پنچایتی راج کی وزارت

گرام پنچایتوں نے ملک میں کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں


کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے کی جانے والی بہترین کارروائیوں میں ویب سائٹوں ، سوشل میڈیا ، اشتہاروں اور دیواروں پر پینٹنگ کے ذریعہ آگاہی پھیلانا ، جراثیم کش ادوایات کا اسپرے کرنا ، گاؤں والوں کو مقامی طورپر تیار کرنا ، حفاظتی سامان تقسیم کرنا ،ضرورت مندوں کو مفت راشن اور مالی امداد دینا اور ضروری اشیا کی گھروں پر فراہمی شامل ہیں

Posted On: 14 APR 2020 5:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14, - اپریل 2020/کووڈ-19 وبائی بیماری کے سلسلہ میں  بھارت سرکار کی پنچایتی راج کی وزارت نے  ریاستی حکومتو ں  کے تعاون سے  مختلف اقدامات شروع کئے ہیں۔  ریاست سے  قریبی صلاح  و مشورے  نیز رہنمائی  اور ضلع حکام کے ساتھ تعاون کیا جارہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے  کہ لاک ڈاؤن کی شرائط کی خلاف ورزی نہ ہو اور سماجی دوری کے  طریقوں پر  پوری طرح عمل کیا جائے  تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

انفرادی  پنچایتی سطح پر متعدد اقدامات کئے جارہے  ہیں جن پر  دوسرے لوگ بھی  اچھی کارروائیوں  کی نظیر کے طور پر عمل کرسکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ اقدامات مندرجہ ذیل ہیں۔

راجستھان  اس  ریاست کی تمام گرام پنچایتوں میں گاؤں کے لوگوں نے آگاہی پیدا کرنے کی خاطر سوشل میڈیا ، واٹس ایپ گروپ کا  استعمال کیا جارہا ہے۔ تمام جگہوں پر اشتہار لگاکر   بنیادی سطح پر معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ ہنومان گڑھ ضلع کی مکاسر گرام پنچایت  میں صفائی کی کارروائیاں چلائی جارہی ہیں اور سڑکوں پر سوڈیم  ہائپوکلورائیڈ  کا اسپرے کیا جارہا ہے۔  گرام پنچایت  ممبروں  اور سماجی تنظیموں  کی  طرف سے  لوگوں کو یہ بتایا جارہا ہے  کہ وہ اپنی آنکھوں، دانت  اور منھ کو نہ چھوئیں ، اپنے ہاتھوں کو بار بار  صابن سے دھوئیں اور ذاتی فاصلہ برقرار رکھیں۔  گاؤں والوں کو  راشن تقسیم کرنے کے علاوہ  سماجی خدمات میں مصروف  ایک تنظیم ، آوارہ پھیرنے  والے مویشیوں کو چارہ  بھی فراہم کررہی ہے۔

بہار سرپنچ ، سنگھ واہنی گرام پنچایت نے  جو بھارت-نیپال سرحد سے صرف 14 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے، قیادت کی ایک مثال قائم کررہے ہیں۔ دیواروں پر تصویروں کے ذریعہ آگاہی پھیلائی جارہی ہے۔

چھتیس گڑھ کنکیر ضلع میں جو لوگ  گاؤں واپس آئے ہیں، ان میں اور گاؤں والوں میں سماجی دورے کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہے اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں  واقفیت دی جارہی ہے۔ پی آر اہلکاروں کے ذریعہ ایم جی نریگا زرعی مزدوروں اور کارکنوں کو سماجی دوری  اور ہاتھ دھونے کے بارے میں آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔

تمل ناڈو   کناّنور گرام پنچایت میں  جراثیم کش  دواؤ ں کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے، میٹوپٹی  گرام پنچایت میں  راشن اور ضروری اشیا حاصل کرتے وقت  گاؤں والے سماجی دوری کو برقرا ررکھ رہے ہیں۔ کوئمبٹور ضلع کے پولاچی شمالی بلاک کے وڈاچی پلائم گاؤں میں جراثیم کش ادویات  کا اسپرے کیا جارہاہے۔ تیروویلور  ضلع میں کلا رمبکم  بلاک میں کمزور طبقوں کے   درمیان  گاڑیوں کے ذریعہ  سبزی تقسیم کی جارہی ہے۔ ویرو  دھور نگر بلاک میں بڑے پیمانے پرصفائی   اور جراثیم کش  ادویات کا اسپرے کیا جارہا ہے۔ تھیرووناملائی  ضلع   کے ہر گھر میں  جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا ہے۔  اس ضلع میں ذاتی تحفظ کے   تین طرح کے کٹ  صحت اور صفائی  کارکنوں میں  تقسیم کئے گئے ہیں۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SQ76.jpg      Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DGDB.jpg

اوڈیشہ  کٹک، بھوبھنیشور ا ور بھدرک میں  شٹ ڈاؤن کے دوران مختلف  گرام پنچایتوں میں بے گھر لوگوں کو  کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ بھنڈاری پوکھاری  گرام پنچایت میں فیض یافتگان  کے درمیان ایک ہزار روپے کی خوراک کی امداد تقسیم کی گئی ہے۔  بھدرک گرام پنچایت  کے تحت  صدر  گرام پنچایت علاقوں میں  اوڈیشہ کے  آگ بجھانے کے محکمے کی طرف سے  علاقوں کو سینی ٹائز کیا گیا ہے۔ سدرگ بلاک کے نزدیک  گرام پنچایتوں کے  سبزیاں  اگانے والے کاشت کاروں  کی مدد کے لئے ’زیادہ روزی روٹی-کم بھیڑ‘کانعرہ دیا گیا ہے۔بھدرگ میں مقامی ضرورت کی منڈی میں ایک دوسرے سے فاصلہ برقراررکھنے کے   طریقے پر عمل کیا جارہا ہے۔ بلاسپور ضلع کے ممتا  بلاک  کی گرام پنچایت کے   پردھان  نہ صرف گاؤں والوں میں  کووڈ-19  کے بارے میں  اور اس سے بچنے کی تدابیر  کے بارے میں آگاہی پیدا کررہے ہیں بلکہ   وہ قصبے کے تمام اسکولوں ، آنگن واڑیوں اور گرام پنچایت دفتر  ، مندروں ، مکانوں اور  سڑکوں وغیرہ پر  اپنی طر ف سے جراثیم کش ادویات  کا  اسپرے بھی کرارہی ہیں۔  یہ پردھان  گاؤں والوں میں سینی ٹائزر بھی تقسیم کررہی ہیں  اور مقامی نوجوانوں کی مدد سے نقل وطن کرکے آنے والے مزدورں  میں  راشن تقسیم کررہی ہیں۔

 تلنگانہ  پوری تلنگانہ ریاست میں ضلع کی سطح پر  آگاہی میٹنگوں کا اہتمام کیا جارہاہے۔ تمام سرپنچوں ، کونسلروں ، ضلع پریشد کے ممبروں ، میونسپل چیئرمینوں  اور تحصیل داروں وغیرہ کو  کووڈ-19 کے پروٹوکول کے بارے میں  تربیت فراہم  کی جارہی ہے۔ رنگاریڈی ضلع   کی ایس بی  پلی گرام پنچایت نے قدم یہ اٹھایا ہے  کہ وہ  تمام  پبلک سروس سے وابستہ  رضاکاروں  اور سرکاری  اہلکاروں کو  صرف اسی وقت گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت دے رہیں   جب انہوں نے خود کو جراثیم سے پاک کرلیا ہو۔ شاکارا پلو منڈل  کی صدر نشین  نے کوٹہ پلی گرام پنچایت  میں خود سی کر ماسک تیار کئے ہیں اور انہیں گاؤں والوں میں تقسیم کیا ہے۔  میدک  ضلع کے  شلکارم پیٹھ منڈل  میں  ایم پی جی او  ان فیض یافتگان کو پنشن کی  براہ راست تقسیم  کا کا انجام دے رہا ہے  جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بینکوں تک نہیں جاسکتے ۔

