بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
کے وی آئی سی نے دوہری پرت والے کھادی کے ماسک تیار کیے؛بڑی تعداد میں ا ٓرڈر موصول ہوئے
جلد ہی کے وی آئی سی جموں وکشمیر کو 7.5 لاکھ ماسک سپلائی کرے گا
کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کے وی آئی سی مراکز سے اپیل کی کہ وہ ضلع کلکٹروں کو 500 ماسک مفت فراہم کرائیں
Posted On:
12 APR 2020 5:31PM by PIB Delhi
نئی دہلی،12 اپریل کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی) نے دوہری پرت کا کھادی کا ماسک تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور بڑی تعداد میں اس کی سپلائی کے آرڈرز اُسے موصول ہوئے ہیں۔ کے وی آئی سی کی کامیابی میں یہ ایک اضافہ ہے کہ حال ہی میں اسے صرف جموں وکشمیر حکومت کو 7.5 لاکھ کھادی ماسک کی سپلائی کا آرڈر موصول ہوا ہے۔ جن میں سے 5 لاکھ ماسک جموں ضلع میں سپلائی کیے جائیں گے۔ ایک لاکھ 40 ہزار ماسک پلوامہ ضلع کو،ایک لاکھ ادوھم پور ضلع کو اور 10 ہزار ماسک کپواڑہ ضلع کو سپلائی کیے جائیں گے۔ یہ ماسک اِن اضلاع کے ڈیولپمنٹ کمشنروں کی مدد کے لیے 20 اپریل تک سپلائی کیے جائیں گے۔ کاٹن کا دوبارہ استعمال کیے جانے کے قابل ماسک 7 انچ(لمبا) اور 9 انچ(چوڑا) ہوگا۔اس میں تین پلیٹیں اور باندھنے کے لیے کونے میں چار پتیاں ہوں گی۔
کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب وی کے سکسینہ نے کہا کہ کے وی آئی سی یہ ماسک تیار کرنے کے لیے ڈبل ٹوئیسٹیڈ کھادی فیبرک استعمال کر رہا ہے کیوں کہ یہ 70 فی صد نمی کو اندر ہی روکنے میں مددگار ہوتا ہے۔ جب کہ ہوا اس میں سے آسانی سے گزر سکتی ہے۔ اس لیے یہ آسانی سے دستیاب ہونے والا، کم خرچ والا، بہترین فیس ماسک کا متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔
جناب وی کے سکسینہ نے مزید کہا کہ ‘‘یہ ماسک زیادہ خاص ہیں کیوں کہ یہ ہاتھ سے کاتے گیے اور ہاتھ سے بُنے ہوئے کھادی کے کپڑے سے بنے ہیں، جن کے لگانے پر آسانی سے سانس لی جاسکتی ہے، اور ان کو آسانی سے دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے، اور ان کو دھویا بھی جاسکتا ہے۔ اور یہ بایو ڈیگریڈہونے والے ہیں’’۔
اس وقت جموں کے قریب نگروٹہ میں واقع کھادی سلائی سینٹر کو ماسک سلائی سینٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے، جو 10 ہزار ماسک یومیہ تیار کر رہا ہے۔اور باقی آرڈرز سری نگر اور اس کے ا ٓس پاس واقع مختلف اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جیز) اور کھادی اداروں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔
ایک میٹر کھادی کے کپڑے سے 10 دوہری پرت والے ماسک تیار ہوں گے۔7.5 لاکھ ماسک تیار کرنے کے لیے تقریباً 75 ہزار میٹر کھادی کپڑا استعمال کیا جائے گا۔اس سے کھادی دستکاروں کو روزگار کے مزید مواقع ملیں گے۔ چوں کہ جموں وکشمیر کھادی ادارے محض اونی کپڑے ہی تیار کرتے ہیں اس لیے ماسک تیار کرنے کے لیے کاٹن فیبرک ہریانہ اور اترپردیش کھادی اداروں سے حاصل کیا گیا ہے جو کہ ضلع حکام سے خصوصی اجازت کے ساتھ بھیجا جارہا ہے۔
دریں اثنا،ملک بھر کی مقامی انتظامیہ کی مدد کے لیےکے وی آئی سی کے چیئرمین نے تمام کھادی اداروں کے لیے یہ اپیل جاری کی ہے کہ وہ مزید استعمال اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے مقصد سے اپنے متعلقہ اضلاع کے ضلع کلکٹروں کو کم از کم 500 ماسک مفت فراہم کرائیں۔ کے وی آئی سی کے 2400 سرگرم کھادی ادارے موجود ہیں اور اسی ایک کارروائی سے ملک بھر میں 12 لاکھ ماسک فراہم کرائے جائیں گے۔ اس اپیل کے بعد کئی کھادی اداروں نے ضلع کمشنروں کو 500 ماسک فراہم کرانے کا کام شروع کردیا ہے۔ جناب وی کے سکسینہ نے مزید کہا کہ ‘‘ کورونا عالمی وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے چہرے کا ماسک سب سے زیادہ اہم ہتھیار ہے۔ ڈی ٹی فیبرک سے تیار کیے جانے والے یہ ماسک ہندوستان کا واحد سولیوشن ہے جو معیار پر بھی کھرا اُتر سکتا ہے اور طبی رہنما خطوط کو پورا کرتے ہوئے مانگ کو بھی پورا کرسکتا ہے’’۔
******
م ن۔ ا گ ۔ ر ا
U: 1674
(Release ID: 1613986)
Visitor Counter : 217
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam