ریلوے کی وزارت

اس بات  یقینی بنانے کے لئے کہ گھروں کے باورچی خانے چلتے رہیں اور کسانوں کو مدد ملتی رہے، بھارتی ریلوے کی جانب سے بڑی کوشش


یکم اپریل سے 12 اپریل 2020 تک، 36724 ویگن اناج، 861 ویگن چینی، 1753 ویگن نمک، 606 ویگن / ٹینک خوردنی تیل اور 14317 ویگن کھاد کی ڈھلائی کی گئی

پھلوں، سبزیوں، بیجوں اور دودھ اورڈیری مصنوعات سمیت جلدی  خراب ہونے والی اشیاء کی نقل و حمل کے لئے 63 روٹ  کی نشاندہی، ان راستوں میں 171 شیڈول ٹرینیں چلائی جائیں گی

اناج، چینی، نمک اور خوردنی تیل کی بروقت ڈھلائی اور کسانوں کو وافر مقدار میں کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی کوشش

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 APR 2020 6:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13 اپریل 2020،   بھارتی ریلوے  یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے کہ ملک میں تمام لوگوں کے باورچی خانوں میں ضرورت کی خوردنی اشیا اور زرعی شعبے میں کسانوں کو زراعت کے لئے ضروری چیزیں ملتی رہیں۔ اس کوشش کے تحت گزشتہ 12 دنوں میں  یکم اپریل سے 12 اپریل 2020 تک، بھارتی ریلوے 36724 ویگن اناج، 861 ویگن چینی، 1753 ویگن نمک، 606 ویگن خوردنی تیل اور 14317 ویگن کھاد کی ڈھلائی کر چکی ہے۔ ایک ویگن میں 58-60 ٹن سامان کی کھیپ ہوتی ہے۔

یہ کوششیں اناج، چینی، نمک اور خوردنی تیل جیسی  زرعی مصنوعات کی بروقت ڈھلائی  اور كووڈ کی وجہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران کسانوں کو وقت پر کوافر مقدار میں کھاد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کی  جا رہے ہیں۔ اپریل 2020 کے پہلے 12 دنوں کے دوران ان ضروری اشیاء کی ترسیل، نقل و حمل اور اترانے  کا  کام پوری رفتار کے ساتھ ہوتا رہا ہے۔

آئندہ خریف کے موسم کے لئے کھاد کی ڈھلائی  اور دستیابی کے لئے کیمیکل  اورفرٹیلائزر کی  وزارت کے ساتھ اور غذائی اجناس کی نقل و حمل کے لئے وزارت زراعت کے ساتھ نزدیکی  تال میل  برقرار رکھا جا رہا ہے۔

تفصیلات درج ذیل ہیں:

نمبر شمار

تاریخ

غذائی اجناس کے ویگنوں کی تعداد

چینی کے ویگنوں کی تعداد

نمک کے ویگنوں کی تعداد

خوردنی تیل کے ویگنوں کی تعداد

کھاد کے ویگنوں کی تعداد

1۔

01۔04۔2020

2343

210

-

-

761

2۔

02۔04۔2020

2582

-

133

64

1047

3۔

03۔04۔2020

3285

41

103

122

1123

4۔

04۔04۔2020

3151

42

84

50

996

5۔

05۔04۔2020

2810

42

165

42

996

6۔

06۔04۔2020

2730

42

170

14

960

7۔

07۔04۔2020

3211

105

168

-

1504

8۔

08۔04۔2020

3478

84

236

50

1225

9۔

09۔04۔2020

4061

64

41

50

1434

10۔

10۔04۔2020

3192

63

275

69

1518

11۔

11۔04۔2020

2973

42

168

70

1324

12۔

12۔04۔2020

2908

126

210

75

1429

 

کل

36724

861

1753

606

14317

 

بھارتی ریلوے نے پھلوں ، سبزیوں، دودھ اور ڈیری مصنوعات اور زرعی کاموں کے لئے بیجوں سمیت جلد ی خراب ہونے والی اشیاء کے لئے لاک ڈاؤن کے آغاز کے بعد سے پارسل اسپیشل ٹرینوں کے لئے 63 راستوں کی نشاندہی کی ہے۔ 13 اپریل تک 63 راستوں کی نشاندہی کی گئی  ہے اور ان راستوں پر شیڈول کے مطابق پر  ریل گاڑیوں چلائی جا رہی ہیں۔

پارسل اسپیشل ٹرینوں کو ملک کے تمام بڑے شہروں، دہلی، ممبئی، کولکتہ، چنئی، حیدرآباد اور بنگلور سے جوڑنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، ملک کے شمال مشرقی علاقے میں بھی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے، گوہاٹی کو بھی اس میں  شامل کر دیا گیا ہے۔ ان ٹرینوں سے جڑے دیگر اہم شہروں میں بھوپال، الہ آباد، دہرادون، وارانسی، احمد آباد، وڈودرا، رانچی، گورکھپور، ترواننت پورم، سلیم، وارنگل، وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم، راوركیلا، بلاسپور، بھساول، ٹاٹانگر، جے پور، جھانسی، آگرہ، ناسک، ناگپور، اكولا، جلگاؤں، سورت، پونے، رائے پور، پٹنہ، آسنسول، کانپور، جے پور، بیکانیر، اجمیر، گوالیار، متھرا، نیلور اور جبل پور وغیرہ شامل ہیں۔

ان راستوں پر بھی یہ ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جہاں مانگ کم ہے، تاکہ ملک کا کوئی بھی حصہ اس سے چھوٹ نہ جائے۔ بیچ  راستے میں سبھی ممکنہ مقامات پر ان ٹرینوں کا ٹھہرنا  یقینی بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پارسل اپنی منزل  تک پہنچائے جا سکیں۔

تمام ریاستوں میں اس مہم سے جڑے  ڈائریکٹرز اور ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے متعلقہ سیکرٹریز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بھارتی ریل کے ذریعے چلائی جا رہی ان ٹرینوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے تمام وسائل کا استعمال کریں۔ رکن (تجارتی) ریلوے بورڈ نے ایسی ٹرینوں کے نئے  راستوں  اور ٹھہرنے کے بارے میں ریاستوں سے ملنے والی کسی بھی طرح کی مانگ  پر ضروری کارروائی کرنے کی پیشکش کی ہے۔

ریلوے کے مختلف زون  کےپرنسپل  سی سی ایم  / چیف کمرشیل  مینیجرز کی ایک فہرست، بکنگ کے عمل،  اسپیشل پارسل ٹرینوں کےٹائم  ٹیبل اور ایک مال کیلکولیٹر کو مشترک کرنے اور وسیع  تشہیر کے لئے سبھی حکام کے ساتھ مشترک کیا گیا ہے۔ بھارتی ریلوے کی ویب سائٹ پر پارسل اسپیشل ٹرینوں سے متعلق تفصیلات کے لئے لنک دستیاب ہے:

https://enquiry.indianrail.gov.in/mntes/q?opt=TrainRunning&subOpt=splTrnDtl

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

U-1693

                          


(ریلیز آئی ڈی: 1614282) وزیٹر کاؤنٹر : 182