مہاراشٹر  مہاراشٹر ریاست کے نقل مکانی  کرنے والے  ان مزدوروں کو جو دورناکل  میں پیدل اپنے  گاؤں کو جارہے ہیں، انہیں    پناہ گاہ فراہم کی گئی ہے  اور انہیں اہلکاروں کی طرف سے  چاول اور پینے کا پانی  دستیاب کرایا گیا ہے۔

کرناٹک۔  اتراکناڈا ضلع  کے  بھٹکل  تعلقے میں جالی ٹاؤن پنچایت  نے قابل تعریف کوششیں کی ہیں۔  اس ٹاؤن پنچایت نے  پورے ملک میں لاک ڈاؤن سے پہلے ہی  کووڈ-19 سے بچاؤ کے اقدامات  کرلئے تھے۔ اس پنچایت میں  بھٹکل بیچ واقع ہے ، جہاں مقامی لوگوں  ، ماہی گیروں  اور سیاحوں کا جمع ہونا معمول کی بات ہے۔  پنچایت کے صدر نے پہلے  علاقے کو سینی ٹائز کیا  اور پھر سرحدوں کو سیل کردیا تاکہ  کم سے کم لوگ بیچ پر پہنچیں۔ انہوں نے اس اقدام کی حمایت کرنے  اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لئے پڑوسی گرام پنچایتوں کو بھی  اپنے ساتھ شامل کیا۔  انہوں نے لوگوں کو کورونا وائرس  اور اس سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں  آگاہی دینے کی خاطر اشتہارات بھی چھپوائے۔

 لداخ ْ  لداخ ضلع کے کارگل ضلع کے دراس بلاک کی  (جو کہ سرد ترین مقاما ت میں سے ایک ہے) کی چوکیال گرام پنچایت نے  اور ڈسکیٹ بمرا گرام پنچایت نے خوراک کی فراہم کا کام انجام دیا ہے۔  لداخ میں  صحت کی جانچ  اور  قرنطیہ کی سہولتوں  کا انتظام کیا گیاہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004E4UC.jpg    Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PWPN.jpg

 جھارکھنڈ  کوڈرما ضلع کے  درو دراز کے گاؤں میں  محکمہ  جنگلا ت کے عملے کی طرف سے مفت راشن تقسیم کیا  جارہا ہے۔

 

کیرالہ  اروناکلم ضلع میں وڈک کیکٹرا   گرام پنچایت نے  ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا ہےجو فوری طو رپر ہنگامی  سرگرمیوں کے  لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام  کرتی ہے۔

 

انڈومان و نکوبار جزائر۔ حکومت نے ایسے لوگوں کی نشاندہی کی ہے  جنہیں صحیح  معنوں میں مدد کی ضرورت ہے۔  ان لوگوں کو  امدادی سامان فراہم کیا گیا  جس میں سبزیاں ، راشن کا سامان ، چکن ،  بیکری کی مصنوعات  شامل ہیں۔  کچھ کنبوں کو  مالی امداد بھی فراہم کی گئی ہے۔  پورےجزیرے میں  تمام گھروں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے  رضاکار    ہفتوں کے ساتوں دن   24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔ میل  کیئر گرام پنچایت میں صفائی والے کارکن   تمام علاقوں کے   جنرل دکانوں  ، سبزی منڈی   ،پنچایت بھون   اور پارک وغیرہ  شامل ہیں،   سینی ٹائز کررہے ہیں۔

گوا ستاّری (نارتھ گوا )  کے سونال گاؤں  کے   لوگوں نے لکڑی کا ایک گیٹ بنایا ہے  جس پر  نوجوان لوگ  ہفتے میں ساتوں دن چوبیس گھنٹے  پہرہ دیتے ہیں۔ گاؤں کے اندر  گرام پنچایت کی طرف سے  ضروری اشیا  فراہم کی جارہی ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ گاؤں کے لوگ   گاؤں سے باہر قدم نہ نکالیں۔

 

م ن۔   ج ۔ ج

Uno-1728



(Release ID: 1614663) Visitor Counter : 203