کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

وزیر اعظم جن اوشدھی سینٹر کے لوگ کورونا کے خلاف جنگجوؤں کی طرح کام کر رہے ہیں:منڈاویا

Posted On: 12 APR 2020 5:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12 اپریل 2020،   وزیر مملکت برائے کیمیکلز اور کھاد جناب منسکھ مانڈویہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے مشکل حالات میں بھی وزیر اعظم جن اوشدھی سنٹر (پی ایم جے کے)  کے لوگ کرونا کے خلاف جنگجوؤں کی طرح کام کر رہے ہیں اور ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

وزیر موصوف نے ٹویٹ کیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ ملک بھر کے 6300 جن اوشدھی مراکز پر سستی دوائیں دستیاب ہیں۔ جنا ب  منڈاویہ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے اس کے گوداموں میں  جنگی سطح پر دن رات کام کیا جارہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S2AG.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002O3PO.jpg

ملک میں کوڈ 19 وبائی بیماری کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ، پردھانمنتری جن اوشدھی  مراکز کے دوا فروشوں نے ملک کے عام شہریوں کو معیاری جینرک دوائیں فراہم کی ہیں۔

اس وقت ملک بھر کے 726 اضلاع میں 6300 سے زیادہ پی ایم جے کے کام کر رہے ہیں۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھ پری یوجنا (پی ایم  بی جے پی)، فارماسیوٹیکل کا محکمہ، کیمیکل اور کھاد کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے چلائی  جا رہی ہے، جس کا مقصد کسی ضرورت مند وں کو معیاری اور سستی صحت کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

سستی دوائیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ، گروگرام میں ایک مرکزی گودام ، گوہاٹی اور چنئی میں دو علاقائی گودام اور 50 کے قریب تقسیم کار اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ادویات کی فراہمی پر قابو پانے کے لئے، ایک مضبوط ایس اے پی پر مبنی سیلز سافٹ ویر انسٹال کیا گیا ہے ، تاکہ فروخت کے آغاز سے آخر تک حساب رکھا جاسکے۔ ‘‘ جن اوشدھی سنگم’’ کے نام سے ایک موبائل ایپلی کیشن عام لوگوں کے لئے اپنے قریب ترین جن اوشدھی مرکز کا پتہ لگانے اور اس کی لاگت کے ساتھ ساتھ ادویات کی دستیابی کے بارے میں جاننے کے لئے بھی دستیاب ہے۔ اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور آئی فون اسٹور پر رابطہ  کرکے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران ، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معلوماتی پوسٹوں کے ذریعہ آگاہی بھی پھیلارہی ہے تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانے میں مدد ملے۔ ہم فیس بک ، ٹویٹر ، انسٹاگرام وغیرہ پر @pmbjpbppi پر عمل کرکے اپڈیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔  ش ت۔ن ا۔

(12-04-2020)

U-1655

                          



(Release ID: 1614164) Visitor Counter : 110