیوں کے لئے  بھی کھانا شامل ہوتا ہے۔

*20 گرام پنچایتوں کے  سبھی گاؤں میں کووڈ-19 کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی خاطر  تین آئی ای سی گاڑیاں  چکر لگاتی ہیں  اور عام لوگوں میں آگاہی پیدا کرتی ہیں۔

*سب کے سب 20 گرام پنچایتوں میں 10 ہزار ہینڈ بل /پمفلیٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔

*تمام اونچی عمارتوں کی لفٹوں کو  سینی ٹائز کیا گیا ہے  اور وہاں رہنے والوں کو یہ بات بتائی گئی ہے کہ  ْصرف معمر افراد  ، حاملہ خواتین اور  معذور افراد ہی  ان لفٹوں کا استعمال کریں۔

Description: C:\Users\ravi gupta\Documents\SHUBHA RD\DN Haveli best practce.jpg

آندھراپردیش

گھر گھر سروے اور ماسکوں کی تقسیم : حکومت  کووڈ-19 کو روکنے میں مدد دینے کے لئے  شہریوں کو 16 کروڑ ماسک  تقسیم کرے گی اور  ریاستی حکومت  ہر گھر کے سروے کے تیسرے مرحلے  کا کام انجام دے گی۔

*1.47 کروڑ میں سے کووڈ کیسوں کی شناخت کے لئے1.43 کروڑ  گھروں کا احاطہ کیا جاچکا ہے۔

*اب تک 32349 کیس  میڈیکل افسران کو بھیجے جاچکے ہیں ، جن میں سے 9107 کیسوں کی   جانچ کے لئے سفارش کی گئی ہے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006H6HB.png        https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0079Y0A.png

انڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچ  (آئی سی ایم آر)   کے مشوروں کے مطابق سروے کا کام انجام دیا جارہاہے۔

 

م ن۔ ج۔ ج

Uno-1761



(Release ID: 1615043) Visitor Counter : 206