ریلوے کی وزارت
کووڈ-19 لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام مسافر خدمات 3؍مئی 2020تک منسوخ
یوٹیز اور پی آر ایس سمیت بُکنگ کے تمام ٹکٹ کاؤنٹر تا حکم ثانی معطل رہیں گے
ای ٹکٹ سمیت ریل گاڑیوں کے لئے پیشگی ریزرویشن نہیں ہوگا، تاہم ٹکٹ رد کرنے کی آن لائن سہولت جاری رہے گی
منسوخ کی گئی ٹرینوں کیلئے کرائے گئے ریزرویشن کا مکمل ریفنڈ
Posted On:
14 APR 2020 1:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14اپریل2020،کووڈ اُنیس کے لاک ڈاؤن سے متعلق اقدامات کے سلسلے کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پریمیم ریل گاڑیوں، میل ؍ ایکسپریس ریل گاڑیوں، مضافاتی ریل گاڑیوں، کولکاتہ میٹرو ریل، کونکن ریلوے سمیت بھارتی ریلوے کی تمام مسافر ریلوے خدمات 3 مئی 2020تک منسوخ رہیں گی۔
ملک کے مختلف حصوں میں ضروری رسدات کو یقینی بنانے کے لئے مال گاڑی اور پارسل ریل گاڑیوں کا نقل و حمل جاری رہے گا۔
تا حکم ثانی ای ٹکٹ سمیت ہر طرح کے ٹکٹ کی بکنگ نہیں کی جائے گی۔ تاہم آن لائن ٹکٹ منسوخ کرانے کی سہولت کی خدمات جاری رہیں گی۔
یوٹی ایس اور پی آر ایس کے لئے کام کرنے والے ٹکٹ کاؤنٹر تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ منسوخ کی گئی ریل گاڑیوں کے لئے کرائی گئی بکنگ کےٹکٹوں پر پورا ریفنڈ ملے گا۔ جن ریل گاڑیوں کو ابھی تک منسوخ نہیں کیا گیا ہے، ان کے لئے کرائی گئی ایڈوانس بکنگ کو منسوخ کرنے پر بھی پورا ریفنڈ ملے گا۔
جہاں تک 3مئی 2020 تک ریل گاڑیوں کے منسوخ رہنے کی بات ہے۔ ریلوے کی جانب سےصارفین کو ریفنڈ کی بھرپائی خودکار طورپر آن لائن طریقے سے کی جائے گی۔ جن افراد نے کاؤنٹروں پر جا کر بکنگ کرائی ہے، وہ 31جولائی 2020تک اپنا ریفنڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ک ا۔
U-1709
(Release ID: 1614301)
Visitor Counter : 218
Read this release in:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam